07:29 pm
ہنڈا کا اپنی بائکس کیلئے’’پرانی دو نئی لو‘‘آفر کا اعلان 

ہنڈا کا اپنی بائکس کیلئے’’پرانی دو نئی لو‘‘آفر کا اعلان 

07:29 pm



اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاک سوزوکی اوریاماہا کے بعد، اب جاپانی موٹر سائیکل بنانی والی ایک اور کمپنی اٹلس ہنڈا نے بھی اپنی بائکس پر ایک پرکشش ایکسچینج آفر “پرانی دو نئی لو” آفر متعارف کروائی ہے۔ اٹلس ہنڈا نےایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ان لوگوں کے لیے ایک حیرت انگیز پیشکش کا اعلان کیا ہے جو پاور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سی بی 125ایف خریدنا چاہتے ہیں، آفر کے مطابق، آپ کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے آسان قسطوں کے منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی سی بی 125ایف حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی، تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج
 

بائیکس اور کار کمپنیز قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث ہر ماہ گرتی ہوئی سیلز کو بہتر کرنے یا کم از کم برقرار رکھنے کیلئے ایسی آفر متعارف کروا رہی ہیں۔

سوزوکی کی پیشکش
 پاک سوزوکی نے بھی یاماہا کے بعد بائکس کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین آفر کا اعلان کیا ہے۔ یہ محدود آفر سوزوکی بائکس کےشوقین افرادکے لیے اپنے خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کااچھاموقع ہے۔

اس خصوصی پیشکش کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک کم ڈاؤن پیمنٹ ہے۔ خیال رہے کہ پاک سوزوکی نے ڈاؤن پیمنٹ کی شرط کو پچھلے 35 فیصد سے کم کر کے اب پچیس فیصد کر دیا ہے۔ صرف یہی نہیں، اس کے علاوہ کمپنی نے بائک کیلئے پروسیسنگ فیس میں بھی پانچ ہزار روپے کی خاطر خواہ کمی کر دی ہے۔

 صارفین کیلئےپاک سوزوکی نے اس آفر کو مزید دلکش بنانے کیلئے 24 ماہ میں آسان ادائیگی کیلئےاقساط کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔ 24 ماہ کا ہ ٹائم فریم آپ کو اپنی ادائیگیوں کو آسان بنانے کی اجازت دیتا ہے۔


اس کے علاوہ صارفین کے فائدے کیلئے ایک اور آسانی پیدا ہے  کی گئی ہے یعنی کہ اب خریدار پے پرو کے ذریعے اپنی قسطیں ادا کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

یاماہا پاکستان کی آفر
 یاماہا پاکستان نےایک ہفتہ قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ‘نیو ایئر سرپرائز’ کے طور پر ایک بہترین انسٹالمنٹ آفر کا اعلان کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ آٹھ ماہ کے ادائیگی کے پلان اور زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اب آپ کوئی بھی یاماہا کی بائک حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں اہم بات یہ ہے کہ یہ آفر صرف پاکستان کے مخصوص شہروں میں کارآمد ہے جبکہ ماہانہ قسط  پچیس ہزارروپے ہوگی۔



 

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں