07:36 pm
منی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے ، ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ شوقین حضرات کیلئے بُری خبر

منی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے ، ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ شوقین حضرات کیلئے بُری خبر

07:36 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں فیڈرل ایکسائز
 ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھائے جانے کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور باقی کمپنیوں کی طرف سے بھی نئی قیمتوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی کاروں میں بھی 2.4فیصد سے 4.8فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت میں 62ہزار171روپے اضافہ ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26لاکھ 11ہزار171روپے تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3کی قیمت 65ہزار 341روپے اضافے سے 27لاکھ 44ہزار 341روپے، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 67ہزار 49روپے اضافے سے 28لاکھ 16ہزار 49روپے، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 69ہزار 488روپے اضافے سے 29لاکھ 18ہزار 488روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5کی قیمت 70ہزار 707روپے اضافے 29لاکھ 69ہزار 707روپے، یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 75ہزار 585روپے اضافے سے 31لاکھ 74ہزار 585روپے، کرولا ایکس مینوئل 1.6کی قیمت 80ہزار 463روپے اضافے سے 33لاکھ 79ہزار 463روپے، کرولا آٹومیٹک 1.6کی قیمت 80ہزار 463روپے اضافے سے 35لاکھ 33ہزار 122روپے، کرولا ایکس سی وی ٹی آئی 1.8کی قیمت 92ہزار171روپے اضافے سے 38لاکھ 71ہزار 171روپے، کرولا ایکس آٹو 1.6ایس ای کی قیمت 92ہزار 171روپے اضافے سے 38لاکھ 71ہزار 171روپے، کرولا گرانڈی ایکس سی وی ٹی آئی 1.8(Biege)کی قیمت 99ہزار 488روپے اضافے سے 41لاکھ 78ہزار 488روپے ہو جائے گی۔ کرولا گرانڈی ایکس سی وی ٹی آئی 1.8بلیک کی قیمت 99ہزار 976روپے اضافے سے 41لاکھ 98ہزار 976روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح ہیلکس ریوو جی اے ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 66ہزار 23روپے، ہیلکس ریوو جی ایم ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 57ہزار 884روپے، ہیلکس ریوو وی اے ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 82ہزار 535روپے، فارچونر 2.7جی کی قیمت میں 3لاکھ 89ہزار 476روپے، فارچونر 2.7وی کی قیمت میں 4لاکھ 51ہزار 857روپے، فارچونر 2.8سگما4کی قیمت میں 4لاکھ 72ہزار 333روپے اور فارچونر لیجنڈر کی قیمت میں 4لاکھ92ہزار 810روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا