02:02 pm
اس الیکشن میں خوف کیوں ہے؟

اس الیکشن میں خوف کیوں ہے؟

02:02 pm

آج پاکستان میںالیکشن ہو رہے ہیں‘ جس میں پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے‘ تاہم اس وقت ملک میں جومعروضی صورتحال ہے‘ وہ خوف سے معمورہے۔ انجانا خوف با شعور اذہان کو اپنے حصار میں لئے ہے‘ جو جمہوریت کے سفر میں گہری رکاوٹ کا سبب بن سکتاہے۔ حالانکہ انتخابات کے سلسلے میں عوام کا ہرطبقہ نظرآنے والی اور محسوس ہونے والی تبدیلی کا خواہش مند ہے‘ کیونکہ انتخابات کا انعقاد اس ہی لئے ہوتاہے کہ معاشرے میں تبدیلی لائی جائے اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی سے غور خوض کرکے عوام میں تبدیلی کی خواہش کوپوری کیاجاسکے ۔ تاہم اس وقت جو انتخابات ہورہے ہیں‘ اس سے متعلق عوام میں کافی کنفیوژن پایاجاتاہے‘ اور یہ محسوس کیا جا رہاہے کہ پی ٹی آئی کو وہ سہولتیں نہیں مل رہی ہیں‘ جو دیگر پارٹیوں کو مل رہی ہیں‘ خصوصیت کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو ۔ بلکہ جس طرح نوازشریف کو لندن سے پاکستان لایا گیاہے۔ اس سے یہ تاثر پھیل چکاہے کہ ارباب اختیار اس کو اگلی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے‘ اس صورت میں عوام میں مزید مایوسی پھیلے گی‘ کیونکہ یہ کہاجائے گا کہ نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پہلے ہی سے ہوچکاتھا۔
تاہم میں سمجھتاہوں کہ ہم سب کو بڑے صبروتحمل کے ساتھ انتخابات کے نتائج کا انتظار کرناچاہیے کیونکہ اس وقت پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی دشمن خاصے متحرک ہوچکے ہیں اور ان کی یہ مذموم کوشش ہوگی کہ انتخابات میں گڑ بڑ اور افراتفری پیدا کی جائے۔ ویسے بھی پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی بڑھ چکی ہے‘ جس کا پاکستان کی فوج بڑی بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی معاونت سے یہ کام جاری رہے گا۔ اس دہشت گردی کی وجہ سے عوام کے ذہنوں پر برے اثرات پڑرہے ہیں اور وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ووٹنگ کے دوران یہ سلسلہ مزید بڑھے گا‘ اس ہی لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوج کی مدد طلب کی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا مقابلہ کیاجاسکے۔ پاکستان کی پولیس بھی اس سلسلے میں چوکس ہے بلکہ دہشت گرد اس کو بھی ٹارگٹ بنارہے ہیں‘ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تھانے میںجودہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے وہ یہ ظاہر کررہاہے کہ یہ دہشت گرد کتنے منظم ہیں اور ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے جس کا وہ استعمال کرکے پولیس کے ارکان کو شہید کررہے ہیں اور اس کے ساتھ معاشرے میں خوف وہراس بھی پیدا کررہے ہیں۔ یقینا ان معروضی حالات میں انتخابات کرانا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن انتخابات نہ کرانا بھی جمہوریت اور آئین کی نفی ہے بلکہ خلاف ورزی بھی ہے‘ اس لئے حکومت نے انتخابات کرانے میںہی عافیت سمجھی ہے‘ چنانچہ تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ انتخابات ہو رہے ہیں اور عوام کو قائل کیاجارہاہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے اور ایماندر اور محب وطن افراد کے حق میں ووٹ ڈالیں گے کیونکہ اس وقت پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی اشد ضرورت ہے جو پاکستان کو معاشی و سیاسی عدم استحکام سے نکال سکیں اور عوام کو مہنگائی اور نوجوانوں کو بے روزگاری سے نجات دلاسکیں۔ اس پس منظر میں جوبھی منتخب ہوکرنئی حکومت ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی اس کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ عوام کو جن معاشرتی عوامل نے پریشان اور مضطرب کررکھاہے‘ اس کا اب ازالہ ہوناچاہیے ‘ ورنہ ملک میں موجود عدم استحکام جاری رہے گا۔ تاہم یہ انتخابات اس لئے ہورہے ہیں کہ ملک میں تبدیلی کی عوام میں جو خواہش پیدا ہوچکی ہے ‘ وہ پوری ہوسکے‘ عالمی کمیونٹی بھی پاکستان میں عام انتخابات دیکھناچاہتی ہے جبکہ اس کا حکومت پاکستان سے یہ اصرار رہاہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کرائے جائیںتاکہ ملک کانطم ونسق نئے انداز سے چل سکے۔ یہ ایک طرح کا پاکستان کی حکومت پر دبائو تھا جس کو محسوس کرتے ہوئے انتخابات کرائے جارہے ہیں‘ پاکستان کے سیاستدانوں کا بھی یہی مطالبہ تھا تاکہ جوبھی حکومت اقتدار سنبھالے وہ نئی سوچ کے ساتھ ملک کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرے ۔ بلکہ اسٹیٹس کو کی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے عوامی امنگوں کی روشنی میں اپناکام کرے۔ پاکستان کا موجودہ سیاسی نظام مملکت کے ساتھ ساتھ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ اس فرسودہ نظام کو عوام کے ووٹوں کے ذریعے بدل کرنئے سیاسی نظام کی بنیاد ڈالی جائے جوہر سطح پر عوام کے مسائل حل کرکے انہیں اطمینان بخش اور خوشگوار زندگی سے ہمکنار کرسکے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں