07:39 pm
سوات کا ایسا گاؤں جہاں جانے کیلئے لوگوں کو سرنگوں سے گزرنا پڑتا ہے

سوات کا ایسا گاؤں جہاں جانے کیلئے لوگوں کو سرنگوں سے گزرنا پڑتا ہے

07:39 pm

آج کے جدید ترین دور اور تیز ترین نقل و حمل کے ذرائع ہوتے ہوئے کیا کوئی
یہ ماننے کیلئے تیار ہے کہ پاکستان میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں جانے کیلئے لوگوں کو جھک کر رکوع کی کیفیت میں تنگ سرنگوں سے گزرنا پڑتا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ میں سوات کی تحصیل کبل کے اس گاؤں گانشل ڈھیرائی کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئی ہیں جن کے مطابق اس گاؤں میں 15 ہزار لوگ آباد ہیں جو کہ گاؤں سے باہر جانے کیلئے کسی براہ راست راستے سے محروم ہے اور انہیں مجبورا تنگ و تاریک سرنگوں سے گزرنا پڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سرنگیں درحقیقت بارانی پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی سرنگیں ہیں جن میں سے چار سرنگوں کو لوگوں کی گزر گاہ کے طور پر مختص کردیا گیا ہے، ان میں سے ایک گزرگاہ صرف خواتین کیلئے ، دوسری سازو سامان کیلئے جبکہ بقیہ 2 ہر کسی کیلئے مختص کی گئی ہے۔400 فٹ طویل اس سرنگ سے گزرنے کیلئے مردو خواتین و بچوں کو کمر کو ٹیڑھی کرکے رکوع کی کیفیت میں گزرنا پڑتا ہے جس سے علاقہ مکین ریڑھ کی ہڈیوں، گھٹنوں اور کمر کی متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔مقامی آبادی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گزشتہ دو ادوار سے اس علاقے سے انتخابات جیت رہی ہےمگر اس مسئلے کے حل کیلئے ارباب اختیار نے کبھی توجہ نہیں دی ہے، خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیراعلی محمود خان کا تعلق بھی سوات سے ہے مگر اس کے باوجود علاقہ مکینوں کی داد رسی کیلئے کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا