12:35 pm
سچی گواہی

سچی گواہی

12:35 pm

ایسا ہوتاآرہاہے کہ سب فلسفے دھرے رہ جاتے ہیں،دلیلیں منہ تکتی رہ جاتی ہیں،پندونصائح بے اثرہوجاتے ہیں،زورخطابت دم توڑدیتا ہے، اہل منبرومحراب دنگ رہ جاتے ہیں‘ جبے،عمامے اپنی شان وشوکت کھوبیٹھتے ہیں،پہاڑریزہ ریزہ ہوکرروئی کے گالوں کی طرح اڑنے لگتے ہیں، زمین تھرتھرانے لگتی ہے،ساری حکمتیں ناکارہ اور سارے منصوبے نابود ہوجاتے ہیں،ذلیل دنیاکے چاہنے والے دم دباکربھاگ کھڑے ہوتے ہیں، اہل حشمت وشوکت منہ چھپانے لگتے ہیں،محلات بھوت بنگلے بن جاتے ہیں،منظربدل جاتا ہے، موسم بدلنے لگتاہے،آسمان حیرانی سے تکتاہے،شجرمیں بیٹھے ہوئے پرندے اورجنگل میں رہنے والے درندے راستہ چھوڑدیتے ہیں۔جب دیوانے رقص کرتے ہیں،جنوں اپنے گریباں کاعلم بن کرنکل پڑتا ہے،پھرعقل خودپرشرمندہ ہوتی ہے،جب عشق اپنی جولانی پرآتاہے، نعرہ مستانہ بلندسے بلندتر اوررقص بسمل تیزسے تیزترہوتاچلاجاتاہے۔جب موت کی تلاش میں نکلتی ہے زندگی۔سب کچھ ہماری نظروں کے سامنے ہوتاہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔لیکن ہمیں نظرنہیں آتا،آئے بھی کیسے!ان دیدوں میں بینائی کہاں ہے،روشنی کہاں ہے؟ روشنی اوربینائی تو اندرسے پھوٹتی ہے،جی‘ اندرسے،دل سے اور جسے ہم دل سمجھ بیٹھے ہیں،وہ توصرف خون سپلائی کرنے کاایک پمپ بن کر رہ گیاہے،دل کہاں ہے؟ نہیں یہ دل نہیں ہے بس ایک آلہ ہے۔جن کے دل دھڑکتے ہیں وہ زمانے سے آگے چلتے ہیں۔ نعرہ مستانہ لگاتے، سربکف میدان میں اترتے ہیں۔ موت کوللکارتے ہیں او ر موت ان سے خائف ہوکرکہیں چھپ کربیٹھ جاتی ہے۔یہ دیوانے اور پاگل لوگ‘موت کے گھاٹ اتارنے نکلتے ہیں اورپھرزندہ جاویدہوجاتے ہیں،زندہ جاویدلوگ!
پھرمیرارب جلال میں آتاہے اورحکم دیتا ہے: اورجواللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مراہوانہ کہو،لیکن وہ توزندہ ہیں لیکن تمہیں اس کاشعورنہیں۔اورہم تمہیں کچھ خوف اوربھوک اور مالوں اورجانوں اورپھلوں کے نقصان سے ضرور آزمائیں گے،اور صبرکرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے توکہتے ہیں کہ ہم تواللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لو ٹ کرجانے والے ہیں۔ (سورۃ البقرہ :154۔156) یہ ہیں زندہ جاویداورامرلوگ،جنہیں رب بھی مردہ کہنے سے منع کرتا ہے،وہ توکہتاہے کہ ایساخیال بھی دل میں مت لاؤ،خبردارجوایسا سوچا بھی!زندہ ہیں،امرہیں،رزق پاتے ہیں ،زندہ جاوید لوگ‘ امر لوگ،رب کے حضوراپنی نذر پوری کردینے والے،اپناعہدنبھانے والے،صلہ وستائش سے بے پرواہ لوگ،پاگل ودیوانے لوگ۔ کہاں نہیں برپایہ معرکہ عشق ومحبت؟ کہاں نہیں برپا؟رؤئے ارض پر چاروں طرف سجا ہوا ہے یہ میلہ اورمیلہ لوٹنے والے دیوانے،ہم صرف تماشائی،نوحہ گراورمرثیہ خواں۔اب گنواؤں تو تکرارہوگی اورطبع نازک پرگراں گزرے گا۔یہ توسامنے برپاہے معرکہ عشق۔یہ غزہ میں نہیں دیکھ رہے آپ، کشمیربھی مسلسل جل رہا ہے،اب توہرجگہ اپنے کمیں گاہوں سے تیر برس رہے ہیں،لیکن یہ پھربھی پروانہ واراپنی جانوں کو سربازار لٹاتے جارہے ہیں چاہے ان کو غدار اور دہشت گردالقابات کہہ کرپکاراجائے۔ انہیں کہتے ہیں انسان،بندہ رب،سب کا انکارکردینے والے پراسراربندے،موت کوسینے سے لگاکرزندہ جاویدہوجانے والے،اپناخون اپنی جان،اپنے پیارے رب کی نذرکر دینے والے قافلہ حسین کے لوگ!اہل غزہ!تم پرسلام ہو،تم نے اطاعت کی ایک مثال قائم کر دی،یہ ہے اطاعت رب میں جاں سے گزرنا،تم نے ثابت کر دیا تم ہو بندگاں خدا… اہلیان کشمیر،اپنے مقاصدکی تکمیل کیلئے جان دینے والو!تم پر سلام ہو، ہم سب دیکھتے رہ گئے اورتم اپنی مراد پاگئے،اے بامراد لوگو!تم پرسلام ہو،اے خوش نصیب لوگو! تم پر سلام ہو ۔ اے اس دنیائے ناپائیدار کو ٹھوکر مارنے والو!تم پرسلام ہو،آنکھیں کھولو‘ آنکھیں ہوتے ہوئے بھی اندھیروں میں ٹا مک ٹوئیاں مارنے والو!!آنکھیں کھولو،یہ دیکھودل کش منظر، سونگھواس خوشبوکو،جوخوشبوئے شہدا ہے۔ دیکھو یہ ہے زندگی‘ سب کاانکار،کوئی نہیں روک سکتااس قافلہ حق کو۔تم نے تویقین دلایا تھا کہ گھبرانانہیں،ہم تمہارے وکیل ہیں لیکن کیا تم نے اپنے عہدکی پاسبانی کی؟ اقوام متحدہ ،اوآئی سی،عرب لیگ اور انسانیت کے علمبرداروں اورسامراج کے ایجنٹ لکھاریوں کے منہ پرتھوک دینے والو!تم پرسلام ہو۔ کچھ عقل سے عاری تمہاری ان قربانیوں کو پہچان نہیں پائے کہ اللہ نے ان سے دیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت ہی چھین لی ہے۔اللہ نے ان کے دلوں پرمہرلگادی ہے اوران کی آنکھوں پرپردہ ہے اوران کیلئے بڑاعذاب ہے ۔اورکچھ ایسے بھی لوگ ہیں جوکہتے ہیں ہم اللہ اورقیامت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان دارنہیں ہیں۔ (البقرہ:7۔8 )حا لانکہ اللہ نے توقلم کی بھی قسم کھائی ہے لیکن شائد وہ اس قلم کی حرمت سے ابھی واقف نہیں۔وہ اس بات کولکھنے میں کوئی باک محسوس نہیں کرتے کہ تمہاری قربانی محض ضائع ہوگئی۔ وہ پڑوسی ملک ایران کی مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دیکھووہ کس قدردانشمندی سے اپنی قوم کواس جنگ کے شعلوں سے بچارہا ہے،لیکن زمینی حقائق سے آنکھیں چراکرنجانے کس کوخوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کاچاروں طرف سے ایسامحاصرہ نہیں کیاگیا،سیال مادہ کی دولت سے مالامال ایران اس وقت اپنے پاؤں پرکھڑاہے اورمالی طورپرکسی کا محتاج نہیں۔وہ آبنائے ہرمزکوبند کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ’’جیدے گھردانے،اودے کملے وی سیانے‘‘ اب ہم نے بڑی مشکل سے پٹرول کیلئے روس کی منت سماجت کرکے اس سے معاہدہ کیا جبکہ خودروس کو یوکرین میں الجھاکرعالمی پابندیوں میں جکڑدیاگیاہے اورخودروس کی خواہش ہے کہ ان پابندیوں کامقابلہ کرنے کیلئے وہ اپنے پڑوسیوں سے ہاتھ ملاکراپنے قوت میں اضافہ کرے لیکن کیاوجہ ہے کہ ’’ہم کسی کے غلام نہیں‘‘کانعرہ لگانے والوں سے روسی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے یہ سوال کر دیا کہ کیاآپ امریکی دبائوبرداشت کرلیں گے؟تو اس کاجواب تک نہ دے سکے! ایران پربھی عالمی پابندیاں ہیں لیکن جس دن افغانستان نے ان پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی ضرورت کیلئے ایران سے تیل وگیس کے معاہدے کرکے اپنی خودمختاری کوثابت کررہا تھا،اس سے اگلے دن بلاول بطوروزیرخارجہ قصرسفیدکے فرعون کے ناشتے میں شرکت کیلئے سرکے بل حاضری لگوارہاتھاکیونکہ وہ اوران کے والدسمجھتے ہیں کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم کے نام کاقرعہ یہی سے نکلے گا۔(جاری ہے)


تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ