12:47 pm
انصاف: اہم مقدمات کے11 سال،29 سال بعد فیصلے

انصاف: اہم مقدمات کے11 سال،29 سال بعد فیصلے

12:47 pm

٭بےترتیب خبریں:عدل و انصاف کا معاملہ، سپریم کورٹ میں 29سال، سندھ ہائی کورٹ میں1 سال پرانے مقدمات کے فیصلے!! پہلے کراچی میں 1ستمبر2012ء کو بلدیہ عمارت میں 260 کارکنوں کوزندہ جلائے جانے والے مقدمہ کی بات: سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرموں کی رہائی کی اپیلیں 11 سال بعد گزشتہ روز مسترد کر دیں، دومجرموں عبدالرحمان بھولااورزبیر چریاکو سزائے موت اورچارافرادکو عمرقیدسنائی گئی تھی۔ملزم بھولا مقدمہ درج ہونےکےبعد بیرون ملک بھاگ گیاتھا۔ اسے انٹرپول کے ذریعے کراچی لایا گیا۔ اس نے تفتیشی کمیشن میں بیان دیاکہ ایم کیو ایم کےرہنماحماد صدیقی نے بلدیہ فیکٹری کے مالکان سے20 کروڑروپےبھتہ مانگاتھا (ایم کیو ایم کا نام بھتہ پارٹی بھی لیاجاتا تھا، ہر دکان سے بھتہ لینےکےالزامات عام تھے) فیکٹری کے مالکان نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو مبینہ طور پرحماد صدیقی نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ’عبدالرحمان بھولا‘ کو فیکٹری کو آگ لگانےکاحکم دیا تھا۔ آگ لگانے میں دوسرا شخص زبیرچریا کو بھی شامل کیا گیا۔ 11 ستمبر 2012ء کو اس انتہائی لرزہ خیز واقعہ کے بعد مختلف جے آئی ٹی قسم کی تفتیشی کمیٹیاں اور ایک تحقیقاتی کمیشن بنایا گیا۔ 400 بیانات قلم بندکئےگئے۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں بھولا اورچریا نے مبینہ طور پرجرم کا اعتراف کیا۔ مرنے والے 260 افراد کے لواحقین نے پولیس پرناقص بدنیتی کی تحقیقات کاالزام لگایا۔ 2016ء میں رینجرز نے تحقیقات کیں متعددنئے انکشافات ہوئے۔ بھولا،چریا اور دوسرےملزموں کی طرف سےسزائے موت وعمر قید ختم کرنے کی اپیلیں دائرکی گئیں۔ ایک انکشاف یہ ہوا کہ ایم کیو ایم کے وزیر رئوف صدیقی نے مبینہ طور پر فیکٹری کےمالکان عبدالعزیزبھائیا، ان کے دوبیٹوں کےخلاف پہلے مقدمہ درج کرایا، پھرمقدمہ خارج کرانےکےلئے 5 کروڑ کا بھتہ لیا۔ اس لرزہ خیزواقعہ کی تفصیلات میں جائیں تو دماغ سُن ہو جاتا ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے!
٭اور…اور…ایم کیوایم کےسربراہ مقبول صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ’بھولا اورچریا‘ کی سزائےموت کے خلاف درخواستیں مستردکئےجانے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ہائی کورٹ کے اس فیصلےکو بالکل غلط اوربھولا اورچریاکوبالکل بےقصور اوربےگناہ قرار دیا ہے اور اُن کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں افراد11 برسوں سے جیل میں قید بھگت رہے ہیں۔ ایک اور قابل ذکر بات کہ چار دوسرے ملزموں کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، انہیں 11 سال قید بھگتنےکے بعد بےقصور قراردیاگیاہے۔ اس 11 سال کی قید کا کیا ازالہ ہو سکتا ہے؟ ٭ 29 برس پہلے 1995ء میں بے نظیر بھٹو کی حکومت الٹانےکی سازش میں ملوث دو فوجی افسروں کرنل آزادمنہاس کو1996ء میں دو سال اور کرنل عنائت اللہ کو 4 سال قید سخت کی سزا سنائی گئی۔ ان افسروں نےسزاکاٹی۔ کرنل عنائت اللہ نے سزا کاٹنے کے بعد 1999ء میں اور کرنل آزاد منہاس نے 13 سال بعد خودکو بے گناہ قراردینے کےلئےعدالتوں سےرجوع کیا۔ پہلے فیلڈ کورٹ مارشل پھر مختلف سول عدالتوں میں 29 برس تک مقدمےچلنے کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملزموں کی سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا جب کہ دونوں ملزم 1999ء تک قید کی مدت پوری کر کے جیل سے رہا بھی ہو چکےتھے! ٭اس خبر کامضحکہ خیز بلکہ الم ناک رُخ کہ فوج کے ایک افسر میجرجنرل ضیاءالحق نےایک فیلڈکورٹ مارشل کےچیئرمین کی حیثیت سےوزیراعظم (سابق صدر) ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کاتختہ الٹنے کی سازش کےالزام میں بعض اعلیٰ افسروں کو سخت سزائیں سنائیں اورکچھ عرصہ بعد خود آرمی چیف کی حیثیت سےذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر بھٹوکوقیدکیا اورپھرپھانسی دےدی۔ ضیاءالحق کے خلاف کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا،بلکہ اسے امیرالمومنین اورشہید قراردیاگیا۔ اس کاطیارہ صرف 3 سیکنڈ میں زمین پر گرا اور آگ میں راکھ ہو گیا۔ ضیاء الحق کاراکھ میں صرف جبڑاملا اسےاور راکھ کو قومی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں دفنایا گیا۔ بے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتار دو فوجی افسروں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ 1999ء میں سزائوں کی مدت پوری ہو گئی، اسی سال جنرل پرویزمشرف نے نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹا، نوازشریف کوروشنی سےمحروم اندھیرے، کیڑے مکوڑوں والے تنگ کمرے میں قید کیا، پھر ملک سے نکال دیا…اور جنرل پرویز مشرف کو کئی سال کی ملک بدری کے بعد دیار غیر میں بےبسی کی موت نصیب ہوئی مگر اسے فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی میں دفنایا گیا۔ بعض لوگ اسے بھی شہید قرار دیتے ہیں۔ ویسے یہ قومی اعزاز نئی بات نہیں، جمہوریت کا جنازہ نکالنے والے جنرل ایوب خان اوریحییٰ خان کےجنازوں کو یہ اعزاز دیا گیا۔ قارئین جانتےہیں، حقیقی قومی اعزازکیاہوتاہے؟عبدالستار ایدھی کاتابوت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے اٹھایا اورنماز جنازہ میں ملک کا صدر اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے تھے۔!!! ٭بڑے التزام اور فخر کے ساتھ خبریں لگوائی جا رہی ہیں کہ نوازشریف21 اکتوبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال ہو گا۔ نوازشریف7 سال قید اور10 ارب روپے جرمانہ کے قیدی ملزم ہیں، عدالت نے بیرون ملک علاج کرانےکےلئےآٹھ ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کی، وزیراعظم عمران خان نےباہرجانے پر پابندی ختم کرکےجانے کی اجازت دی (بعد میں دوسری بڑی غلطیوں کی طرح اسےبھی غلطی قراردیا) نوازشریف 20 نومبر2019ء کوسخت اور نازک حالت والی بیماری کےعالم میں لندن پہنچتےہی مکمل طورپر تندرست ہوگئے۔ اب تک ’چار سال‘واپس نہیں آئے۔ عدالت نے عدم حاضری پرموصوف کو ضمانت منسوخ کی اور انہیں مفرور اوراشتہاری قرار دیا۔ یہ ’اعزازات‘ اب بھی موجوداور برقرار ہیں۔ ان ’اعزازات‘ کے ساتھ ان کا لاہور میں فقیدالمثال جلوس اورجلسےسےخطاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی اپنی پارٹی کے بعض ’’سیانے‘‘ اور قانون دان کہہ رہے ہیں (شاہد خاقان عباسی وغیرہ) کہ قانون کے مطابق نوازشریف کو پہلےجیل جاکرنئےسرےسے ضمانت کیلئےعدالت کے روبرو پیش ہوناضروری ہے۔ شہبازشریف اور دوسرے ن لیگی رہنمائوں کے مطابق کچھ بھی ایسا نہیں ہو گا۔ ان کی آمد سے پہلے ساری سزائیں اور مبینہ جرائم ختم کرانے کا ’انتظام‘ ہو چکا ہے! یہاں ہر چیز ممکن ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے نگران اعلیٰ کابیان محض بیان رہ جائےگا کہ نوازشریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہو گا! چودھری اعتزازاحسن کا بیان بھی چیختا چلاتا رہ جائے گا کہ قانون کے مطابق نوازشریف کی ہوائی اڈے پر گرفتاری ضروری ہے! ویسے 21 اکتوبر کو واپسی اشارہ دیتی ہے کہ اس کے بعد جلد انتخابات ہونے والے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق