08:53 pm
 ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں  کی بکنگ روک دی، وجہ کیا بنی؟

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی بکنگ روک دی، وجہ کیا بنی؟

08:53 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی انتشار اور روپے کے عدم استحکام کے سبب ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی بکنگ روک دی۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق کمپنی کی طرف سے دو ماہ میں یہ دوسری بار بکنگ روکی گئی ہے اور دونوں بار کمپنی کی طرف سے وجہ روپے
کی ناقدری اور سیاسی عدم استحکام بتائی گئی ہے۔ اس بار کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بکنگ دوبارہ کب سے شروع ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں پاکستانی معیشت مزید دگرگوں حالات کی طرف جا رہی ہے، جس سے آٹو سیکٹر سمیت ہر طرح کی صنعت میں فکرمندی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ ٹویوٹا سمیت دیگر کارساز کمپنیوں کی طرف سے بھی انہی وجوہات کی بناءپربکنگ روک دی گئی تھی۔ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت اسی طرح بلند رہتی ہے تو مزید کمپنیاں بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بکنگ بند کر سکتی ہیں۔