04:57 pm
پرانی گاڑی خریدنے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

پرانی گاڑی خریدنے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

04:57 pm

بعض لوگ پیسے بچانے یا بجٹ کی قلت کی وجہ سے پرانی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، نئی گاڑی کا بجٹ دستیاب نہ ہونے پر بھی پرانی گاڑی کا سہارا لیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ سکینڈ ہینڈ عمدہ اور مناسب کار خریدنے کے لیے کن دس چیزوں کا خیال رکھا جائے کہ خریداری کے بعد آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتانا نہ پڑے۔ایک روسی ماہر میخائل ڈوچکن کا کہنا ہے کہ آپ جس قسم کی گاڑی خریدنا چاہتے ہوں تو پہلے اس جیسی گاڑیوں کی قیمتیں
معلوم کریں۔ اس بات کا بھی اطمینان حاصل کریں کہ آپ کی مطلوبہ کار کی قیمت مارکیٹ میں اس جیسی کاروں کی اوسط قیمت سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔آپ اس حوالے سے تمام معلومات گاڑیوں والی معروف ویب سائٹس وزٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی معلومات بے حد ضروری ہیں۔پرانی گاڑی خریدنے سے قبل چیک کرلیں کہ گاڑی کی دستاویزات میں موجود نمبروں سے گاڑی پر موجود وی آئی این کا نمبر ملا کر دیکھئے۔ یہ ضروری ہے کیونکہ وی آئی این کے نمبر سے گاڑی کی ملکیت کی تاریخ، ملکیت کی رپورٹوں، ٹریفک ریکارڈ اور مینٹیننس ریکارڈ کا علم ہوسکے گا۔اس سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ آیا مطلوبہ گاڑی کی سلامتی کے لیے آپ کو کسی قسم کی کوئی کارروائی تو نہیں کرنی ہے۔ پرانی گاڑی خریدنے سے قبل اس کے ڈھانچے کی چھان بین کیجئے- خاص طور پر بیرونی ڈھانچے کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے عناصر کا جائزہ اچھی طرح سے لیجئے۔اس کے علاوہ گاڑی کے رنگ کا معائنہ کیجئے، دیکھیے کہ اس پر رنگ اصلی ہے یا بعد میں کروایا گیا ہے، سامنے کی لائٹوں اور گلاس کی تاریخیں بھی چیک کیجئے پتہ چل جائے گا کہ یہ اصلی ہیں یا تبدیل شدہ ہیں۔انجن کا معائنہ ضروری ہے۔ آواز غور سے سنیں کہ کہیں خدانخواستہ نامانوس آواز تو انجن سے نہیں نکل رہی ہے۔ علاوہ ازیں تیل وغیرہ کے رساؤ کے بارے میں بھی اطمینان حاصل کریں۔گاڑی کا الیکٹرانک سسٹم، ایئرکنڈیشن سسٹم، وائپر کے مؤثر ہونے یا نہ ہونے، گلاس کنٹرول کرنے والے سسٹم اور لائٹس نیز بلب کے نظام، نشستوں اور گاڑی کے فرش کی کنڈیشن بھی ضرور چیک کریں۔پرانی گاڑی خریدنے سے قبل اس کے کمپیوٹر سسٹم کا معائنہ ضرور کریں، پتہ لگائیں کہ یہ گاڑی کتنی چل چکی ہے اور اس کے کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی حالت کیسی ہے۔پرانی گاڑی خریدتے وقت یہ پتہ لگانا بھی ضروری ہے آیا ڈیلر کی طرف سے اس پر کوئی گارنٹی ہے۔ گارنٹی دستاویز بھی دیکھیں اور خریدتے وقت گارنٹی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔گاڑی کے بعض معائنوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ خریدنے سے قبل گاڑی چلا کر بھی دیکھیں، بریک سسٹم اور سپیڈ سسٹم کا تجربہ ضرور کریں۔اگر آپ کو پرانی گاڑی چیک کرنے کا تجربہ نہیں ہے تو کسی ایسے شخص کا سہارا لیں جو پرانی گاڑیوں کا تجربہ رکھتا ہو یا کسی ایسے دوست کی مدد لیں جسے پرانی گاڑیوں کے بارے میں معلومات ہوں۔اگر آپ کو یقین ہوجائے کہ گاڑی عمدہ حالت میں ہے، مناسب ہے تو ایسی صورت میں اس کے سودے کی کارروائی شروع کریں۔ سودے کی دستاویز پر دستخط کرنے سے قبل اسے اچھی طرح سے پڑھ لیں اور تفصیلات جانے سمجھے بغیر دستخط نہ کریں۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے