01:20 pm
سرائیکی وسیب کے تاریخی اور سیاحتی مقامات

سرائیکی وسیب کے تاریخی اور سیاحتی مقامات

01:20 pm

پانچ ہزار سالہ معلومہ تاریخ کا حامل سرائیکی وسیب کا خطہ محبت و امن کا وہ گہوارہ ہے جو روزاول سے انسان دوستی اور مہمان نوازی کی بے مثال شہرت رکھتا ہے ۔یہ سینکڑوں تاریخی، ثقافتی اور تجارتی مقامات کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ مذہبی اعتبار سے بھی الگ شناخت رکھتا ہے، اس میں سینکڑوں یا ہزاروں نہیں بلکہ ایک لاکھ سے زیادہ مزارات و مقدس مقامات ہیں ،جن کی زیارت کے لئے لاکھوں زائرین دور دراز کے سفر طے کر کے سال میں ایک بار ہر صورت میں سلام بھرنے آتے ہیں اور کروڑوں روپے ان مذہبی اور مقدس مقامات پر چڑھاووں کی مدمیں نچھاور کر جاتے ہیں۔
سرائیکی وسیب کے مرکزی شہر ملتان شریف میں ایک ایسا دربار بھی ہے جس کی یاترا کے لئے سندھ کے صوبے سے ہر سال عرس کے موقع پرہزاروں خاندان حاضری دینے کے لئے آتے ہیں ، ان زائرین کی محبت کی انتہا یہ ہے کہ یہ ملتان کی حدود میں داخل ہوتے ہی جوتے اتار دیتے ہیں اور جتنے دن شہر میں رہتے ہیں پائوں ننگے ہی رکھتے ہیں ۔ حضرت غوث بہاول حق عرف حضرت بہائوالدین زکریاؒکے مزار پر بچے ، بوڑھے مرد و خواتین چادریں چڑھاتی ہیں ۔یہ منظردیکھنےوالےہوتے ہیں جن میں رقت آمیزی کے ساتھ مزار کے درو دیوار سے لپٹے مردو خواتین کی فقط سسکیاں ہی نہیں زارو قطار گریہ سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی فضا گونج رہی ہوتی ہے۔روتے پیٹتے زائرین شہر کی فضا کو سوگوار بنادیتے ہیں ،ایک کربناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ننگے پائوں افتادگان خاک اپنی سال بھر کی بچائی ہوئی پونجی کابہت سارا حصہ دربار میں رکھے اوقاف کے آہنی صندوقوں میں ڈالتے ہیں اس کے ساتھ ہی بہت سارا اندوختہ گدی نشینوں کی حویلیوں میں پڑے صندوقوں میں ڈالتے ہیں یہاں تک کہ عورتیں اپنے سونے چاندی کے زیورات تک ان صندوقوں میں ڈال دیتی ہیں۔ یہ دربار فقط زائرین کی مرادیں مانگنے کا ٹھکانہ ہی نہیں ہوتے بلکہ ان سارے مقامات کی حیران کن طرز تعمیر سیاحوں کے لئے بھی بہت کشش رکھتی ہے ۔دنیا بھر کے سیاح ان تاریخی مقامات کو اپنے کیمروں کی آنکھوں میں محفوظ کرتے ہیں جبکہ ان مذہبی تاریخی مقامات کی اہمیت کومزید اجاگر کرنے اور باہر سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے بہا ئوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ریٹائرڈ چیئرمین ڈاکٹر ممتاز کلیانی اور یونیورسٹی کے سرائیکی ائیریاسٹڈی سنٹر کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد اقبال نے اپنی مشترکہ کاوش کے طور ایک کتاب سرائیکی وسیب کے تاریخی سیاحتی مقامات مرتب ہے کی جسے عکس پبلشر نے شائع کیا ہے۔کتاب میں سرائیکی وسیب کے احوال و آثار اور تاریخی و جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیاگیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دریائی ثقافت و تجارت کو بھی موضوع بنایا گیاہے ۔اس میں سرائیکی وسیب کے تاریخی سیاحتی مقامات کا تفصیلی ذکر ہے۔ ملتان شہر میں موجود قلعہ کہنہ قاسم باغ جو کہ محمد بن قاسم کی یادگار ہے ،اس سے متصل نگارخانہ،منارہ یادگار کاتو ذکر کیا ہے مگر دمدمے کا ذکر ہی نہیں کیا جس پر کھڑے ہوکر پورے ملتان کا نظارہ کیا جاسکتاہے بلکہ کچھ سال پہلے تک دریائے چناب کی طغیانی بھی اس پر سے صاف دکھائی دیتی تھی۔ملتان کے مندر، ملتان کے تاریخی دروازے(جو وقت کے ساتھ مٹنے کے عمل سے دوچار ہیں) اندرون شہر کے معروف درباروں کے ذکر میں بی بی پاک دامن کا ذکر بھول گئے۔ ملتان کی کی مساجد کے ذکر میں ساوی مسجد (سبزمسجد) جو تغلق شاہ کی نشانی ہے اس کا ذکرہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ اسی تاریخی مسجد کے عقب میں برصغیر کے نامور خطیب امیر شریعت سید عطااللہ شاہ بخاری ؒ کا وہ کچا گھروندہ ہے جس میں د نیا بھر کی تاریخ شخصیات اور مشاہیر ان سے ملاقات کی خاطر آتے تھے۔اسی کچے مکان میں آواز دوست کے مصںف مختار مسعود ان سے ملنے کے لئے آئے اور بعد ازاں آوازدوست میں اس کا ذکر بھی کیا۔ سرائیکی وسیب کے دیگر شہروں وہاڑی، میلسی، شجاع آباد ، کہروڑ پکا ،مظفرگڑھ ،لیہ،ڈی جی خان، تونسہ شریف ،فورٹ منرو ،راجن پور،بہاولپور، رحیم یار خان ،صادق آباد اور بہت سارے شہروں کے سیاحتی ، تاریخی مقانات اور مذہبی مقامات کا انتہائی معمولی حوالہ ملتا ہے ، مگر ایسے مقامات جن کے ذکر کے بغیر سرائیکی وسیب کی تاریخ مکمل ہی نہیں ہوسکتی ۔مثلا ً متی تل سے کچھ فاصلے پر نواں شہر کے قریب خالق ولی کا مقبرہ جس کی ایک ایک اینٹ پر تاریخ کے نقش و نگار ہیں اسے دونوں محققین نے اپنی عجلت یا غفلت کی بھینٹ چڑھا دیا ۔اس پر ایک تفصیلی اظہاریئے کی ضرورت ہے ۔انشااللہ وقت ملنے پر اس موضوع پر تفصیل سے لکھوں گا۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں