09:00 pm
29 نومبر سے سرکاری دفاتر،اسکول اورکالجز کھل جائیں گے،حکومت نے اعلان کردیا

29 نومبر سے سرکاری دفاتر،اسکول اورکالجز کھل جائیں گے،حکومت نے اعلان کردیا

09:00 pm

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )دہلی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر،
اسکول اور کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 29 نومبر سے سرکاری دفاتر کھل جائیں گے جبکہ اسکول اورکالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دہلی میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں 29 نومبر سے اسکول اور کالج دوبارہ کھل جائیں گے۔ بتادیں کہ کورونا کی پہلی لہر کے وقت سے ہی اسکول اور کالج بند تھے جو تقریباً 20 ماہ بعد کھولے گئے تھے لیکن بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بند کر دی گئی تھیں۔ بتادیں کہ فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب 13 نومبر کو شہر کے تمام اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آلودگی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ (delhi school reopen after pollution) لیا ہے ۔ حکم جاری کرتے ہوئے دہلی کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ اگلے ہدایات تک اسکول بند رہیں گے۔ تاہم اس دوران آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ وہیں اب 29 نومبر کو اسکول-کالج کھلنے کے بعد ایک بار پھر طلباء آف لائن موڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول اور کالج جا سکیں گے۔دہلی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر، اسکول اور کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 29 نومبر سے سرکاری دفاتر کھل جائیں گے جبکہ اسکول اورکالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔غور طلب ہے کہ دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی پر قابوپانے کے لیے سپریم کورٹ نے مرکز اوریاستی حکومتوں کو مناسب قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دو تین دنوں تک پابندی جاری رکھنے کی بات کہی اور ہوا کے معیار میں بہتری آنے پر اس میں بتدریج ڈھیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش حکومتوں سے پوچھا ہےکہ پرالی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا اقدام کیے گیے ۔ ان ریاستوں سے کتنی پرالی ہٹائی گئی اور پرالی جلائے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے دھوئیں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا طریقہ کار وضع کیے گیے۔پرالی کے معاملے میں عدالت نے افسر شاہوں کوپھر آڑے ہاتھوں لیا۔ عدالت نے کہا کہ افسر شاہ کیا کررہے ہیں۔ وہ کھیتوں میں کیوں نہیں جاتے۔ کسانوں اورسائنسدانوں کو ساتھ لیں اور فیصلہ کریں۔عدالت نے کہا کہ پرالی جلانے کا انتظام آپ کو کرنا ہوگا ورنہ یہ بڑا مسئلہ بن جائیگا۔سپریم کورٹ نے الگ الگ موسموں میں آلودگی کی اوسط سطح مقرر کرنے کے لیے گزشتہ پانچ برسوں کے اعدادوشمار کی بنیاد پر سائنٹفک ماڈل بنانے کی بات کہی تاکہ صورتحال خراب ہونے سے قبل روک تھام کی تدبیر کی جاسکے۔ عدالت نے فریقین سے دریافت کیا کہ آپ وقت رہتے کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ دہلی ہربار یہ مصیبت کیوں جھیلے۔

تازہ ترین خبریں

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے