06:46 pm
وہ فلائنگ کار جو اڑنے کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی دوڑ سکتی ہے

وہ فلائنگ کار جو اڑنے کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی دوڑ سکتی ہے

06:46 pm

دنیا کی پہلی ایسی الیکٹرک گاڑی سامنے آئی ہے جو سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ایلف آٹو میٹو کمپنی کی تیار کردہ اس فلائنگ کار کو ماڈل اے کا نام دیا گیا ہے اور امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس کی ٹیسٹنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پہلی فلائنگ کار ہے جو سڑکوں پر بھی چلائی جا سکتی ہے
اور اسے عام گاڑیوں کی طرح پارک کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح یہ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس گاڑی پر ایک یا 2 افراد سفر کر سکتے ہیں اور سنگل چارج پر یہ سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل تک پرواز کر سکتی ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اس گاڑی کو 2025 کے آخر تک عام صارفین کے لیے متعارف کرا سکے گی اور اس کی قیمت 3 لاکھ ڈالرز ہوگی۔ ایف اے اے کے مطابق کمپنی کے لیے اسپیشل airworthiness certificate جاری کیا گیا ہے۔ بیشتر کمپنیوں کی جانب سے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرک سواریوں کو تیار کیا جا رہا ہے مگر ایلف کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی گاڑی مختلف ہے کیونکہ وہ سڑک اور فضا دونوں میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مگر دیکھنے میں ایک عام گاڑی نظر آتی ہے۔ ایلف کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی سڑک پر 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی اور زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے کے لیے اسے اڑانا ضروری ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے 2015 سے ماڈل اے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس گاڑی کا خیال کمپنی کے بانیوں کو بیک ٹو دی فیوچر فلم سیریز دیکھ کر آیا تھا اور اسی لیے انہوں نے کمپنی کی بنیاد رکھی۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ