12:19 pm
یقین کی لاٹھی

یقین کی لاٹھی

12:19 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) وہ سیاسی تبصرہ نگارجن کوہمیشہ امریکہ اورمغرب کی رنگینیوں کے چھن جانے کاخوف رہتاہے، انہوں نے اس خطے میں آنے والی تبدیلی کے سامنے بندباندھنے کی اپنی سی کوششیں شروع کردی ہیں اورچین اورروس کے مقابلے میں اب بھی امریکاکی گودمیں پناہ لینے میں عافیت گردانتے ہیں اورنہ ماننے کی صورت میں ایک مرتبہ پھرملک میں دہشتگردی کے سیلاب اورمشرقی سرحدوں کی جا نب سے حملے کی پشین گو ئیاں کررہے ہیں لیکن وہ کہ جن کے بارے میں میرے رسول مخبرصادقﷺنے فرمایا تھاکہ ’’مومن کی فراست سے ڈرو، اس لئے کہ وہ اللہ کے نورسے دیکھ رہا ہوتاہے‘‘۔
میں برسوں سے اس سانحے سے آگاہ کررہا ہوں اورمجھے اس کاکامل یقین بھی ہے کہ سب کچھ ہماری بہتری کے لئے ہونے والاہے لیکن زندگی سے محبت اورموت کاخوف رکھنے والے مجھ پرٹوٹ پڑتے ہیں لیکن کیا کوئی سیدالانبیاﷺکی اس حدیث کو جھٹلا سکتاہے۔ آپﷺنے فرمایا ’’ایساہوگاکہ دنیاکی قومیں تم سے لڑنے کے لئے اکٹھی ہوجائیں گی اورایک دوسرے کوایسے بلا ئیں گی جیسابھوکے ایک دوسرے کوکھانے پربلاتے ہیں‘‘۔ایک شخص نے عرض کیاکہ یہ اس لئے ہوگاکہ ہم تعداد میں کم ہوں گے اوردشمن زیادہ؟ فرمایا نہیں، مسلمان تواس وقت بہت ہوں گے مگرایسے ہوجا ئیں گے جیسے دریاکے بہاؤ پر پڑا ہوا کوڑا کرکٹ،دریاجدھربہتاہے ادھر ہی بہہ جائے گا،تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہا ری ہیبت نکل جائے گی اورتم ’’وہن‘‘کاشکارہوجاؤ گے۔کسی نے پوچھاکہ ’’وہن‘‘ کیا ہوتا ہے؟ آپﷺنے فرمایاکہ’’دنیاکاعشق اورراہ حق میں موت کو ناخوش جاننااوراس سے بھاگنا ‘‘۔ میرے آقارسول مخبرصادقﷺکی صداقت پرایمان کی حدتک یقین کرنے والےجانتےہیں کہ ہم اس بیماری کاشکارہیں۔وہ خوف جس کونائن الیون کے موقع پراپنی غیرت، حمیت،وقاراور عزت وناموس بیچ کرنکلے تھے کہ ہماراتورابورانہ بن جائے،آج ان بے خانماں افغانوں نے اپنی ایمانی قوت سےاس خوف کواپنے سیاہ پہاڑوں میں دفن کرنے کی تاریخ رقم کرکے دکھادی لیکن اس کے باوجود ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے ماتھے پرپسینہ آرہاہے ۔فاسق کمانڈواپنے اقتدارکومضبوط کرنے کےلئے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘کے نعرے کے پیچھے اپنی کامیابیوں کے ڈنکے بجاتارہا ،ارضِ وطن کے حصول کے لئے اس کی بنیادوں میں کتنے بے گناہوں کاخون شامل تھا،اسے تویادتک نہ آیالیکن اس کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹنے والے شیخ رشیدکوبھی اس کی ہاں میں ہاں ملاکرقوم کوتورابوراکی دہمکیاں دیتے ہوئے ایک لمحے کے لئے شرم نہیں آئی اورآج بھی ملکی سیاست میں دھڑلے سے دروغ گوئیوں کی پشین گوئیوں میں مصروف ہے۔لیکن وہ جواپنے مفادکے لئے بھوکے بھیڑیوں کی طرح ہم پرچڑھ دوڑنے کاارادہ رکھتے ہیں،واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمونوں میں،اپنی رپورٹوں اورتبصروں میں ہمارا مقدمہ کھول کھول کر بیان کرتے پھرتے ہیں۔ پچھلی سات دہائیوں سے پاکستان پراپنے احسانات کاتواترسے ذکرکرتے ہوئے یہ کیوں بھول گئے کہ انہی کی خاطرسیٹوسینٹومیں شراکت کی ہمیں کیاقیمت اداکرنی پڑی؟وہ ملک جہاں سے57ہزار پروازوں سے افغانستان کے بےگناہ اورمظلوم مسلمانوں کے جسموں کے پرخچے اڑا دیئے گئے۔چھ سو سے زیا دہ’’خطرناک‘‘ افرادپکڑ کردشمنوں کے حوالے کئے گئے۔اپنی افواج سے مغربی سرحدکومحفوظ بنایاگیاتاکہ عالمی طاقتیں کھل کرمسلمان افغان بھائیوں کے گلے کاٹ سکیں لیکن اس ساری مہلت میں جو میرے ملک پرگزری اس کی داستان کوئی بیان نہیں کرتا؟جامعہ حفضہ اورلال مسجدپرکیاگزری؟ واناوزیرستان سے لیکرسوات تک اورکراچی سے لیکربلوچستان تک گرتی تڑپتی لاشوں کاکوئی تذکرہ نہیں کرتا؟ لاکھوں بے گناہ بے گھرقبائلیوں کاکوئی ذکرکسی انسانی حقوق کی رپورٹ میں موجود نہیں۔ وہ جوپرائی جنگ میں اپنی جان سے گئے،بے گھر ہوئے،دربدرہوئے،وہ جن کے گھر بموں کی زد میں رہے،جن کے پیارے لاپتہ ہوگئے،وہ ڈومہ ڈولہ کے مدرسہ میں قرآن پڑھنے والے معصوم اوربیشتریتیم بچے جن کاتورا بورابنا دیا گیا،ان کے لئے کسی مغربی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ماتھے پرآج تک شکن تک نہیں آئی،ان کے لئے دشمن افواج بھی آجاتیں تواس سے زیادہ کیابراکرتیں لیکن اب ان ظالموں کی مہلت ختم ہواچاہتی ہے۔وہ جو فاسق کمانڈوکے ساتھ حکومت کے مزے اڑاتے رہے اوراس بات پرخوش تھے کہ ہماری دانشمندی نے ہمارےمال اسباب،شان وشوکت اورعیش وعشرت کوبچالیا،اب موت کا خوف اورزندگی سے محبت انہیں چین سے جینےنہیں دے رہی لیکن صاحبان نظرمطمئن ہیں کہ انہیں علم ہے کہ اس قوم کے دل سے مو ت کاخوف نکالنااورراہِ حق میں جان دینے کی محبت ہی ان کاعلاج ہے۔آج سے چندسال پہلے کوئی کہتاکہ ہم کمزورہیں، امریکاطاقتورہے تومیں یقین کرلیتا لیکن میرے اللہ پریقین اورموت سے محبت کی داستان افغانوں نے جس طرح رقم کرکے اس خطے سے امریکاکورسوا کرکے نکالاہے ،اس نے تمام سیاسی اور جنگی پنڈتوں کے تمام اندازے ملیامیٹ کردیئے۔ کیاکبھی ہم نے نام نہادبڑی طاقتوں کے طریقہ واردات پرغورکیاکہ کس طرح روس نے ظاہرشاہ کے خلاف سردارداؤدسے کام لیااورجب روس کوایک زیادہ روس نوازحکومت کی ضرورت محسوس ہوئی توداؤد کو قتل کرکے لاوارثوں کی طرح زمین میں گاڑھ دیاگیا،جب روسی فوجیں واپس چلی گئیں توحددرجہ سفاک امریکیوں نے ضیاالحق کے بوجھ سے نجات کے لئے اپنے سفیرکو’’چارے‘‘کے طورپراستعمال کرکے سب کوزندہ جلادیا۔انہی امریکیوں نے عراق میں صدام کوایران سے جنگ کےلئےمدددی۔کویت پرقبضہ کےلئے حوصلہ دیااورپھر کردوں کےخلاف کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنےاورتباہی پھیلانے کےجرم میں ٹانگ دیاگیااورمیں سوچ رہا ہوں جب امریکااس خطے میں اپناہدف پوراکرلےگاتوہمارے سیاستدان جواپنے اقتدارکےلئےامریکاسے مددمانگ رہے ہیں،ان کے ساتھ کیاسلوک کرے گا؟شاہ ایران جیسا،ضیا الحق جیسا،معمرقذافی جیسایاصدام جیسا؟ صاحبان نظرمطمئن ہیں کہ اس قوم سے موت کاخوف اترنے کے دن آرہے ہیں اورجنہیں زندگی سے محبت ہے ان کاانجام بھی قریب۔جب ایساوقت اورایسی کیفیت کسی قوم پر اترتی ہے تووہ بڑی سے بڑی عالمی طاغوتی طاقتوں کاقبرستان بن جاتی ہے۔میرے رسول اکرم محمدﷺکواسی لئے تواس خطے سے ٹھنڈی ہواآیاکرتی تھی۔ سجنو!میرے اللہ کی طاقتوں کاکوئی شریک نہیں۔ ایک یقین کی توبات ہے جوبھی بڑھ کراس یقین کی لاٹھی کوپکڑلے،اسی کے لئے عصائے کلیمی ہے۔


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی