09:46 pm
لڑکا جیسا بھی ہو بس پیسے والا ہونا چاہیے ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت نے لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے بڑے انکشافات کر دئیے

لڑکا جیسا بھی ہو بس پیسے والا ہونا چاہیے ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت نے لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے بڑے انکشافات کر دئیے

09:46 pm

شادی کے لیے بہترین جیون ساتھی کے انتخاب سے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے، مگر آج کے دور
میں میرج بیورو نے اس مشکل کو آسان بنا دیا ہے۔ ہم اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جو کہ میرج بیورو چلاتی ہیں۔رشتہ کرانا ایک ذمہ داری کا کام ہے جو کہ ملتان کی مسسز شوکت بہترین طرح سے جانتی ہیں۔ مسسز شوکت گزشتہ کئی سالوں سے رشتہ کرا رہی ہیں، اور انہیں یہ کام کرنے میں کوئی پریشانی بھی نہیں ہوئی۔ مسسز شوکت یہ کام بنا معاوضے کے کرتی ہیں، جبکہ اب تک وہ 3 ہزار سے زائد رشتے کرا چکی ہیں۔ مسسز شوکت نے اگرچہ یہ کام فی سبیل اللہ کیا مگر انہیں سماج ایک ایسا بدتر چہرا دکھا جس میں لڑکی اور لڑکے والوں کی ڈیمانڈز بھی سنی پڑتی تھیں۔مسسز شوکت کا کہنا تھا کہ میں نے ایک رشتہ کرایا تھا، جو کہ میری زندگی کا پہلا رشتہ تھا، وہ اس حد تک کامیاب ہوا کہ میری شہرت ہی بن گیا۔ اس کے بعد سے اب تک رشتہ کرا رہی ہوں۔ مسسز شوکت کے اب لاہور، خانیوال اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی رابطے ہیں اور وہ رشتے کراتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے جو لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔لوگوں کے اعتماد سے متعلق مسسز شوکت کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچاؤں اور انہیں ایمانداری کے ساتھ رشتوں کے بارے میں بتاؤں۔ رشتہ کرانے کی فیس نہ لینے سے متعلق مسسز شوکت نے بتایا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کی دعاؤں کا حصہ بنوں کیونکہ پیسہ تو ہر ایک کے پاس ہوتا ہے۔لڑکی اور لڑکے والوں کی الگ الگ ڈیمانڈز ہوتی ہیں، اسی لیے ان کی شادی میں دیر ہوتی ہے اور عمریں گزر رہی ہوتی ہیں۔ اگر کسی کا لڑکا لائق ہو جائے تو وہ سارا جہاں ڈھوںڈتی ہے کہ کہیں سے اسے خوبصورت، کم عمر اور زمین جائیداد بھی لے کر آئے۔ اس صورتحال میں لڑکی کو تعلیم دیں یا یہ سب دیں۔ دراصل ایسے لوگ اپنے بیٹے کو کیش کرانا چاہتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔ مسسز شوکت اس وقت افسردہ ہو گئیں جب انہوں نے ایک ایسی صورتحال کی طرف نظر ڈالی جو کہ لڑکی والوں کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکے والے لڑکی کے گھر جاتے ہیں، لڑکی دیکھتے ہیں، مگر لڑکی کے والے لڑکے کو نہیں دیکھ پاتے۔ کیونکہ لڑکے والے اپنی پسند کی لڑکی تلاش کرتے ہیں، لیکن لڑکی والوں کو لڑکا پسند کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ان کا لڑکے والوں سے متعلق کہنا تھا کہ لڑکے والوں کو اللہ کی سزا ہے، وہ ایک لڑکی کو ٹھکراتے ہیں، اسی لیے وہ جگہ جگہ گھومتے ہیں، لیکن ان کے دماغ میں ان کی پسند کی لڑکی بیٹھتی ہی نہیں ہے۔ جبکہ رشتہ کے حوالے سے آنے والے لڑکے والے اور لڑکی والے انوکھے نخرے رکھتے ہیں۔ مسسز شوکت نے بتایا کہ لڑکی والے کہتے ہیں کہ اکلوتا لڑکا ہو، جس کے بہن بھائی نہ ہوں، جن کے ماں باپ مر چکے ہوں، کماتا ہو، ٹھیک ٹھاک ہو۔ لیکن کہیں نا کہیں تو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، یہ بات لڑکی والے نہیں سمجھتے۔جبکہ لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی کار کوٹھی والی ہو، جو ہماری خدمت بھی کرے۔ لڑکی کے نین نقش اچھے ہوں، خوبصورت ہو اور چلتی پھرتی بھی صحیح ہو۔ اب لڑکے والے چاہتے ہیں کہ فلاں فلاں اداکارہ کی طرح لڑکی خوبصورت ہو۔ میں رشتہ کراتے وقت کہہ دیتی ہوں کہ لڑکے اور لڑکی والوں کو جانتی ہوں مگر جان پہچان اور تسلی آپ نے خود لینی ہے، اسی لیے تسلی دونوں فیملیز خود کرتی ہیں۔ ڈاکٹر، اینجینئیر، بڑا کاروبار تب ہی لڑکی کا رشتہ کریں گے، اسی طرح لڑکے والے بھی پڑھی لکھی اور ڈاکٹر لڑکی کو فوقیت دیتے ہیں۔اگر لڑکا کالا ہے، جیسا بھی ہو مگر وہ امیر ہے تو ہی رشتہ کرتے ہیں۔ اب کوئی شرافت کو نہیں دیکھتا، ہر کوئی پیسہ دیکھتا ہے۔ اچھی بھلی خوبصورت لڑکی گھر پر بیٹھی ہے، لڑکے والے کہتے ہیں کہ یہ کوئی لڑکی ہے؟ میں کہتی ہوں کہ یہ تو میری بیٹیوں جیسی ہے۔ مسسز شوکت اگرچہ ان جیسے لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتیں مگر وہ اب بھی پُر امید ہیں کہ وہ ہر ایک بیٹی کو ایک محفوظ سسرال فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے