06:44 pm
قدرت کاکرشمہ۔۔۔انڈوں میں کالی  زردی ،تصویر نے سب کوحیران کردیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی سوشل میڈیا پر پچھلے ایک مہینے سے پالتو
ہنس کے ایسے انڈوں کی تصویریں گردش میں ہیں جن کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی ہے۔یہ تصاویر اور ویڈیو، چینی سوشل میڈیا سائٹ ’’ویبو‘‘ پر ہانگژو شہر سے ’’ژُو‘‘ نامی ایک شخص نے شیئر کرائی ہیں۔اپنی پوسٹ میں اس نے لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دیئے ہیں جو اس کے ایک دوست نے اپنے ’’ہنس فارم‘‘ پر پال رکھی ہے۔ فارم پر موجود دوسرے ہنسوں کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ ہی کی ہے۔ فی الحال کوئی نہیں جانتا کہ ان انڈوں میں زردی کی رنگت سیاہ کیوں ہے۔البتہ اس بارے میں بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اس فارم کے قریب سیاہ شہتوت (تُوت سیاہ) کے بہت سارے پودے ہیں جہاں سے اس ہنس نے ایک ہی وقت میں درجنوں کالے شہتوت کھا لیے ہوں گے جن کی وجہ سے اس کے کچھ انڈوں کی زردی کا رنگ سیاہ ہوگیا ہے۔سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں۔ ان کا چھلکا بھی ہنس کے دوسرے انڈوں جیسا ہے جبکہ سفیدی اور خوشبو بھی بالکل درست ہے۔ یعنی یہ انڈے سڑے ہوئے بھی نہیں۔یہ خبر اتنی حیرت انگیز تھی کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین بھی اس میں دلچسپی لینے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انہوں نے ژُو سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ انڈوں کی زردی کالی ہونے کے راز سے پردہ اٹھا سکیں۔اب تک کی خبریں یہ ہیں کہ چینی ماہرین، سیاہ زردی والے ان انڈوں کو لے جاچکے ہیں اور ان کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر