03:30 pm
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

03:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔
 
۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جیل وارڈن،ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، پیکیج سے قیدیوں اور ملازمین کے مسائل حل ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی۔ 1894کے نظام کو127سال بعدبدل رہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعدوضوابط کو تبدیل کیا جارہاہے۔قیدی انسان ہیں اوران کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔ قیدیوں کومعاشرے کا مفید رکن بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ پریزن پیکیج کے تحت قیدیوں کو میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ موسم سرمامیں گرم پانی کیلئے جیلوں میں گیزرلگائے جا رہے ہیں۔ سیل اور بیرکس میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے ساتھ 6سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔ قیدیوں کی سہولت کے لئے لنچ اورڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منایا گیا۔قیدیوں کے مابین تلاوت قرآن پاک، سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر تقریری اورنعت خوانی کے مقابلے ہوئے اور مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر قیدیوں کو انعامات دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکیج دیاہے۔ جیل عملے کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنا یا جا رہا ہے۔تنخواہوں و الاؤنسز کے ساتھ جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دیا جائے گا اور اس پیکیج پر تقریباً2 ارب 77 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر 9 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات کو 21 آپریشنل گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس پر 10 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء پیکیج کی طرز پر جیل شہداء کے مروجہ پیکیج میں اضافہ کیاہے۔پنجاب پریزن سروس کے شہداء کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیل ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ، جہیز فنڈاور میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جیل کو 2، 2 جیل وین دی جائیں گی، 72 وین کی فراہمی پر 91 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جیلوں میں موجود 287 پریزن وین کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔وین میں قیدیوں کیلئے پنکھے، ایگزاسٹ اور نئی سیٹیں لگائی جا رہی ہیں جس پر 7کروڑ 17لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج سے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔آج تک کسی بھی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی۔ تاریخی پریزن پیکیج سے فرسودہ نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی اور یہ پیکیج جیل نظام میں دوررس اورانقلابی تبدیلیوں کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پیکیج نہیں بلکہ قیدیوں اورجیل ملازمین کی ضروریات کو مدنظررکھ کر ریلیف کی فراہمی کا جامع پروگرام ہے۔


تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔شہروں میں خوف ۔۔ 300زخمیوں کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک خبر

پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔شہروں میں خوف ۔۔ 300زخمیوں کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک خبر

80 سال کی ہوں مگر اچھی صحت کے لئے مٹی کھاتی ہوں ۔۔ جانیں ایک  ایسی بوڑھی عورت کے بارے میں جو 65 سال سے مٹی کھا کر زندہ ہے

80 سال کی ہوں مگر اچھی صحت کے لئے مٹی کھاتی ہوں ۔۔ جانیں ایک ایسی بوڑھی عورت کے بارے میں جو 65 سال سے مٹی کھا کر زندہ ہے

 اس سال شوہر نے بیوی کو کیا سرپرائز دیا کہ وہ ایک بار پھر کیک کاٹنے پر مجبور ہو گئی مجھے اس سالگرہ پر کیک نہیں کاٹنا کچھ نیا کرنا ہے

اس سال شوہر نے بیوی کو کیا سرپرائز دیا کہ وہ ایک بار پھر کیک کاٹنے پر مجبور ہو گئی مجھے اس سالگرہ پر کیک نہیں کاٹنا کچھ نیا کرنا ہے

لوگوں کے طعنوں پر ہنستی ہوں، مگر جانوروں کا علاج مفت میں کرتی  ہوں  ایسی خاتون ڈاکٹر جو مویشیوں کا فری میں علاج کرتی ہے

لوگوں کے طعنوں پر ہنستی ہوں، مگر جانوروں کا علاج مفت میں کرتی ہوں ایسی خاتون ڈاکٹر جو مویشیوں کا فری میں علاج کرتی ہے

کپڑے بیچ کر لاکھوں کا گھر خرید لیا ۔۔ جانیے 14 سالہ لڑکی کی کہانی  جس نے کم عمری میں سلائی کا کام سیکھ کر اپنی والدہ کے لیے گھر خریدا

کپڑے بیچ کر لاکھوں کا گھر خرید لیا ۔۔ جانیے 14 سالہ لڑکی کی کہانی جس نے کم عمری میں سلائی کا کام سیکھ کر اپنی والدہ کے لیے گھر خریدا

لٹھے کی دی چادر آپ کے بیٹے کی شادی کیلئے بہترین گانا ہے اور ۔۔  کیا عمران خان اور جمائمہ کے بیٹے کی شادی ہورہی ہے؟

لٹھے کی دی چادر آپ کے بیٹے کی شادی کیلئے بہترین گانا ہے اور ۔۔ کیا عمران خان اور جمائمہ کے بیٹے کی شادی ہورہی ہے؟

زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود کپڑوں کا کام شروع کیا

زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود کپڑوں کا کام شروع کیا

70سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، یہ حیران کن کرشمہ کیسے پیش آیا ؟ بوڑھی خاتون نے عجیب و غریب پورا واقعہ سنا دیا

70سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، یہ حیران کن کرشمہ کیسے پیش آیا ؟ بوڑھی خاتون نے عجیب و غریب پورا واقعہ سنا دیا