01:19 pm
دوستوں سےملی ہوئی ڈاک

دوستوں سےملی ہوئی ڈاک

01:19 pm

یہ تقریباً 1957 ء کی بات ہے، کہ فرانس میں کہیں ایک رہائشی عمارت کے کارنر پر ترکی کے ایک پچاس سالہ بوڑھے آدمی نے چھوٹی سی دکان بنا رکھی تھی۔ اردگرد کے لوگ اس بوڑھے کو ’’انکل ابراہیم‘‘ کے نام سے جانتے اور پکارتے تھے۔ انکل ابراہیم کی دکان میں چھوٹی موٹی گھریلو ضروریات کی اشیا کے علاوہ بچوں کیلئے چاکلیٹ، آئسکریم اور گولیاں، ٹافیاں بھی دستیاب ہوتی تھیں!اسی عمارت کی ایک منزل پر ایک یہودی خاندان آباد تھا جن کا ایک سات سالہ بچہ ’’جاد‘‘ تھا۔ جاد تقریباً روزانہ ہی انکل ابراہیم کی دکان پر گھر کی چھوٹی موٹی ضروریات کاسامان خریدنے کیلئے آتا تھا۔ دکان سے جاتے ہوئے انکل ابراہیم کو کسی اور کام میں مشغول پاکر ’’جاد‘‘ نے کبھی بھی ایک چاکلیٹ چوری کرنا نہ بھولی تھی، ایک بار ’’جاد‘‘ دکان سےجاتے ہوئے چاکلیٹ چوری کرنا بھول گیا۔ انکل ابراہیم نے ’’جاد‘‘ کو پیچھے سے آواز دیتے ہوئے کہا، جاد! آج چاکلیٹ نہیں اٹھائو گے کیا؟انکل ابراہیم نے یہ بات محبت میں کی تھی یا دوستی سے مگر جاد کیلئے ایک صدمے سے بڑھ کر تھی۔ جاد آج تک یہی سمجھتا تھا کہ اس کی چوری ایک راز تھی مگر معاملہ اس کے برعکس نکلا۔ جاد نے گڑگڑاتے ہوئے انکل ابراہیم سے کہا کہ، ’’آپ اگر مجھے معاف کر دیں، تو آئندہ میں کبھی بھی چوری نہیں کروں گا۔‘‘ جواب میں انکل ابراہیم نےجاد سےکہا، اگر تم وعدہ کرو کہ اپنی پوری زندگی کبھی بھی، کسی کی بھی چوری نہیں کرو گے تو میں آپ کو روزانہ ایک چاکلیٹ اپنی طرف سے تحفہ دیا کروں گا، آپ ہر روز دکان سے جاتے ہوئے اپنا چاکلیٹ لے جایا کرنا۔ اور بالآخر اسی بات پر جاد اور انکل کا اتفاق ہو گیا!وقت گزرتا گیا اور اس یہودی بچے جاد اور انکل ابراہیم کی محبت گہری سے گہری ہوتی چلی گئی۔ بلکہ ایسا ہو گیا کہ انکل ابراہیم ہی جاد کیلئے باپ، ماں اور دوست کا درجہ اختیار کر چکا تھا۔ جاد کو جب کبھی کسی مسئلے کا سامنا ہوتا یا پریشانی ہوتی تو انکل ابراہیم سے ہی کہتا، ایسے میں انکل میز کی دراز سے ایک کتاب نکالتے اور جاد سے کہتے کہ کتاب کو کہیں سے بھی کھول کر دو۔ جاد کتاب کھولتا اور انکل وہیں سے دو صفحے پڑھتے، جاد کو مسئلے کاحل بتاتے، جاد کا دل اطمینان پاتا اور وہ گھر کو چلا جاتا!اور پھر اسی طرح ایک کے بعد ایک کرتے سترہ سال گزر گئے۔
سترہ سال کے بعدجب جاد چوبیس سال کاایک نوجوان بنا تو انکل ابراہیم بھی اس حساب سےسڑسٹھ سال کےہوچکے تھے۔ داعی اجل کابلاوا آیااورانکل ابراہیم وفات پاگئے!انکل ابراہیم نے اپنے بیٹوں کے پاس جاد کیلئے ایک صندوقچی چھوڑی تھی، ان کی وصیت تھی کہ، "اس کے مرنے کے بعد یہ صندوقچی اس یہودی نوجوان "جاد" کو تحفہ میں دے دی جائے!جاد کو جب انکل کے بیٹوں نے صندوقچی دی اور اپنے والد کے مرنے کا بتایا تو جاد بہت غمگین ہوا، کیونکہ انکل ہی تو اسکے غمگسار اور مونس تھے۔ جاد نے صندوقچی کھول کر دیکھی تو اندر وہی کتاب تھی جسے کھول کر وہ انکل کو دیا کرتا تھا!جاد، انکل کی نشانی اپنے گھر میں رکھ کر دوسرے کاموں میں مشغول ہو گیا۔ مگر ایک دن اسے کسی پریشانی نے آ گھیرا، "آج انکل ہوتے تو وہ اسے کتاب کھول کر دو صفحے پڑھتے اور مسئلے کا حل سامنے آجاتا" جاد کے ذہن میں انکل کا خیال آیا اور اس کے آنسوئوں نکل آئے۔"کیوں ناں آج میں خود کوشش کروں!" کتاب کھولتے ہوئے وہ اپنے آپ سے مخاطب ہوا، لیکن کتاب کی زبان اور لکھائی اس کی سمجھ سے بالاتر تھی۔ کتاب اٹھا کر اپنے تیونسی (عرب) دوست کے پاس گیا اور اسے کہا کہ، "مجھے اس میں سے دو صفحے پڑھ کر سنا؟"مطلب پوچھا اور اپنے مسئلے کا اپنے تئیں حل نکالا۔ واپس جانے سے پہلے اس نے اپنے دوست سے پوچھا، "یہ کیسی کتاب ہے؟"تیونسی نے کہا، "یہ ہم مسلمانوں کی کتاب 'قرآن' ہے!جاد نے پوچھا، "مسلمان کیسے بنتے ہیں؟تیونسی نے کہا،کلمہ شہادت پڑھتے ہیں اور پھر شریعت پر عمل کرتے ہیں!جاد نے کہا، "تو پھر سن لو میں کہہ رہا ہوں اشھد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمد عبدہ و رسولہ "جاد مسلمان ہو گیا اور اپنے لیئے "جاد اللہ القرآنی" کا نام پسند کیا۔ نام کا اختیار اس کی قرآن سے والہانہ محبت کا کھلا ثبوت تھا۔ جاد اللہ نے قرآن کی تعلیم حاصل کی، دین کو سمجھااور پھر اس کی تبلیغ شروع کی!یورپ میں اس کے ہاتھ پر چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ ایک دن جاد اللہ کو انکل ابراہیم کے دیئے ہوئے قرآن میں دنیاکاایک نقشہ نظرآیاجس میں براعظم افریقہ کے اردگرد لکیرکھینچی ہوئی تھی اورانکل کےدستخط کیےہوئےتھے۔ ساتھ میں انکل کے ہاتھ سے ہی یہ آیت کریمہ لکھی ہوئی تھی، "ادع ل سبیل رب بالحم والموعظ الحسن۔"اپنے رب کےراستے کی طرف دعوت دوحکمت اورعمدہ نصیحت کےساتھ!جاد اللہ کو ایسا لگا جیسے یہ انکل کی اس کیلئےوصیت ہو۔ اوراسی وقت جاداللہ نےاس وصیت پر عمل کرنے کی ٹھانی، اور ساتھ ہی جاد اللہ نے یورپ کو خیرباد کہہ کرکینیا،سوڈان،یوگنڈہ اوراس کے آس پاس کے ممالک کو اپنامسکن بنایا، دعوت حق کیلئے ہر مشکل اور پرخطر راستے پر بلا ہچکچاہٹ سفرجاری رکھا اورپھر اللہ تعالیٰ نے اس کے ہاتھوں افریقہ میں ساٹھ لاکھ انسانوں کو دین اسلام کی روشنی سے نوازا۔جاد اللہ نے افریقہ کے کٹھن ماحول میں اپنی زندگی کے تیس سال گزار دیئے۔ سن 2003 میں افریقہ میں وبائی بیماری میں گھر کر محض تریپن سال کی عمر میں اپنےخالق حقیقی سےجاملے!جاداللہ کی محنت کے ثمرات ان کی وفات کے بعد بھی جاری رہے۔ وفات کے ٹھیک دو سال بعد ان کی ماں نے پچھتر سال کی عمر میں اسلام قبول کیا!جاداللہ اکثریاد کیا کرتے تھے کہ انکل ابراہیم نے اس کے سترہ سالوں میں کبھی بھی اسے غیر مسلم محسوس نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کبھی کہا کہ اسلام قبول کر لو۔ مگر اس کا رویہ ایسا تھاکہ جاد کا اسلام قبول کیے بغیرچارہ نہ تھا! ذرا ایک لمحے کے لیئے سوچیے، کیاہم میں سے کسی موجودہ مسلمان کا کردار اخلاق، عادات و اطوار (گزران) انکل ابراہیم جیساہےکہ کوئی غیر مسلم (جاد) ہم سے متاثر ہو کر "جاد‘اللہ القرآنی" بن سکے!

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد