12:21 pm
45 واں یوم انقلاب ایران اور پریشان مشرق وسطیٰ

45 واں یوم انقلاب ایران اور پریشان مشرق وسطیٰ

12:21 pm

 امام خمینی انقلاب11 فروری 1979 ء کو طلوع ہوا تھا۔ اس اعتبار سے 11 فروری انقلاب ایران کا قومی دن ہے لہٰذا یہ انقلاب ’’ثور‘‘ ہے‘ یاد رہے نجوم‘ افلاک کی
 امام خمینی انقلاب11 فروری 1979 ء کو طلوع ہوا تھا۔ اس اعتبار سے 11 فروری انقلاب ایران کا قومی دن ہے لہٰذا یہ انقلاب ’’ثور‘‘ ہے‘ یاد رہے نجوم‘ افلاک کی زبان میں جتنے بھی عناصر کائنات ہیں اور شمس و قمر ہیں ‘ زمین و آسمان ہیں۔ سمندر ‘ دریا یہ سب اللہ کی قدرت اور طاقت الوھی کے مظاہر اور آیات اللہ ہی ہوتے  ہیں۔ ان آیات میں اللہ سے تعلق زیادہ ہونا چاہیے۔
21 جنوری سے پلوٹو سیارہ ’’برج ثور‘‘ (ایکوریس) میں داخل ہے اب اسے ’’بیس‘‘ سال تک اس جگہ مستقیم رہنا ہے۔ یہ ’’انقلابات‘‘ لے کر آتا ہے پرانی حکومتوں کا انہدام اور نئی حکومتوں‘ نظاموں‘ نئے اقتدار‘ نئی بادشاہتوں کے قیام کے لئے قدرت الٰہی کا واضح مظہر ہے۔ ہوتا سب کچھ صر ف اللہ کے حکم‘ اذن‘ اجازت سے ہے مگر کائنات میں مظاہر قدرت کے جو بھی رنگ یا اظہار ہے ’’بارہ بروج‘‘ اسی سنت اللہ کے مظاہر ہی ہیں۔ کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ’’پلوٹو‘‘ بہت آہستہ چلنے والا سیارہ یا ستارہ جب بھی ’’برج ثور‘‘ (ایکوریس) میں ہو تو پرانی حکومتوں‘ پرانے نظاموں کا انہدام ممکن ہوتا ہے‘ انقلاب فرانس‘ انقلاب روس بھی انہی نجوم اثرات میں آئے تھے۔
1979 ء میں سوویت فوجیں افغانستان میں داخل ہوئیں اور پھر ’’پلوٹو‘‘ ہی کے سبب یہ سوویت غلطی افغان سرزمین سے شکست کے سبب سوویت یونین کے انہدام کا نام بن گئی تھی۔ اللہ کے اس حکم کو دینی جذبے سے سرشار جنرل ضیاء الحق‘ ان کے عسکری رفقاء اور افغان و عرب مجاہدین نے نبھایا تھا اور سعودی اور عرب کی د ولت نے بھی۔
اگر بات مظاہر قدرت الٰہی کی شروع ہے تو یہ بھی سامنے رہے کہ پلوٹو کے ساتھ ساتھ پہلے سے سیارہ ’’مریخ‘‘ اور ’’سیارہ زحل‘‘ بھی طلوع شدہ ہیں۔ ’’زحل‘‘ عوام کے غیض و غضب‘ اشتعال‘ جنون غصے کو ظاہر کرتا ہے اور یہ وہ مظاہر قد رت الٰہی ہیں جن کے ذریعے سے ’’عوام‘‘ اپنی حکمران اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرا جاتے ہیں جبکہ سیارہ ’’مریخ ‘‘ اسٹبلشمنٹ‘ فوج ‘ سیکورٹی فورسز کی حساسیت‘ جبر ‘ظلم‘ استبداد کو ظاہر کرتا ہے۔ ظاہر ہے ایک طرف مشتعل‘ ناراض عوام کا جنون اور دوسری طرف ریاستی سیکورٹی تحفظ کے لئے مطلوب اسٹیبلشمنٹ ‘ فوج‘ سیکورٹی فورسز کی حساسیت‘ جغرافیے کے تحفظ کے  شدید تقاضے یہ سب کچھ بیس سالہ مدت میں ’’انقلاب ‘‘ اور سیاسی تبدیلی لاسکتاہے۔ یہ خدا کی شا ن اور قدرت الٰہی‘ اذن اور حکم الٰہی ہے کہ یہ ’’تینوں‘‘ مظاہر قدرت الٰہی یعنی ’’پلوٹو‘‘ جو ’’برج ثور‘‘ (ایکوریس) میں ہے‘ ’’زحل‘‘ اور ’’مریخ‘‘ آمنے سامنے موجود ہیں۔ یہ صورتحال کسی ایک ملک یا سرزمین کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کمے لئے ہے۔ لہٰذا ہر ملک‘ ہر سرزمین پر مذکورہ بالا صورتحال کا ظہور امر ربی اور اذن الٰہی سے بالکل ممکن ہوسکتا ہے۔
انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ کے حوالے سے مسلمانان سرزمین برادر ایران ‘جناب آیت اللہ علی خامنہ ای ‘ روحانی ہبر قوم ایران ‘ صدر ابراہیم رئیسی‘ حکومت ایران کو‘ اسلام آباد میں موجود سفیر اسلامی جمہوریہ ایران ڈ اکٹر رضا امیری مقدم اور تمام ایرانی سفارت کاروں کے ذریعے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد میں سفارت خانہ ایران ہر سال انقلاب اور القدس کے حوالے سے کافی بڑی تقاریب منعقد کرتا رہاہے جبکہ سعودی عرب کا قون دن بھی( 22 ستمبر) اسلام آباد میں زندگی کے تمام شعبہ جات ‘ تمام مذاہب و مسالک کے مسلمانوں‘ اسلام آباد میں موجود تمام ممالک کے سفارت کاروں کو مدعو کرتا رہا ہے۔شدید خواہش رہی ہے کہ سعودیہ اور ایران میں جو مفاہمت ہوچکی ہے اس کے بعد تو اب سعودی و ایرانی اور خلیجی و عرب سفارت کار ایک جگہ جمع ہوں۔ دکھ‘ درد‘ غم اور خوشی کا مل جل کر اظہار کریں ۔ مگر تاحال یہ منظر ایرانی تقاریب میں عرب‘ خلیجی‘ سعودی سفارت کاروں کے موجود نہ ہونے سے دیکھنے سے محروم ہوں۔ شائد ابھی تک دل کی کدورتیں ختم نہیں ہو پائیں۔ کاش یہ کدورتیں ختم اور محبت فروغ پائے۔مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لئے سعودی عرب‘ قطر‘ امارت‘ خلیجی ریاستوں‘ ترکی ‘ مصر نے جو بہت عمدہ سفارتی کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں جبکہ ایران کا اس حوالے سے منفرد کردار قابل ذکر و قابل قدر ہے۔میں نے ایرانی اذہان سے پوچھا کہ سعودیہ و ایران کی مفاہمت کیسے ممکن ہوئی تھی؟ مجھے بتایا گیا کہ سب سے پہلے عمان ‘ عراق‘ پاکستان نے یہ کوششیں کیں تھیں۔ مگر بوجوہ ناتمام رہی مگر آخر میں چین کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ سعودیہ و ایران کی دوستی پر یہ خاکسار الحمد للہ آج بہت زیادہ مطمئن اور خوش ہے۔ کاش امارات اور ایران میں بھی تین جزائر کا مسئلہ باہمی طور پر رضامندی سے حل ہوسکے۔چند روز پہلے ریاض میں عسکری اجتماع عظیم ہوا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس عسکری سعودی عظیم نمائش بندوبست میں ‘ پاکستان‘ ایران کی سینئر عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ یہی تو وہ اتحاد‘ مفاہمت‘ یکجہتی ہے جو اسلام کی قوت اور مسلمانوں کی غیرت کا تحفظ کرتی ے۔ آج تمام مسالک و مذاہب کے مسلمانوں کو صرف ’’مسلمان‘‘ بننا ہے۔توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ امریکہ وغیرہ شام‘ عراق یمن میں ایرانی ’’پراکیسز‘‘ پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ شدید خوشی اور اطمینان ہے کہ سعودیہ اور خلیجی ریاستیں‘ عرب دنیا اس امریکی یلغار میں ہرگز معاون نہیں ہیں۔ مستقبل میں ایران خود کو جنگ سے کیا بچاسکے گا؟ ایران ’’ثور‘‘ انقلاب کے باعث اب تک تو بہت زیادہ تدبر و فراست اپنائے ہوئے ہے۔ انقلاب کو مستقبل کے لئے ابھی مزید بچانا اور محفوظ کرنا اگر واحد مطلوب ہے تو ایران کو عملی باضابطہ جنگ سے بہت زیادہ دور رکھنا ہوگا۔ خلیج اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنا  ہوگا۔ یمنی حوثیوں کو بھی ’’عقل‘‘ کا سبق دینا ہوگا۔ خواہش ہے کہ بحر احمر پہلے کی طرح پھر سے عالمی تجارتی جہاز رانی کا راستہ بن جائے‘ نہر سویز کا استعمال بھی ہوسکے تاکہ اسلامی برادر مصر کی آمدن ممکن ہوسکے اور د نیا کی تجارتی سہولتیں بحال ہوسکیں۔جس طرح ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر عربی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم بھی عربی سمجھتے اور بولتے ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں