12:37 pm
رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 81 ہزار 565 گاڑیاں فروخت ہوئیں،رپورٹ نےکھلبلی مچادی

رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 81 ہزار 565 گاڑیاں فروخت ہوئیں،رپورٹ نےکھلبلی مچادی

12:37 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں آٹو سیکٹر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا جہاں کارز کی فروخت 18 فیصد تک بڑھ گئی۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کارز کے علاوہ جیپ میں 137 فیصد، پک اپس میں 32 فیصد، فیاٹ میں 12 فیصد اور فرگوسن ٹریکٹرز میں 84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دو یا تین پہیوں کی گاڑی میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور صرف بھاری گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
کل کارز کی فروخت گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 69 ہزار 189 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال کی اسی مدت میں 81 ہزار 569 یونٹ رہی2020 کے جنوری میں 10 ہزار 95 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں جنوری 2021 میں کاروں کی فروخت 14 ہزار 543 یونٹ ہوگئی۔ہونڈا سوک اینڈ سٹی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں بن کر سامنے آئیں جو 59 فیصد سے بڑھ کر 14 ہزار 21 یونٹ رہی اور 1300 سی سی میں مجموعی طور پر 63 فیصد نمو دیکھی گئی جبکہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 34 فیصد کمی دیکھی گئی جو 9 ہزار 952 یونٹس رہ گئی۔1000 سی سی گاڑیاں 18 فیصد مجموعی اضافے کے ساتھ سوزوکی ویگن آر اور سوزوکی کلٹس کی فروخت بالترتیب 8 فیصد اور 33 فیصد بڑھ کر 8 ہزار 987 اور 6 ہزار 794 یونٹ رہی۔سوزوکی آلٹو 660 سی سی کی فروخت میں 21 فیصد کمی کی وجہ سے نیچے 1000 سی سی سے کم کے درجے کی گاڑیوں میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت 36 فیصد اضافے سے 4 ہزار 568 یونٹ رہی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سید فواد بشیر کے مطابق کیا کمپنی کی گاڑیاں بنانے والے لکی موٹر کارپوریشن نے صرف جنوری 2021 میں ہی 2500 یونٹ فروخت کیے جبکہ اگست 2020 سے لے کر جنوری 2021 تک نئے شمار ہونے والے ہنڈائی نشاط نے ایک ہزار 600 یونٹس فروخت کیں۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت