03:02 pm
پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔شہروں میں خوف ۔۔ 300زخمیوں کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک خبر

پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔شہروں میں خوف ۔۔ 300زخمیوں کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک خبر

03:02 pm

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے ان شدید جھٹکوں کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔
پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔پاکستان بھارتی پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور بھارتی پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان بھارتی پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین بھارتی پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف قدیم زمانے میں زلزلے سے عجیب طرح کی روايات اور کہانیاں منسوب تھیں۔ جیسے ہم نے اپنے بچپن میں سنا تھا کہ ایک بہت بڑے بیل نے زمین کو اپنے ایک سینگ پر اٹھایا ہوا ہے۔ جب وہ سینگ بدلتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔یونان کی دیومالائی کہانیوں میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کا دیوتا پوسیڈان جب اپنی برچھی زمین کو چبھوتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ قدیم یونانی فلاسفروں کا خیال تھا کہ زمین کے اندر گیسیں بھری ہوئی ہیں۔ جب گیسیں باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ اٹھارہویں صدی تک نیوٹن سمیت مغربی سائنس دان اس نظریے کے حامی تھے کہ زمین کی تہوں میں موجود آتش گیر مادوں کے پھٹنے سے زلزلے آتے ہیں۔لاس اینجلس کی ساؤتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے ایک ماہر جان ویڈیل کہتے ہیں کہ زمین کے اندر موجود چٹانی پرتیں مسلسل حرکت میں رہتی ہیں اور جب وہ اپنی جگہ سے کھسکتی ہیں تو ان کے کناروں پر شدید دباؤ پڑتا ہے اور جب یہ دباؤ ایک خاص سطح پر پہنچتا ہے تو وہ زلزلے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے۔ پہاڑوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔اگر زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ یا ساحلی علاقوں کے قریب ہو تو سمندری طوفان اور سونامی آ سکتے ہیں اور بپھری لہریں ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ہماری زمین کے بعض حصوں کے نیچے چٹانوں کی پرتیں اس نوعیت کی ہیں کہ ان میں نسبتاً زیادہ حرکت ہوتی ہے۔ چنانچہ ان علاقوں میں زلزلے بھی کثرت سے آتے ہیں۔ بعض ملک اور علاقے زلزلوں کے زون میں واقع ہیں۔ ان میں نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، جاپان، روس، شمالی امریکہ میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے، وسطی امریکہ، پیرو اور چلی شامل ہیں۔ اسی طرح بحرالکاہل کے کئی حصے بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے