02:03 pm
آقاﷺکاآخری پیغام

آقاﷺکاآخری پیغام

02:03 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) حضور اکرم ﷺکے وصال کے بعد میں نے سیدہ فاطمہ ؓسے پوچھاکہ وہ کیابات تھی جس پرآپ روئیں اورپھرخوشی کا اظہار کیا تھا؟ سیدہ فاطمہؓ کہنے لگیں کہ پہلی بار(جب میں قریب ہوئی) توفرمایا:فاطمہ!میں آج رات(اس دنیاسے) کوچ کرنے والاہوں جس پرمیں رو دی۔جب انہوں نے مجھے بے تحاشاروتے دیکھاتوفرمانے لگے ، فاطمہؓ! میرے اہل خانہ میں سب سے پہلے تم مجھے آملوگی،جس پرمیں خوش ہوگئی۔سیدہ عائشہ ؓفرماتی ہیں پھر آنحضرت ﷺنے سب کوگھرسے باہر جانے کاحکم دے کر مجھے فرمایا: عائشہ! میرے قریب آجاؤ۔آنحضرت ﷺنے اپنی زوج مطہرہ کے سینے پرٹیک لگائی اورہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے فرمانے لگے:مجھے وہ اعلیٰ وعمدہ رفاقت پسند ہے۔ (میں اللہ کی،انبیا،صدیقین،شہدااورصالحین کی رفاقت کواختیارکرتاہوں)۔صدیقہ عائشہ ؓفرماتی ہیںمیں سمجھ گئی کہ انہوں نے آخرت کو چن لیاہے۔
جبرئیل علیہ السلام خدمت اقدس میں حاضر ہوکرگویا ہوئے:یارسول اللہ!ملک الموت دروازے پرکھڑے شرف باریابی چاہتے ہیں۔آپ سے پہلے انہوں نے کسی سے اجازت نہیں مانگی۔ آپﷺ نے فرمایا:جبریل!اسے آنے دو‘ ملک الموت نبی کریمﷺکے گھرمیں داخل ہوئے اورکہا: السلام علیک یارسول اللہ!مجھے اللہ نے آپ کی چاہت جاننے کیلئے بھیجاہے کہ آپ دنیامیں ہی رہناچاہتے ہیں یااللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس جانا پسند کرتے ہیں؟نبی اکرمﷺنے جواب میں فرمایا کہ مجھے اعلیٰ وعمدہ رفاقت پسندہے اور دوبارہ اپنی اس خواہش کودہرایا:ملک الموت آنحضرت ﷺ کے سرہانے کھڑے ہوئے اورکہنے لگے:اے پاکیزہ روح!اے محمدبن عبداللہ۔۔۔۔۔۔۔اللہ کی رضاوخوشنودی کی طرف روانہ ہو،راضی ہوجانے والے پروردگار کی طرف جوغضبناک نہیں! سیدہ عائشہ ؓفرماتی ہیں:پھرنبی کریم ﷺ کا ہاتھ نیچے آن رہا،اورسرمبارک میرے سینے پر بھاری ہونے لگا،میں سمجھ گئی کہ آنحضرتﷺ کا وصال ہوگیا۔مجھے اورتوکچھ سمجھ نہیں آیا، سو میں اپنے حجرے سے نکلی اورمسجدکی طرف کا دروازہ کھول کراندرسے کہا‘رسول اللہ کاوصال ہوگیا‘ رسول اللہ کاوصال ہوگیا!مسجد آہوں اور نالوں سے گونجنے لگی۔ ادھرعلی کرم اللہ وجہہ جہاں کھڑے تھے وہیں بیٹھ گئے پھر ہلنے کی طاقت تک نہ رہی۔ادھرعثمان بن عفان ؓمعصوم بچوں کی طرح ہاتھ ملنے لگے اورسیدناعمرؓتلواربلندکرکے کہنے لگے:خبردار! جو کسی نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ وفات پاگئے ہیں،میں ایسے شخص کی گردن اڑا دوں گا،میرے آقاتواللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے گئے ہیں جیسے موسیٰ علیہ السلام اپنے رب سے ملاقات کوگئے تھے،وہ لوٹ آئیں گے،بہت جلدلوٹ آئیں گے!اب جووفات کی خبراڑائے گا،میں اسے قتل کر ڈالوں گا۔اس موقع پر سب زیادہ ضبط، برداشت اورصبرکرنے والی شخصیت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی تھی۔آپ حجر نبوی میں داخل ہوئے رحمت دوعالم ﷺکے سینے مبارک پرسررکھ کر رو دیئے اورساتھ ہی کہہ رہے تھے: وآآآخلیلاہ، وآآ آصفیاہ ،وآآآ حبیباہ، وآآآنبیاہ ۔۔۔۔ہائے میرے پیارے دوست،ہائے میرے مخلص ساتھی،ہائے میرے محبوب،ہائے میرے نبی ،پھرآنحضرتﷺ کے ماتھے پربوسہ دیااورکہا:یا رسول اللہ!آپ پاکیزہ جئے اورپاکیزہ ہی دنیاسے رخصت ہوگئے۔سیدنا ابوبکرؓباہرآئے اورخطبہ دیا:جوشخص محمدﷺکی عبادت کرتاہے سن رکھے کہ آنحضرتﷺکاوصال ہوگیا اور جواللہ کی عبادت کرتاہے وہ جان لے کہ اللہ تعالیٰ شانہ کی ذات ہمیشہ زندگی والی ہے جسے موت نہیں۔ یہ سنتے ہی سیدناعمر ؓ کے ہاتھ سے تلوار گرگئی، عمرؓ فرماتے ہیں:پھرمیں کوئی تنہائی کی جگہ تلاش کرنے لگاجہاں اکیلابیٹھ کرروں۔ آنحضرتﷺ کی تدفین کردی گئی۔ سیدہ فاطمہ ؓفرماتی ہیں:تم نے کیسے گوارا کرلیا کہ نبی اکرمﷺکے چہرہ انورپرمٹی ڈالو؟ پھر فرمانے لگیں: یابتاہ، جاب ربادعاہ،یا بتاہ، جن الفردوس مواہ، یا بتاہ،ال جبریل ننعاہ‘ ہائے میرے پیارے بابا جان!کہ اپنے رب کے بلاوے پرچل دیے ،ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ جنت الفردوس میں اپنے ٹھکانے کوپہنچ گئے، ہائے میرے پیارے باباجان،کہ ہم جبریل کوان کے آنے کی خبردیتے ہیں۔اللھم صل علی محمدکماتحب وترضا۔ امت کیلئے اصل اوربہترین پیغام تویہ ہے کہ ہم اپنے آقاﷺ کی زندگی،ان کی تعلیمات اوررحمتوں کویادکریں۔اس موقع پران کی سنتوں اورمعاشرتی اقوال کواپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانے کاعہدکریں کہ ہم ان کے انعامات اور رہنما اصولوں کواپناکراپنی باقی ماندہ زندگی گزاریں گے۔ہم سب یہ عزم کریں کہ ہم سیرت النبی کی روشنی سے اس دنیاکی ظلمتوں کو دورکریں گے۔ ہم دنیا بھرمیں اپنے کردارسے امن،اخوت اور محبت کااستعارہ بن کریہ پیغام دیں کہ ہمارے آقاﷺ نے اپنے آخری سانسوں میں بھی دنیاکی فلاح، عورتوں کی بھلائی اورحفاظت کا حکم دیا ہے، ظلم وجبرکے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوارکاسبق دیاہے تاکہ دنیامیں سب کوجینے کا حق مل سکے اورانسانیت بلاجبروکراہ کے آشتی ومحبت کے ساتھ ایک دوسرے کے حقوق اداکریں۔ روضہ رسول پرحاضری کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اوربطورامتی پیغامبر ِاسلامﷺکے احسانات کویادکرنے اوران کی شان وشوکت کویادکرنے کاعظیم طریقہ تویہ ہے کہ ہم ان کی عالمی اخلاقی اورانسانی حقوق کواپنے زندگیوں میں منتقل کریں،ہم ان کے پیغام کو دنیا کے ہرکونے تک پہنچانے کاعملی ثبوت دیں تاکہ دنیا سیرت النبی کی روشنی اوررحمت کوچھو سکے ۔ اس موقع پرہمیں اپنی زندگیوں کودوسروں کی مدد اورخدمت کیلئے وقف کرنے کاعزم کرنا چاہئے۔ ہمیں اپنے گھروں،اجتماعات میں امن،اخوت اور محبت کوفروغ دینے کیلئے پہلے خوداپنی زندگی کو تبدیل کرنے کی محنت کرنی ہوگی تاکہ ہم اپنے آقاﷺ کے پیغامات کوعملی شکل دے کر دوسروں کوبتاسکیں جوپیغامبرِاسلام نے ہمیں دیے ہیں۔ ہمارے آقاﷺکاسب سے بڑامعجزہ تو قرآن مجید ہے جس کے من وعن حفاظت کی ذمہ داری خود رب کریم نے روزِقیامت تک کیلئے اپنے ذمے لے رکھی ہے،اس کے بعد ہمارے آقا کی زندگی کی سیرت کے تمام لمحات بھی ہمارے پاس محفوظ ہیں۔قرآن میں ہمیں آیت الکرسی جیسی عظیم آیت رب کریم کی طاقت اورکمال کی تعریف سے آشناکرتی ہے اورایک پیغام دیتی ہے کہ اللہ کی ذات میں کمال اورقدرت ہے جوکہ عالمی امن کی اہمیت کوبنیاداوراہمیت کو ظاہر کیا گیا ہے اوراسی پیغام کومیرے آقانے اپنے امتیوں کیلئے چھوڑا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں