02:19 pm
سچی گواہی

سچی گواہی

02:19 pm

لیکن یاد رکھوکہ اب خطے میں نظام تبدیل ہونے جارہاہے اوریہ طے ہوگیاہے کہ وہ عالمی ساہوکارجوہمارے اثاثے قرق کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،وہ بھی اپنے
لیکن یاد رکھوکہ اب خطے میں نظام تبدیل ہونے جارہاہے اوریہ طے ہوگیاہے کہ وہ عالمی ساہوکارجوہمارے اثاثے قرق کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،وہ بھی اپنے مقامی ایجنٹوں سمیت غرق ہوجائیں گے۔آئی ایم ایف کے خلاف بھڑکیں مارنے والا اسحاق ڈار،آئی ایم ایف کے سامنے ناک سے لکیریں نکالنے والا شہبازشریف اللہ کے غضب کوآوازدیتے ہوئے غلامی کی بھاری شرائط کے ساتھ 9ماہ کے اسٹینڈنگ سودی قرضہ کی پہلی قسط کے بعدقوم کوغلامی میں جکڑکرچلے گئے۔
عمران خان کی حکومت جب اسمبلی سے آئی ایم ایف کی شرائط من وعن قبول کروانے کیلئے بل پاس کروارہی تھی،میں نے تواسی وقت یہ دہائی دی تھی کہ اسٹیٹ بینک کوان کی تحویل میں نہ دیا جائے لیکن آئی ایم ایف کے نامزدفردکوسٹیٹ بینک کا گورنرمقررکرکے غلامی کی دستاویزپردستخط کر دیئے گئے اورجب اقتدارہاتھ سے نکلتادیکھاتوآئی ایم ایف کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی کرکے آئندہ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات کاطوفان چھوڑ کرچلے گئے لیکن ہم یہ بھول رہے ہیں کہ عالمی ساہوکارنے ہمیں ان قرضوں کے جال میں بری طرح کیوں پھانس لیاہے کہ اب دیوالیہ کی تلوارکے نیچے وہ مقاصدپورے حاصل کئے جائیں گے جن کے بعدصدیوں کی غلامی ہمارا مقدربنادی جائے۔  لیکن کمال آفریں ہے تم پرکہ تم ایسے لکھاریوں کو خاطر میں نہیں لائے!!!
کیا آپ جانتے ہیں ،کبھی سوچاہے،ہاتھی گھاس کاگٹھااپنی سونڈمیں پکڑکرجھٹکتاکیوں ہے؟ اس لئے کہ کہیں اس گھاس میں چیونٹی نہ ہو۔ وہ جانتاہے کہ اگروہ چیونٹی کونگل لے تووہ اس کے دماغ میں جاکربیٹھ جاتی ہے اور اپناننھا ساپاؤں مارتی رہتی ہے اوربالآخرہاتھی دم توڑدیتاہے۔ غزہ اورکشمیرکے شیروں کویہ چیونٹی سمجھ کرمسلناچاہتے ہیں،وہ چیونٹی ان کے  ہاتھی جیسے جثے کونابودکردے گی۔ہاں!یہ بات اب ان کو سمجھ  آگئی ہے،اوروہ اب اپنے ہاں جی20کااجلاس بلاکردنیاکی آنکھوں سے جہاں خودکوجمہوریت کی ماں تسلیم کروانے کی ناپائیدارکوشش میں ہے وہاں  وہ اپنے پڑوسیوں کویہ پیغام دے رہاہے کہ وہ تنہا نہیں،اس کی پشت پرنہ صرف دنیاکا استعمار کھڑاہے بلکہ خادمین حرمین کاسایہ بھی موجودہے‘ لیکن اپنی ہٹ دھرمی میں کوئی سبق حاصل کرنے کو تیارنہیں کہ وہ سمجھتاہے کہ ان کی چھتر چھایا اور سونے چاندی کے ظروف میں طعام کی محفلوں سے ان کادل جیت کروہ اپنے مکروہ مقاصدکی تکمیل میں کامیاب ہوجائے گا لیکن ایسانہیں،تاریخ کے پہئے کوالٹانہیں گھمایاجاسکتا۔سرزمین افغان کی سچی گواہی توبہروں کیلئے بھی کافی ہے کہ مزاحمت ہی میں ہے زندگی ۔۔۔با وقار و قابل رشک زندگی۔ 
غزہ کا باسی محمود اپنے سات ماہ کے شیر خوار بچے کو اپنے سینے سے الگ کرکے جب لحد میں اتار رہا  تھا تو تکبیر بلند کرتے ہوئے اپنے رب سے کہہ رہا تھا کہ یہ آخری پونجی تھی جو تیرے راستے میں قربان ہو گئی۔تیری دی ہوئی نعمت سے سات ماہ استفادہ کیا اور اے میرے رب اس کو میرا زاد راہ بنادے۔بوڑھی اسی سالہ فاطمہ اس بات پر فخر کر رہی تھی کہ میں نے اپنے خاندان کے تمام افراد راستے کے کانٹے چننے کیلئے رخصت کر دیئے اور میں بھی اب تیری ملاقات کیلئے بے تاب ہوں۔ احمد دوران یہ کہتاہے کہ میں اپنے بچوں کو ہر روز رات کویہ کہانی سناتاہوں کہ ہم مرنے والے نہیں ہیں،ایک عارضی زندگی کے چنگل سے نکل کردائمی اور کامیاب زندگی ہمارا انتظار کررہی ہے۔ جب بھی میرے گھر کے ارد گردکوئی بم پھٹتا ہے میں ناچناشروع کردیتاہوں۔میری ایک ہی بچی جواس جنگ کی تباہ کاریوں سے ابھی تک بچی ہوئی ہے وہ بھی اس کو ایک کھیل تماشہ سمجھ کر لطف اندوز ہوتی ہے کیونکہ وہ کمسنی میں اپنی ماں اورتین بھائیوں کے لاشے دیکھ چکی ہے۔
موت کوکھیل تماشہ سمجھنے والو!تم پر سلام ہو۔ تم نے اپنے عزم سے ثابت کر دیا کہ تمہارے پائے استقلال میں کوئی جنبش نہیں آئی ۔تم آج بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح سامنے کھڑے موت کامسکراتے ہوئے انتظارکررہے ہو۔اس گھڑی جب سب کو حاضرہونا ہے ،تم بھی اپنے خون  آغشتہ لاشوں سے حاضر کئے جاؤگے۔تمہاری فلاح اور کامیابی کا اعلان جب فرشتے باآوازبلند کریں گے،لیکن تمہاری قربانیوں کوتمہاری قیادت کی غیرذمہ داری ٹھہرانے والے دنیا اور آخرت میں تم سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ یقینا میرا رب اپنے وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
توحیدتویہ ہے کہ خداحشرمیں کہہ دے
یہ بندہ دوعالم سے خفامیرے لئے ہے
اے دنیا کے اسیرو!دنیائے ذلیل کی چاہت میں خوارہو نے والو!اے ستاون ریاستوں کے مردودحکمرانو،بے غیرتی کے مجسم پتھروں، دیکھویہ ہے زندگی۔اہل غزہ اورکشمیر!تم پر سلام ہو۔وہ دیکھوشہداکے خون سے پھوٹنے والی سحر۔ دیکھو،آنکھیں چرانے سے یہ انقلاب نہیں رکتا۔ اپنے محلات بچانے کی آخری کوشش کرلو‘ نہیں بچیں گے یہ!رب کعبہ کی قسم ،کچھ بھی نہیں بچے گا۔وہ دیکھو بابا اقبال بھی یہی کہہ رہے ہیں۔
از زلزلہ می ترسندہماکاخ نشیناں
ماخانہ بدشم غم سیلاب نہ داریم
(امرا کے محلات پر زلزلہ طاری ہے۔خانہ بدوش سیلاب کا غم نہیں پالتے)
اے کیمپوں میں رہنے والو!تم پر سلام ہو۔ اپنی وراثت میں کشمیری نوجوانوں کو’’کشمیربنے گا پاکستان کانعرہ دینے والی سیدعلی گیلانی، جیل کی سلاخوں کوچوم کرنعرے لگانے والی آسیہ اندرابی، یسین ملک اوردیگرتمام مجاہدین کشمیرتم پرسلام ہو۔ اے دنیا کے پرستارو!بچا سکتے ہوتوبچالو۔کچھ نہیں بچے گاکوئی بھی تونہیں رہے گا،بس نام رہے گامیرے رب کاجوحیی قیوم ہے۔
خوف تادیب سے مظلوموں پہ رویانہ گیا                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                     
شام مقتل میں کوئی بھی نہ عزاداراٹھا
جس سے ہوجائیں مرے چاہنے والے تقسیم 
ایسی دیوارنہ کوئی مرے معماراٹھا 
سامنے ترے زرافشاں ہے نئی صبح امید
اپنی پلکوں کوذرا دیدہ خوں باراٹھا
 


تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ