01:21 pm
پُرفتن دور اور ہندوستان کا گمراہ مولوی

پُرفتن دور اور ہندوستان کا گمراہ مولوی

01:21 pm

ہندوستانی مولوی سلمان ندوی فتنوں کا شکار ہو کر جسطرح سے خود فتنہ بن چکا ہے،وہ انتہائی افسوسناک بھی ہے اور المناک بھی،جامع مسجد بنوری ٹاؤن کراچی کے امام الخطیب مولانا عتیق الرحمن الحسینی نےہندوستانی مولوی کی گستاخانہ جسارت پر اپنی تحریر میں خوب گرفت کی ہے ،وہ لکھتے ہیں کہ،"جس طرح مال و زر ، حسن و جمال اور عہدہ اور منصب ایک آزمائش ہے ایسے ہی بسااوقات انسان کا صاحب علم ہونا بھی آزمائش بن جاتا ہے اور خصوصا اُس صاحب علم کے لئے بڑی
آزمائش ہے جو طرز اکابر سے کنارہ کش ہوجائے اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھ لے۔میں ایک معروف عالم دین مولانا سلمان ندوی کا درس سن رہا تھا اس درس میں انہوں نے خالص صحابہ کرام اور نبی علیہ السلام کی صحبت میں آتےجاتےرہنے والے منافقین میں فرق یکسر فراموش کرتے ہوئے بڑی جرأت کے ساتھ کہا کہ صحابہ پر ان کے جرائم کی وجہ سے حدود جاری کی گئیں ، تعزیرات صادر کی گئیں ، انہوں نے زنا کیا، چوری کی اور بہت سوں نے تو اپنے جرائم کا اقرار بھی نہیں کیا بلکہ ان کو پکڑا گیا یہ سب نبی کے دور میں ہوا اور یہی وہ صحابہ ہیں جن کو قیامت کے دن حوض کوثر پر فرشتے دھتکاردیں گےوغیرہ وغیرہ۔افسوس بھی ہے اور حیرت بھی ہے کہ سمجھدار لائق و فائق عالم دین کے منہ سے اس قدر غیرمعتدل گفتگو بھی ہوسکتی ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ تمام اکابر علمائے امت نےحقیقی صحابہ کرام کی گنی چنی لغزشوں کو اللہ تعالی کا تکوینی امرقرار دیا ہے جس کی ایک مصلحت حدود و قصاص کا نبی علیہ السلام کی موجودگی میں عملی مظاہر امت کو بطورنمونہ دکھلانا اور سکھلانا تھا اور دنیا ہی میں معاف کرنا تھا اسی لئے جب حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اوپر ایک صحابی کو سنگسار کیے جانے کی وجہ سے خون کی چھینٹیں آئیں تو انہوں نے اسے برا بھلا کہا جس پر نبی علیہ السلام نے فرمایا ان کی یہ توبہ اگر تمام اہل مدینہ پر تقسیم کردی جائے تو کافی ہوجائے۔ رہی بات منافقین اور رئیس المنافقین عبداللہ ابن ابی ابن سلول کی تو وہ سارے ہیں ہی جہنمی ان کمبختوں اور بدبختوں کا صحابہ کرام سے کیا تقابل ہوسکتا ہے۔نیز صحیح بخاری کی روایت میں ذکر کردہ وعید کو بھی صحابہ کرام پر چسپاں کردینا بڑی بے اعتدالی اور ناانصافی اور صحابہ کرام کی ارواح مقدسہ کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے حالانکہ موصوف شیخ الحدیث بھی گردانے جاتے ہیں ان کی خدمت میں بطور یاد دھیانی عرض کردوں کہ صحیح بخاری کی اس حدیث کے آخر میں دو باتیں واضح ہوتی ہیں ایک بات تو یہ کہ إحداث وہ عمل ہے جو دین میں سے نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر بنیت ثواب کیا جائے۔یہاں میں یہ بھی پوچھتا چلوں کہ محترم آپ اس قسم کی تقاریر سے راوفض کو خوش کرنا چاہتے ہیں یا کیا مقصد ہے ؟خیرالقرون کے کیڑے نکالنے کے بجائے اس وقت مفتون امت کو دینی و دنیوی فتنوں سے نکالیے اور وہ کام کیجئے جو کام بالکل یکسانیت کے ساتھ اکابر علمائے امت نے کیا اور اس حکمت سے زندگی گزاری کہ حق بھی کہہ گئے اور غیر انگلی بھی نہ اٹھاسکے۔مفکراسلام ولی کامل حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندوی قدس اللہ سرہ قافلہ صحابہ کرام کے بچھڑے ایک فرد معلوم ہوتے ہیں ان کو اپنے بھی اور پرائے بھی تسلیم کرتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ علم کے ساتھ ساتھ زبان کا درست استعمال تھا ، وہ الفاظ کو سوچ سمجھ کر اور ناپ تول کر بولا کرتے تھے ، عرب سربراہان کی بھی اصلاح فرمائی لیکن دعوتی اسلوب کا لحاظ رکھتے ہوئے کیونکہ یہی وہ زبان ہے جو انسان کو عروج سے زوال پذیر کردیتی ہے اور پستی سے بلندیوں تک پہنچادیتی ہے۔ اور دوسری بات اس حدیث سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ نبی علیہ السلام کے بعد ایسے لوگ ہوں گےنہ کہ خیرالقرون میں ، جيسا كہ صحابہ کرام کے دور میں بھی غیرصحابی سے بدعت صادر ہوئی اور عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے رد فرمایا۔ لہذا علی العمعوم بغیر کسی تفریق سوشل میڈیا پر غیرمعتدل گفتگو نشر کردینا اسے ہوش مندطبقہ سوائے فتنہ انگیزی کے اور کچھ بھی نہیں سمجھ رہا۔ صحابہ کرام تو بوجہ روایات احادیث مقدسہ اس دین متین کے لئے اساس کی حیثیت رکھتے ہیں جب کوئی معروف دینی شخصیات ہی ان کی نسبت سے بے اعتدالی کا مظاہرہ کریں گی تو جو دشمنان اسلام اور دشمنان صحابہ کرام ہیں ان کو بددینی اور تشکیک پھیلانے میں تقویت ملے گی ویسے ہی عصرحاضر میں تشکیک کا فتنہ عام کیا جارہا ہے۔ موصوف سے میری پھر التماس ہے کہ اپنے جارحانہ طرز گفتگو کو بدلیے اور وقت کے فتنوں کی اصلاح کیجئے ۔چھوڑ دیجئے اس قسم کی گفتگو کو کہ یہ فتنہ کا عظیم سبب بن رہی ہے اور یقینا فسادذات البین کا بھی باعث بن رہی ہے۔ایک عالم کے ذمہ صرف پہنچانا ہے تھوپنا نہیں ہے اور طنز سے اجتناب کرنا ہے ، طنز کرنا نبوی طریقہ نہیں۔حضرت علامہ کشمیری رحمہ اللہ سے زیادہ علم موصوف کا نہیں ، ایک موقع پر حضرت رحمہ اللہ دلائل دیتے دیتے فرمانے لگے دل تو چاہتا ہے کہ مزید دلائل کا استنباط کروں لیکن میرے اکابر اس سے آگے نہیں بڑھے۔ معلوم ہوا کہ ہر لکھی ہوئی بات اور دماغ میں آنے والی ہر تحقیق بیان نہیں کردی جاتی کہ کہیں کوئی فتنہ کا سبب نہ بن جائے اور اس وقت خیر کم اور فتنہ زیادہ پھیل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں