01:19 pm
نئی کاروں کی درآمد ات میں اضافہ ، سب سے زیادہ کونسی کاریں منگوائی گئیں؟ خبرپڑھ کر آپ دنگ جائینگے

نئی کاروں کی درآمد ات میں اضافہ ، سب سے زیادہ کونسی کاریں منگوائی گئیں؟ خبرپڑھ کر آپ دنگ جائینگے

01:19 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مکمل بلٹ اپ (سی بی یو) کاروں کی درآمدات میں 196 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جس ساتھ ہی آٹو سیکٹر میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں کہ آیا مارکیٹ کے حالیہ امیدواروں کی طرف سے نئی گاڑیوں کی درآمدات بڑھ رہی ہیں یا استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آٹو سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز نے مختلف رائے پیش کی، جہاں کچھ نے خدشات کا اظہار کیا کہ نئے آنے 
والوں (اینٹرینٹس) کی جانب سے مراعاتی ڈیوٹی کے تحت 100 یونٹس کی سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے بھی نئے امیدواروں کو فراہم کردہ مراعات پر انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بوڈ (ای ڈی پی) سے وضاحت مانگ لی ہے۔ادھر آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشنز (اے پی ایم ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے تخمینہ کاری کے ماڈل کسٹمز کلیٹریٹ کے درآمدای اعداد شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے دسمبر 2020 میں 16 ہزار 126 یونٹس نئی اور استعمال شدہ گاڑیاں آئیںسب سے زیادہ شیئر 1000 سی سی تک استعمال شدہ کاروں کا رہا جو 6 ہزار 840 یونٹس تک تھا، جس کے بعد 1301 سے 1500 سی سی تک 2 ہزار 838، 1601 سے 1800 سی سی تک 698 یونٹس درآمد کیے گئے جبکہ 425 جیپس بھی درآمد ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیو وہیکل کٹیگری کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی کاروں کے 2 ہزار 532 یونٹس درآمد کیے گئے، جس کے بعد 1301 سے 1500 سی سی کے تحت ایک ہزار 520 یونٹس، 1601 سے 1800 سی سی میں 132 یونٹس اور 42 جیپس (4x4) درآمد کی گئیں، یوں مجموعی درآمدی یونٹس 4 ہزار 236 رہے۔اس کے علاوہ جولائی سے دسمبر 21-2020 کے دوران نئی وینز اور پک اپس کی درآمدات 310 اور 22 یونٹس رہی۔ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران نئی گاڑیوں کی درآمدات نے مالی سال 19 اورمالی سال 20 کے درمیان نئی گاڑیوں کے مجموعی مالی سال کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ آٹو پالیسی 21-2016 کے تحت نئے امیدواروں کو مراعاتی ڈیوٹی ریجیم کے تحت 100 یونٹس کی درآمدات کی اجازت ہے تاکہ وہ مارکیٹ کو پہلے ٹیسٹ کریں اور صارفین ردعمل کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نئے امیدواروں کی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ یہ مقامی اسمبلی پر توجہ دینے کے بجائے زیادہ گاڑیاں درآمد کر رہے ہیں جس سے غیرملکی زرمبادلہ خالی ہورہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ طلب کی وجہ سے ان کے پاس بکنگ کے بھی بہت زیادہ آرڈرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلرز بھی قیمتوں کے ساتھ تباہی کھیل رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے سوزوکی اے پی وی درآمدی گاڑی کی قیمت میں 11 لاکھ روپے کے اضافے پر حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کی بحالی سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی پرانی شپمنٹس جو عالمی وبا اور کنٹینرز کے مسائل کی وجہ سے جاپان میں پھنس گئی تھیں وہ اب آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں مجموعی درآمدات کے تناظر میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات ابھی بھی بہت کم ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20-2019 کے درمیان گاڑیوں کی مجموعی درآمدات میں 55 فیصد کی واضح کمی ہوئی تھی اور یہ 19-2018 کی 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ایچ ایم شہزاد نے حکومت پر زور دیا کہ آیا وہ استعمال شدہ کاروں کی تجارتی درآمدات کی اجازت دے یا ان کاروں پر 3 سال کی مدت ختم کرکے اسے 5 سالوں تک بڑھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کاروں کی ایڈوانس بکنگ پر بینکوں میں جمع کروائی گئی صارفین کی رقم سے بھاری سود کما کر پیسے بنا رہی ہے جبکہ گاڑیاں 4 سے 5 ماہ میں ڈیلور کی جاتی ہیں۔اے پی ایم ڈی اے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنوری 2019 میں حکومت کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات دباؤ میں ہے کیونکہ اس کے تحت نئی/استعمال شدہ گاڑی کو آیا ذاتی بیگیج یا تحفہ اسکیم کے تحت درآمد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی خود پاکستانی شہریوں کی جانب سے انتظام کیے گئے غیرملکی زرمبادلہ سے یا مقامی وصول کنندہ کی جانب سے غیرملکی ترسیلات زر کو مقامی کرنسی میں تبدیلی کے بینک انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ کی مدد سے ہوگی۔دوسری جانب ریگل آٹو موبائل کے سی ای او سہیل عثمان کا کہنا تھا کہ

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا  پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔ الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ  چاہتی تھیں

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ چاہتی تھیں

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری

نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری