02:16 pm
فحاشی کی عالمی دلدل اور مفتی تقی عثمانی

فحاشی کی عالمی دلدل اور مفتی تقی عثمانی

02:16 pm

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کرکے پوچھے کہ کس طرح ایک کمپنی حکومت
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کرکے پوچھے کہ کس طرح ایک کمپنی حکومت کی منظوری کے بغیر ’’اس یونیورس مقابلہ‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلہ حسن منعقد کرسکتی ہے؟ اس خبر پر ہنسنے کو جی چاہتا ہے‘ کہاں نگران حکومت اور کہاں متحدہ عرب امارات کی حکومت؟ اور دوسری بات نگران حکومت اس حوالے سے کچھ کرے یا نہ کرے‘ لیکن ایک بات تو طے ہے کہ یہود و نصاریٰ اور ان کا ہمنوا امریکی دانش فروشوں کا ٹولا اس ملک کی نظریاتی اور مذہبی شناخت کو گندگی اور بد نامیوں کے ڈ ھیر کے نیچے دبا کر گم کرنے کے درپہ ہے ‘ خبر کے مطابق کراچی کی رہائشی لڑکی ’’مس یونیورس پاکستان‘‘ بن گئی‘ مس یونیورس پاکستان کا ٹائیٹل حاصل کرنے کے بعد موصوفہ کاکہنا تھا کہ ’’میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو‘‘ توبہ ‘ توبہ‘ توبہ‘ عورتوں کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہوکر گندگی کے ڈھیر میں پتھر پھینکنا پاکستان کی ثقافت کب سے بن گی؟ ’’ایریکا رابن‘‘ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے اس مقابلے کا حصہ بنی ہے‘ لاحولاولاقوۃ  الاباللہ ‘ رسوا کن ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے  تاریک دور سے ’’مثبت امیج‘‘ اور ’’روشن خیالی‘‘ کے جنات اور چڑیلوں میں جو دوڑ لگی تھی ایریکا رابن نامی چڑیل بھی اسی ’’دوڑ‘‘ کاحصہ ہے‘ ’’روشن خیالی‘‘ کے ان جن ‘ بھوتوں اور بھتنیوں سے کوئی پوچھے کہ تم ہو کون؟ تمہیں قائداعظمؒ اور علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کے پاکستان کی نمائندگی کا حق دیا کس نے ہے؟ کیا ’’پاکستان‘‘ اس قدر لاوارث ہوگیا کہ اب غلاظت کے ڈھیروں پر بھنبھنانے والی مکھیوں سے بھی بدتر چڑیلیں اس کی نمائندگی کی دعویدار بن کر اپنے ڈالر کھرے کرتی رہیں گی؟ پاکستان کا مثبت امیج اور روشن خیال چہرہ ’’لاالہ الا اللہ‘‘  سے بڑھ کر دوسرا کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی نے بے حیائی ‘ بے غیرتی اور دلالی کی منڈی  پر ’’پاکستان کی نمائندگی کا لیبل‘‘ چپکانے کے حوالے سے جو یہ کہا ہے کہ ’’پانچ دوشیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی‘  اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟ حکومت اس خبر کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم از کم ملک کی نمائندگی  کا تاثر زائل کرے‘‘ پاکستان کا اصل امیج اور چمکدار روشن چہرہ خود مفتی تقی عثمانی ہیں کہ جن کے علم و عمل‘ تدبر و حکمت اور تقویٰ و طہارت کا پورا عالم اسلام قائل ہے‘ ’’تقی عثمانی‘‘ پاکستان کی حقیقی شناخت ہیں‘مفتی تقی عثمانی پاکستان کی اصل پہچان ہیں‘ مفتی تقی عثمانی  پاکستان کا سافٹ امیج بھی ہیں اور آسمان علم و دانش کے آفتاب و مہتاب بھی ‘ سنا ہے کہ ’’عمرانی خرکاروں‘‘ کو شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کے اس ٹویٹ پر بڑا اعتراض ہے اور مفتی تقی عثمانی پر تنقیدی پتھر برسا رہے ہیں‘ اس خاکسار نے اپنے کالم میں پہلی مرتبہ ’’عمرانی خرکاروں‘‘’ کا جملہ اس لئے استعمال کیا کہ اگر انہیں مفتی اعظم مفتی تقی عثمانی کے علم و تقویٰ کا حیاء نہیں ہے تو پھر میرے جوتے کی نوک پر ‘ عمرانی خرکار مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین کو بھی عمرانی سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں‘ کان کھول کر سن لیجئے ! پاکستان کلمہ طیبہ کے نعرے پر قائم ہوا تھا اور رہتی دنیا تک کلمہ طیبہ ہی اس کے ماتھے کا جھومر رہے گا۔
مجھے اس موقع پر اپنے پیرومرشد حضرت ازہر یاد آرہے ہیں ‘ جو اپنے مریدین ‘ متوسلین اور شاگردوں سے  فرمایا کرتے تھے کہ ہر جمعرات کو مقابلہ حسن میں پورے ذوق شوق کے ساتھ شریک ہوا کرو ‘ پیرو مرشد ‘ درود شریف کی مجالس کو ’’مقابلہ حسن‘‘ قرار  دیا کرتے تھے‘ بے شک رسول رحمت ﷺ کائنات میں سب سے بڑھ کر حسین و جمیل  ہیں‘ درود پاک کا حسن زمین و آسمان  پر چھایا ہوا‘ ایسے میں درود پاک کی مجالس منعقد کرنے  اور کروانے والوں کے حسن و جمال کا عالم کیا ہوگا؟ عالمی استعماری قوتوں کے گماشتے مقابلہ حسن کے نام پر عورتوں کا جسمانی استحصال تو کرسکتے ہیں ‘ ان کے جسمانی نشیب و فراز پر غلاظت اور ہوس بھری نظریں تو ڈال سکتے ہیں‘ کیا گندگی کی ایسی منڈیوں کو ’’مقابلہ حسن‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے ؟ ہرگز نہیں‘  اگر کسی سیکولر ’’بھوت‘‘ اور ’’بھتنی‘‘ کو گندگی کی  اس منڈی میں مقابلے میں شریک ہونا ہے تو وہ قائداعظمؒ کے پاکستان سے دفع ہو جائے اور پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش مت کرے‘ کاکڑ حکومت نے اگر پاکستان کو بدنام کرنے کی اس واردات کا نوٹس  لے ہی لیا ہے تو انہیں  چاہیے کہ ان تمام بدکرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے کہ جو عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں‘ ’’مفتی تقی عثمانی‘‘ آئینے کی طرح ہیں‘ یہ کیسے خرکار ہیں کہ جو اپنے داغدار چہرے صاف کرنے کی بجائے ’’آئینہ‘‘ ہی توڑ د ینا چاہتے ہیں ‘ عالمی مقابلہ حسن‘ دراصل عورتوں کی فحاشی و عریانی کی عالمی منڈی کا نام ہے اور ’’فحاشی و عریانی‘‘ کو کبھی کوئی مومن مسلمان نہ پسند کرسکتاہے اور نہ ہی اس کا حامی ہوسکتاہے‘ ’’فحاشی‘‘ اسلام میں حرام ہے ‘ قرآن پاک کی سورۃ النور کی آیت نمبر19 میں ارشاد خداوندی ہے کہ ’’ترجمہ‘‘  بے شک جو لوگ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلانے کو پسند کرتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے ‘ جبکہ سورۃ الاعراف کی آیت نمبر28 میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔ ’’ترجمہ‘‘ بے شک اللہ بے حیائی کا حکم نہیں دیتا۔ سورۃ الاعراف کی آیت نمبر33 میں ارشاد خداوندی ہے کہ ’’اے حبیب فرما دیجیئے! کہ میرے رب نے بے حیائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے‘ ایک مکروہ ‘  حرام اور فحاشی و عریانی پر مبنی پروگرام نہ پاکستان کا مثبت امیج ہوسکتا ہے نہ روشن خیال چہرہ اور نہ ہی اسے پاکستانی ثقافت قرار دیا جاسکتا ہے‘ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے‘ پاکستان کی بنیاد میں لاکھوں مسلمانوں کا مقدس خون شامل ہے‘ روشن خیالی کے کسی بھوت‘ بھتنی اور چڑیل  کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ 24کروڑ پاکستانیوں کی پاک سرزمین کو اپنے شیطانی  مقاصد کے لئے استعمال کرے‘ ملحدین کا مخصوص گروہ اس قسم کی گندی حرکتوں کا مرتکب ہوکر24کروڑ پاکستانیوں کو مزیدپستیوں میں گرانا چاہتا ہے‘ لیکن امریکی پٹاری کے دانش فروش ہوں  ‘ یا دیگر سیکولر شدت پسند عناصر‘ ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ پاکستان کے عوام وطن عزیز کو بد نام کرنے کیلئے شرمناک حرکتیں کرنے والوں سے کل بھی نفرت  کرتے تھے‘ آج بھی نفرت کرتے ہیں اور آئندہ بھی نفرت کرتے رہیں‘ پاکستان میں موجود لاکھوں علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی مفتی تقی عثمانی کی آواز میں آواز ملا کر ’’مقابلہ حسن‘‘ یعنی گندگی اور غلاظت کی ’’عالمی دلدل‘‘  کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔
 


تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ