10:20 pm
ہونڈا کا 19 سالوں میں تمام گاڑیاں 100 فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان

ہونڈا کا 19 سالوں میں تمام گاڑیاں 100 فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان

10:20 pm

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کی معروف کمپنی ہونڈا نے اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہونڈا کمپنی نے اعلان کیا کہ 2040ء تک تمام بننے والی گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائڈروجن سے چلائی جائیں گی۔ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقیناً مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کے لیے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں۔کمپنی کے اگلے 19 سالوں
کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030ء تک 40 فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ 80 فیصد 2035 تک فروخت کی جائیں گی۔ 2040 تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام فروخت الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں پر مبنی ہوگی۔ہونڈا نے اپنا ہدف مکمل کرنے کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ہونڈا کا یہ بیان جاپانی وزیراعظم یوشیہدے سوگا کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے 2030 تک ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 46 فیصد کم کرنے کا کہا تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کے بعد دیگر ممالک نے بھی اس مسئلے کی طرف ایک مرتبہ پھر اپنی توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند