10:40 pm
کیا واقعی پاکستان میں گاڑیاں سستی ہو جائیں گی

کیا واقعی پاکستان میں گاڑیاں سستی ہو جائیں گی

10:40 pm

کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ جون کے مہینے میںایسابھونچال مچے گاکہ گاڑیوں کی قیمتیں دھڑام سے آسمان سے زمین پر آن گریں گی۔اور پھر مہنگے داموں گاڑیاں بیچنے والے لوگوں کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔او روہ اونے پونے داموں گاڑیاں بیچنے پر مجبورہوجائیں گے۔اور کوئی بھی ان کی گاڑیاں خریدنے کےلئے تیار نہیں ہوگا (یہ سوچ کسی طور پر بھی غلط نہیں کیونکہ پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے بڑھ چڑھ کرریٹ لگانا بھلا کہاں کی شرافت ہے )۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کیا واقعی ایسا ہوگا؟ اس سوال کے جواب کی کھوج لگانے کےلئےکچھ مزید سوالات اور حقائق کو کھنگالنے کریدنےکی
ضرورت ہے۔ تو دوستوخبر کیا ہے؟ خبر یہ ہے کہ حکومت نے جون کے ماہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کااعلان کیا ہے۔ کون سی گاڑیوں کی قیمتیں؟ تمام وہ نئ گاڑیاں جوکمپنیاں صارفین کو فروخت کریں گی۔ کمپنیاں گاڑیاں سستی کیوں فروخت کریں گی؟ کیونکہ کمپنیوں کو ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں حکومت کی جانب سے پانچ سے دس فیصد رعایت ملے گی (یعنی ضروری نہیں کہ پورے دس فیصد ہی ہو پانچ سے دس فیصدکےدرمیان کہیں بھی ) اس کا فائدہ کن کو ہوگا؟ اس کا فائدہ ان صارفین کو ہوگا جو نئی زیرو میٹر گاڑیاں خریدیں گے۔ ایسے لوگ کون ہیں؟ ایسے لوگ وہی ہیں جو 10لاکھ روپے سے لے کر کروڑوں روپے تک کی نئی گاڑیاں خریدنےکی استطاعت رکھتے ہیں۔ تو پھر پرانی گاڑیوں کا کیا ہوگا؟ پرانی گاڑیوں کاکیا ہوسکتا ہے۔۔وہ تو برسوں پہلے فروخت ہوچکیں۔ ان پرکمپنی یا حکومت کو کون سا حق یا اختیار حاصل ہے۔وہ تو مالکان کے پاس ہیں ۔اب گاڑی مالک کو کون حکومتی نمائندہ گھر جا کر کہے گا ۔۔۔چل اوئے ، جو گاڑی تو نے 1997میں خریدی تھی۔ وہ ابھی اور اسی وقت دس فیصد سستی کر۔ ۔۔اور کہے گا بھی کیوں؟ توپھرپرانی گاڑیوں کی خریدو فروخت کس اصول کے تحت ہوگی؟ جس اصول کے تحت ا ب تک ہوتی رہی ہے۔گاڑی مالک کی مرضی کہ وہ اپنی گاڑی کا ماڈل اور کنڈیشن کے لحاظ سے کتنا ریٹ طے کرے۔اور پھر آگے خریدار نے طے کرنا ہے کہ اس کی جیب اسے گاڑی خریدنے اجازت دیتی ہے یا نہیں۔جس کے پاس پیسے ہوں گے وہ فٹافٹ پیمنٹ کرکے گاڑی لے جائے گااور جس کی پہنچ سے گاڑی باہر ہوگی وہ منہ لٹکا کر گھر واپس آجائے گا۔ مطلب یہ کہ پرانی گاڑیاں مالکا ن اور خریداروں کی باہمی سودے بازی کےاصول پر ہی خریدی بیچی جائیں گی۔ جو شاطر گاڑی مالک ہو گا وہ کسی کو گاڑی مہنگی ہی ٹکرا دے گا اور پھر خریدار بعد میں گالیاں دیتا رہ جائے گا۔ اور جو تیز طرار خریدار ہوگا وہ کیڑے نکال کر ریٹ گرا کر گاڑی سستی کروا کر گھر لے آئے گا۔اور بیچنے والا بال نوچتا اور دانت پیستا رہ جائے گا اب بات کرتے ہیں مہران 800سی سی کی۔ اس وقت سب سے زیادہ ری سیل مہران گاڑی کی ہے۔وجہ کیا ہے۔اس کے سپئیر پارٹس سستے ہیں اور پاکستان میں ہی تیار ہوتے ہیں۔وجہ یہ بھی ہے کہ مہران بے حد پائیدار گاڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں اس گاڑی کی خریدو فروخت کاکاروبار بہت زیادہ تیز ہوچکا ہے۔وہیں پر اس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ لیکن کیا کمپنیاں مہران گاڑی بنا رہی ہیں؟ مہران گاڑی بننا کئی سال پہلے ہی بند ہوچکی ہے۔اس کامطلب یہ ہوا کہ مہران گاڑی پر تو قیمت میں 10فیصد کمی کے فیصلے کا اطلاق ویسے بھی نہیں ہوتا۔ بھئی جو چیز کمپنیاں بنا ہی نہیں رہیں۔ وہ سستی کہاں کیسے ہوگی؟ تو بھائی پھرپرانی مہران گاڑیوں کو سستا کون اورکیسے کرے گا؟ ایک چھوٹے سے پلاٹ جتنے رمضان بازار میں حکومتی وزیراور اسسٹنٹ کمشنر کے ہوتے ہوئےچند کلو ٹماٹر، چینی ، آٹا،گھی اور پھل سستے نہیں ہوسکتے تولاکھوں کی گاڑیاں سستی کروانا تو بہت دور کی بات ہے۔ توپھر وہ لوگ کون ہیں جو گاڑیاں سستی ہونے کی امید لگائے بیٹھے ہیں؟ شاید یہ لوگ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بیٹھے ہیں۔انھیں پاکستان کے حالات کا علم نہیں۔ ہاں ایک صورت ہے کہ نئی گاڑیاں چاہے بیرون ملک سے منگو الی جائیں۔یا پھرمقامی سطح پر تیار کی جائیں۔ وہ بھی اس صورت میں کہ نمبرایک: ان کی مالیت صرف تین سے چار لاکھ روپے تک ہوتاکہ متوسط آمدن کا خریدار طبقہ اسے خرید سکے نمبردو: وہ پائیداری میں سوزوکی، ہنڈا ، ٹویوٹااور باقی کمپنیوں کا مقابلہ کر سکیں۔ نمبرتین: ایسی گاڑیوں کی کمپنیاںطاقتور مافیا سے مقابلہ کرکے مارکیٹ میں ٹکنے میں کامیاب ہوجائیں ۔ میں یہاں یہ بھی یاد دلاتا ہوں کہ وہ بھی ایک پاکستانی ہی تھا جس نے پانی سے چلنے والی گاڑی تیارکرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔لیکن پھر وہ کہاں گیا؟ مجھے تو معلوم نہیں کسی اور کو پتہ ہو بتا دے۔

تازہ ترین خبریں

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت