09:45 pm
زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود کپڑوں کا کام شروع کیا

زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود کپڑوں کا کام شروع کیا

09:45 pm

خود کا کاروبار پاکستان میں اب بڑھتا جا رہا ہے، ہر ایک شخص اپنے کاروبار کا مالک بننا چاہتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں خواتین بھی کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں لیکن پاکستان میں اس وقت خواتین اب جاکر کاروباری معاملات میں حصہ لینا شروع کر رہی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستان کی دو خواتین کاروباری شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنا بزنس ایک چھوٹے سے کاروبار سے شروع کیا۔ ثناء سفیناز پاکستان کے مشہور کپڑوں کے برانڈز میں سے ایک ہے۔ ثناء سفیناز دراصل دو خواتین کی جانب سے شروع کیا گیا تھا، ثںاء اور سفیناز دونوں بہترین دوست ہیں جنہوں نے کپڑوں کے برانڈ کی شروعات کا فیصلہ کیا تھا۔ ثناء اور سفیناز دونوں گھریلو خواتین تھیں، چونکہ ثناء اور سفیناز دونوں بہترین دوست بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی کاروباری دوست بھی کافی مضبوط رہی۔ ثناء اور سفیناز
ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں، ثناء اور سفیناز صرف دوست ہی نہیں بلکہ اب ان کی یہ دوستی رشتہ داری میں بدل گئی ہے۔ ثناء اور سفیناز اب بھابھی اور نند ہیں، سفیناز ثناء کے بھائی کی اہلیہ ہیں یعنی سفیناز ثناء کی بھابھی ہیں۔ سفیناز کہتی ہیں کہ ہماری لڑائیاں بہت ہوتی ہیں، ہم دونوں کئی معاملات پر ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں مگر جب آفس سے نکلتے ہیں تو اپنا غصہ گھر چھوڑ کر نکلتے ہیں۔ سفیناز کا کہنا تھا کہ ہم نے الکرم، لاکھانی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور ہم نے ان برانڈز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سفیناز اپنے برانڈ سے متعلق کہتی ہیں کہ ہمیں ان گھریلو خواتین کی پریشانیوں کا اندازہ ہے جب وہ پاکستان کے سخت گرم موسم میں گھر کا کام کرتی ہیں، اسی وجہ سے ہم نے 5ہزار میں لان کے سوٹ متعارف کر وائے ہیں تاکہ گھریلو خواتین کو فائدہ ہو۔ ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر نے اپنے کاروبارکی شروعات اس وقت کی تھی جب پاکستان میں خواتین کے کاروبار کرنے رجحان کم تھا۔ ثناء اور سفیناز نے ایک کپڑوں کے کاروبار کے حوالے سے صرف ایک سال کی مدت کا تجربہ کرنے کا سوچا تھا، کاروبار شروع کرنے کے لیے سفیناز کے والد نے انہیں 25 ہزار اور ثںاء کے شوہر نے 75 ہزار روپے کی رقم دی تھی۔ جبکہ کاروبار کی شروعات کے وقت ثناء سفیناز کے پاس صرف ایک درزی اور کاریگر تھا۔ لیکن محنت لگن اور حوصلے کی بدولت آج ثناء سفیناز میں 500 کاریگر اور ہزاروں ملازمین موجود ہیں۔ جس وقت ثناء سفیناز نے کاروبار شروع کیا، اس وقت لوگ ان پر ترس کھاتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ دونوں بیچاریاں کام کرتی ہیں۔ ثںاء سفیناز اگرچہ خواتین کو کام کرنے کے لیے زور دیتی ہیں مگر یہ بچوں کی تربیت پر بھی خواتین کو زور دیتی ہیں۔ ثناءاور سفیناز کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی تھی، اگرچہ دونوں تعلیم یافتہ نہیں ہیں مگر کاروبار کو خوب سمجھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب ہم ان تمام لڑکیوں کے لئے ایک مثال ہیں جن کے پاس کم تعلیم ہے لیکن اگر وہ ٹیلینٹڈ ہیں تو وہ بھی اپنا نام بنا سکتی ہیں کیونکہ بقول ان کے ثناء اور سفیناز دونوں ان پڑھ ہیں اور کبھی کالج نہیں گئیں اس کے باوجود دونوں کامیاب ہیں۔۔

تازہ ترین خبریں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا