12:19 pm
فوجی عدالتوں کی کارروائی شروع!!

فوجی عدالتوں کی کارروائی شروع!!

12:19 pm

٭ تحریک انصاف کے 16 ارکان کورٹ مارشل کےلئےفوج کےحوالے، ’’7 سال قید ہو سکتی ہے۔ 4 سے8 ماہ کے دوران رہایاضمانت کی درخواست ہوسکتی ہے، رانا ثناءاللہO تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کی رفتار میں اضافہ، کورکمیٹی سےمتعددارکان اور دوسرے عہدیداروں کے نام خارج O جمشیدچیمہ اور اہلیہ مسرت جمشید چیمہ جیل سے رہا، پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلانO تین پارٹیاں چھوڑنےوالی عائشہ گلالئی چوتھی پارٹی ق لیگ میں شاملOقومی اسمبلی میں ’پی ٹی آئی‘ کے رہنما راجہ ریاض نے بھی علیحدگی اختیار کر لی، اپوزیشن لیڈری بھی گئیO جوڈیشل کمیشن نےآڈیولیکس کیس میں چاراہم افرادطارق رحیم،عابدزبیری (صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن) صحافی عبدالقیوم اورنجم ثاقب کو طلب کر لیاO سپریم کورٹ نےجوڈیشل کمیشن کےقیام کےخلاف عمران خان کی اوردوسری درخواستوں کی سماعت کےلئےپانچ ججوں کالارجربنچ قائم کردیاO ’’جوڈیشل کمیشن غیرقانونی ہے‘چیف جسٹس کی اجازت نہیں لی گئی‘‘ لطیف کھوسہO ’’9 مئی کو عمران خان کی تین بہنیں بھی جناح ہائوس میں موجودتھیں،ایک بہن عظمیٰ نیازی نےلیّہ کے علاقہ میں 60 ارب روپے کی اراضی 13 کروڑ روپےمیں خریدی، عمران خان نےمنظوری دی تھی‘‘ اسلام آباد میں عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس!O لاہور پرویزالٰہی کی ضمانت منسوخ،گرفتاری کےلئےرات کےوقت گھر پر دوبارہ چھاپہ، پرویزالٰہی روپوشO تحریک انصاف کے 600 ارکان پر بیرون ملک جانے پر پابندیO پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویزباقاعدہ زیرغورہے،قانونی ماہرین جائزہ لےرہے ہیں، رانا ثناء اللہ۔
٭ایک قاری کی طرف سےبھیجی گئی’’ایک مُنادی سنئے۔’’منادی والا آیا، اہم خبرلایا،حکم ہےسرکارکاکہ تحریک انصاف کے جیلوں میں بند رہنما اور ارکان پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کریں تو جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور ملائیکہ بخاری کی طرح ان کے خلاف مقدمے واپس لے کر انہیں فوراً رہاکردیاجائےگا۔‘‘ جس اندازسےجیلوں میں بند تحریک انصاف کے رہنمائوں اور ارکان کو اچانک رہا کیا جارہا ہےاوروہ جیل سےنکلتے ہی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں اور ’’حکم‘‘ نہ ماننے والوں کوجیل سےرہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کیاجارہا ہے، راولپنڈی اور دوسرے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرجس طرح ’’بلوائیوں‘‘ کی نظربندیوں کے احکام واپس لے رہے ہیں، اس سے کیا نتیجہ نکل رہا ہے؟ سوائے اس کےکہ آئین میں دی گئی شہری آزادیاں اوربنیادی حقوق جائیں بھاڑمیں، اندھیرنگری، چوپٹ راج میں صرف جنگل کا قانون چلتا ہے۔ موصوف ’’انسان دوست ذہن‘‘ اور ’’انسانیت نوازی‘‘ کے لئے انگریزی زبان کا ایک لفظ Sadist سوجھ رہا ہے۔ اس لفظ کے عام معانی اذیت پسند،ضرررساں کے ہیں! وزارت داخلہ کے موجودہ اقتدار میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اگست کی ابتدا میں موجودہ اسمبلی اور حکومت ختم ہو جائے گی۔ ان ڈھائی ماہ میں کالی ماتا کی سُرخ آنکھیں جنگل راج میں جتنا اودھم مچاسکتی ہیں، مچالیں، حقیقی اور صاف شفاف انتخابات میں شدید مہنگائی، نااہلی اور 89 وزرا، مشیروں کے ساتھ جتنی دھاندلی مچالیں، تحریک انصاف توخوداپنے پائوں پر کلہاڑیاں چلا کر نزع کے عالم میں ہے، مگر خود ’’شہ بازی حکومت‘‘!! غضب خدا کا، مفت آٹے کے 22 ارب روپے کےڈیڑھ کروڑ تھیلے سرکاری گماشتے لوٹ کرلے گئے (محمد جاوید قصوری امیرجماعت اسلامی قصور) ڈالر 312 روپے کا ہو گیا، مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، 30 روپے والا شیو کرنے کا سیفٹی ریزر170 روپے میں دوائوں کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں کو چھو رہی تھیں، مزید 20 فیصد اضافہ کردیاگیا، دواسازوں نے خود ہی 30 فیصداضافہ نافذکردیا۔ آنکھ کی 80 روپے کی دوائی 360 روپےمیں ملی ہے، 25 روپےوالی سادہ فائونٹین پین 120روپےاستغفار!سیاسی بھگوڑوں کی13رکنی بھان متی کابینہ کس کارکردگی کی بناپرعوام کے سامنے جائے گی! مجھے میرامن دہلوی کے مشہور ناول ’’باغ و بہار‘‘ کا ایک جملہ یادآرہاہےکہ ’’کِس برتے پر تتا پانی؟‘‘ ابھی تک انتخابات کے لئے 13 پارٹیوں کےاس کنبہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پرجو ’’لپاڈگی‘‘ ہونی ہے، اس کا نقشہ ابھی سے سامنےآ رہاہے۔ ن لیگ والے بہت شور مچاتے رہے کہ ’’نوازشریف واپس آرہے ہیں! پھر سب کچھ ٹھیک ہو جائےگا، ملک میں دودھ اورشہد کی ندیاں بہنےلگیں گی، کوئی زکوٰۃ لینےوالانہیں ہو گا‘‘، مگرنہ نوازشریف آیا نہ دودھ اور شہد کی ندیاں دکھائی دیں۔ سپریم کورٹ نے کئی ہفتے تحقیق کی، بہت سے حربے آزمائے، آج تک پتہ نہ چل سکاکہ نوازشریف نےلندن کےمہنگے ترین مرکزی علاقے میں شاہانہ فلیٹس کیسے بنائے؟ انٹرنیٹ پر موجود آصف زرداری کے اندرون و بیرون ملک 87 بڑے بڑے اثاثے کہاں سے آئے؟ یہ جو بلاول زرداری نے قومی اسمبلی کے انتخابی گوشوارے میں اپنے پاس ’’صرف‘‘ پانچ کروڑ روپے نقد دکھادیئے تھے، وہ کہاں سے آئے تھے؟ اور جو لندن کے سرے محل میں رکھنے کے لئے پوٹھوہار کے گندھارا تہذیب کے سینکڑوں انتہائی قیمتی نوادرات بکسوں میں بھر کر پی آئی اے کے ذریعے لندن میں ہائی کمشنر واجد الحسن کو پہنچائے گئے ان کا کیا بنا؟ یوسف رضاگیلانی کو کس جرم میں وزیراعظم کےعہدہ سےفارغ ہوناپڑا تھا؟ عمران خان اور بیگم صاحبہ کے بارے میں کروڑوں کی کرپشن کے قصے 60 ارب کےگھپلوں تک پہنچ گئے ہیں!! کوئی ہاتھ صاف نہیں دکھائی دیتاالبتہ بعض اعتراضات کے باوجود ایک جماعت اسلامی اور اس کے امیرسراج الحق پرکسی بھی قسم کی مالی کرپشن وغیرہ کا کوئی داغ دکھائی نہیں دیتا! ٭ محترم، معزز قارئین کرام، بات کہیں کی کہیں نکل جاتی ہے! 86 سال سے زیادہ کی زندگی میں آج کل کے سیاسی،سماجی،عوامی بدترین حالات کبھی نہ دیکھے۔ 58 سال کی صحافت اور تقریباً 13 ہزار ’’اصلاح قوم‘‘ کے صحافتی کالم بےکار گئے۔ قومی وسائل کی ایسی کھلی لوٹ مار، عدالتوں کی بے توقیری، ان کے احکام کو پائوں تلے روندنے کی ایسی صورت حال کبھی نہ دیکھی! انتہا یہ کہ خود قید اوربھاری جرمانہ (7 ارب روپے) کی سزا یافتہ اورضمانت پررہاشدہ خاتون کیسا اودھم مچاتی رہی! اعلان کیاکہ میرے نام پراندرونی وبیرون ملک کوئی اثاثےنہیں… اور انکشاف ہواکہ مبینہ طورپرشریف خاندان کے اربوں کھربوں کے اثاثوں، فیکٹریوں، لندن کے فلیٹس کی وہی اصل مالک ہے!! کچھ عرصے سے یہ آتش بیان بی بی مدھم جارہی ہے! روزانہ صبح شام کانفرنسوں کی بجائےکئی کئی دنوں کے بعد بیان آ رہا ہے۔ ٭ موجودہ سیاسی و اقتصادی حالات کے بارے میں باربار کیالکھاجائے۔ حکومتی بزرجمہروں کی عمران خان کے خلاف دشنام طرازی کےبعد ملک کےعوام کی بدترین صورت حال کےبارے میں سوال کارٹا رٹایا جواب آتا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح کے لئے بہت کوشش کر رہی ہے! ایک پرانا لطیفہ یادآرہاہے۔ جنگل کا بادشاہ شیر مر گیا تو جنگل کےمکینوں نےعارضی طور پرایک بندرکو بادشاہ بنا لیا۔ چند روزبعد ساتھ والےجنگل کے شیر بادشاہ نے حملہ کردیا۔ اسی جنگل کے درباری بندر کے پاس آئے کہ حضور کچھ کریں! بندر پاس اگے ہوئے ایک بانس پرچڑھ گیا، نیچے اترا، پھرچڑھا، پھراترااورچڑھا تودرباریوں نے عرض کیاکہ حضور دشمن سرپر آ پہنچا ہے، آپ یہ کیا کر رہے ہیں۔‘‘بندربولا کہ حملہ روکنے کی کوشش توکر رہاہوں،اورکیا کروں؟


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی