12:18 pm
بلوچ عسکریت پسندوں کی پہاڑوں سے واپسی

بلوچ عسکریت پسندوں کی پہاڑوں سے واپسی

12:18 pm

پاکستان میں 75 برسوں سے دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را اب نہ صرف پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے بلکہ کئی عشروں سے افغانستان ، ایران ، ترکی اور خلیجی ممالک میں پھیلایا گیا اس کا انٹرنیشنل نیٹ روک اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ، مارخوروں نے اس ناگ کا پھن کچلنے کیلئے ملک کے اندر اور باہر ہر جگہ اس کا پیچھا کیا اور اس شیطانی جال کو کاٹ ڈالنے میں آخر کار کامیابی حاصل کر لی ہے کہ جس نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو کئی عشروں سے مسلسل بدامنی اور معاشی بدحالی کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ، را کی یہ شکست اس لئے بھی اہم ہے کہ آئی ایس آئی نے نہ صرف اسے میدان جنگ میں ہرایا ہے بلکہ ورغلائے گئے پاکستانیوں کے دل و دماغ میں جاری جنگ کا محاذ بھی جیت لیا ہے اور اس دوہری عظیم فتح کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پہاڑوں پر چلے جانے والےبلوچ عسکریت پسندوں نے بھی اب قومی دھارے میں واپسی کا راستہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے، دو تین خطرناک بلوچ دہشت گرد تنظیموں کو اکھٹا کرکے بلوچ نیشنل آرمی جیسی خوفناک عسکریت پسند تنظیم بنانے والے دہشت گرد لیڈر گلزار امام شنبے کا گرفتاری کے بعد اپنے 15 سالہ دہشت گردماضی پرافسوس اور ندامت کا اظہارکرنا اورپہاڑوں پرچلےجانے والے تمام بلوچ عسکریت پسندوں سےقومی دھارےمیں واپسی کی اپیل کرنا اصل کامیابی ہے کہ حقیقی اورپائیدارامن اسی وقت قائم ہوتا ہےکہ جب آپ ناراض اہل وطن کےدل جیت کر انہیں ہمیشہ کیلئے اپنا بنالیتے ہیں ۔
بلوچستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی تاریخی کامیابی کی طرح پاکستان کےقابل فخرانٹیلی جنس اداروں نےیہ جونیا بڑا تاریخی معرکہ انجام دیا ہے ، دنیائے انٹیلی جنس میں اس کی دوردور تک گونج سنائی دے رہی ہے،میڈیا کے سامنے لائے جانے کے دوران گلزار امام شنبے نے اپنی 15 سالہ دہشت گرد سر گرمیوں کےحوالےسے انتہائی پشیمانی، ندامت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ اس نے بلوچستان کےعوام کےحقوق کی جدوجہد کیلئے دہشت گردی و عسکریت پسندی کا جو راستہ اختیار کیا وہ درست نہیں تھا اور کسی بھی خطے کے عوام کی محرومیوں اور پسماندگی کا حل دہشت گردی و عسکریت پسندی میں نہیں بلکہ سیاسی وجمہوری جدوجہد میں ہے،غیرملکی سازشوں کےتحت بیرون ملک عیش وعشرت کی زندگی گزارنے والےبعض سرداروں نے اپنےعلاقوں کےکچھ نوجوانوں کودہشت گردی اور عسکریت پسندی کی جس دلدل میں دھکیل رکھا ہے اس کا انجام نہ ان ورغلائے گئے نوجوانوں کیلئے اچھا ہے نہ ان کے گھرانوں ،قبائل،بلوچستان اورپاکستان کیلئے اس میں خیرکا کوئی پہلو ہے،اس سعی لاحاصل سے الگ ہوناہی مسئلے کا حقیقی حل ہے کہ تمام ناراض بلوچ اپنے بھائی گلزار امام شنبے کی طرح پہاڑوں کو خیرباد کہہ کراپنے گھروں میں واپس آجائیں گےاوران تاریخی مواقع سےفائدہ اٹھائیں کہ جو ریاست پاکستان نے ناراض اور گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کیلئے انتہائی خلوص اور دردمندی کے ساتھ ترتیب دیئے ہیں اور افواج پاکستان کے مختلف ادارے انتہائی تندہی کے ساتھ انہیں آگے بڑھا رہے ہیں ۔ گلزار امام شنبے کی گرفتاری کے بعد ایک اور افسوسناک حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ بظاہر دوستی کا راگ الاپنے والا ہمارا ہمسایہ ملک بھارت بلوچستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کو کس تواتر کے ساتھ بڑھاوا دیتا رہا ہے ، 2017 میں جعلی دستاویزات پرگلزار امام شنبےنے ہندوستان کا طویل دورہ کیاجہاں اسے مزید سادہ لوح اور جذباتی بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی و عسکریت پسندی کی آگ کا ایندھن بنانےکیلئے بھاری سرمایہ اورجدیدٹریننگ دی گئی، گرفتاری کے بعدگلزار امام شنبےسے برآمد ہونے والی دستاویزات سے ایسے کئی ثبوت مل گئے ہیں کہ وہ نام نہاد آزاد بلوچستان کی بین الاقوامی سازش کے سلسلے میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سے مسلسل رابطے میں رہا ۔ گلزار امام شنبے ضلع پنجگور کے گائوں پروم میں 1978 میں پیدا ہوا۔ اس نے 2009 میں دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے سے پہلے ایک ٹھیکیدار اور مقامی اخبار کے نامہ نگار کے طور پر بھی کام کیا ۔2018 تک وہ بی آر اے میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا ، جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ بلوچ راج آجوئی سانگر (BRAS)کے نام سے سرگرم دہشت گرد تنظیم کے آپریشنل سربراہ کے طور پرکام کررہاتھا ، اپنی 15 سالہ دہشت گرد سازشوں کے دوران اس نےبلوچ نیشنل آرمی (BNA) کے نام سے ایک نئی عسکری تنظیم بھی تشکیل دی،وہ پورے بلوچستان اورخاص طور پر جنوبی بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور چلانے میں اہم کردار اداکرتا رہا ، وہ پچھلے کئی برسوں سے انتہائی مطلوب دہشت گردتھا ، اسے انتہائی اعلیٰ سطح کے حساس آپریشن کے ذریعے گرفتار کرنا آئی ایس آئی کی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے، انٹیلی جنس کی دنیا میں اس آپریشن کو ایک نمایاں کارنامے کے طور پر تادیریاد رکھا جائے گا ، قومی سلامتی کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں تمام شرکا نے آئی ایس آئی اوراس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو اس تاریخی کامیابی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ ہمارے میڈیاکو سیاست ، الزام تراشیوں اور جوابی الزام تراشیوں کا چورن بیچنے کا کچھ ایسا چسکا لگا ہوا ہے کہ بہت سے اہم اور تاریخی نوعیت کے واقعات مناسب توجہ پانے سے محروم رہ جاتے ہیں اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز کے ایسے کارنامے جو دنیا بھرکی انٹیلی جنس ورلڈ میں مہینوں بلکہ برسوں تک زیربحث رہتے ہیں ہمارے ہاں انہیں چند روز کے اندر ہی طاق نسیاں میں رکھ دیاجاتا ہےاور اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے ایسے بہت سے قابل قدر کارنامے بھی ہیں کہ جو یہ چند روزہ توجہ بھی حاصل نہیں کر سکتے ۔ بلوچستان میں عسکریت پسندی و دہشت گردی نیٹ ورک کی کمرتوڑ ڈالنے والے موجودہ تاریخی کارنامے کے دوران ہمارے خاموش مجاہدوں نے کس قدر اعلیٰ ذہنی و فکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ، دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکےپھیلائےہوئے انتہائی خفیہ نیٹ ورک میں کیسے نقب لگائی؟ اورمہینوں بلکہ سالوں کی انتہائی صبرآزما جدوجہد کےبعد کس طرح عین موقع پرسرپرائز سرجیکل آپریشن کرتے ہوئے اچانک اپنے دشمن کے سر پر جا پہنچے اور کس طرح 12 گھنٹے کے فائنل آپریشن کے دوران دہشت گردی نیٹ ورک کی سب سے بڑی مچھلی پکڑلی، ان تمام سوالات کے تفصیلی جوابات شاید کبھی منظرعام پر نہ آسکیں لیکن انٹیلی جنس کی دنیا ہمیشہ ان کے کھوج میں رہے گی کہ کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے کے بعد تو را نیٹ ورک اپنی عزت بچانے کیلئے غیر معمولی احتیاط سے کام لینے لگا تھا اور بہت زیادہ پھونک پھونک کرقدم رکھ رہاتھا اس کےباوجود مارخوروں کے پاس ایسی کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ انہوں نے ایک بارپھر بلوچستان میں دہشت گردی نیٹ ورک کےکوبرا کاسر اچانک اپنے شکنجے میں لے کر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی