01:16 pm
طکون کونسی گاڑیوں کی قیمتوں میںاضافہ کیا گیا؟ کیا موٹرز کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

طکون کونسی گاڑیوں کی قیمتوں میںاضافہ کیا گیا؟ کیا موٹرز کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

01:16 pm

کراچی(نیوزڈیسک) لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سامنے آنے والی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر دیاہے۔ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی 
قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، البتہ حکومت کی طرف سے 1300سی سی سے بڑی گاڑیوں پر لاگو کیے گئے 1فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وجہ سے اس کی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی ایک گاڑی ’کیا پیکانٹو‘ (Kia Picanto)ایک ایسی گاڑی ہے جس کی قیمت نہیں بڑھی کیونکہ یہ 1300سی سی سے چھوٹی گاڑی ہے اور اس پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لاگو نہیں ہوا۔کمپنی کے مطابق اپنی گاڑیوں پر لاگو ہونے والے ٹیکس اور نئی قیمتوں کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق سٹونک ای ایکس پر44ہزار 250روپے ٹیکس لاگو ہوا ہے جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 44لاکھ 69ہزار 250روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 47ہزار250روپے ٹیکس لگنے سے 47لاکھ 72ہزار 250روپے، سپورٹیج الفا 53ہزار روپے ٹیکس لگنے سے 53لاکھ 53ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ سپورٹیج فور وہیل ڈرائیو58ہزار روپے ٹیکس لگنے سے 58لاکھ 58ہزار روپے، سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو 63ہزار روپے ٹیکس کے ساتھ 63لاکھ 63ہزار روپے، سورینٹو 2.4لیٹر فور وہیل ڈرائیو 68ہزار 360روپے ٹیکس لگنے سے 69لاکھ 4ہزار 360روپے، سورینٹو 2.4لیٹر آل وہیل ڈرائیو 74ہزار990روپے ٹیکس لگنے سے 75لاکھ 73ہزار 990روپے اور سورینٹو 3.5لیٹر 74ہزار 990روپے ٹیکس لگنے سے 75لاکھ 73ہزار 990روپے کی ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے 1300سی سی سے بڑے انجن اور 50کلوواٹ آور سے بڑے بیٹری پیک کی حامل الیکٹرک گاڑیوں پر 1فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی)عائد کیا گیا ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا