09:16 pm
بھارت کی پہلی  مسلمان خاتون جو بس ڈرائیونگ کرتی ہیں، جانئے انہیں کن مشکلات

بھارت کی پہلی مسلمان خاتون جو بس ڈرائیونگ کرتی ہیں، جانئے انہیں کن مشکلات

09:16 pm

آج کی عورت وہ نہیں جو صرف گھر یلو کاموں میں اپنا کردار ادا کرے۔
بلکہ آج کی عورت باہمت،جرتمند ہیں جو بڑے بڑے شعبوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ہر ملک میں خواتین آج بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی ایک لگ پہچان قائم کر رہی ہیں۔ مختصراً آج کی عورت مرد کے شانہ بشانہ آکر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔عورت کی قابلیت کی ایک ایسی کہانی آج آپ کے سامنے پیش کریں گے جس کو دیکھ کر اور جان کر دیگر خواتین کا حوصلہ بلند ہوگا اور وہ سوچیں گی کہ اگر یہ عورت کرسکتی ہے تو میں کیوں نہیں کرسکتی۔خاتون کا تعلق بھارت سے جو ایک مسلمان ہیں اور با ہجاب ہوکر بس ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ جی ہاں ! مذکورہ خاتون کا نام نازینہ بیگم ہے جو کہتی ہیں کہ اگر بس ڈرائیونگ کرنا صرف مردوں کا کام ہے تو یہ اس دقیانوسی سوچ کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ایک عورت جہاز، ٹرین، کار اور موٹر سائیکل چلا سکتی ہے تو بس ڈرائیونگ بھی کر سکتی ہے۔خاتون کہتی ہیں کہ گھر کے اخراجات میں اگر عورت اپنا حصہ ڈالے اور کمانا شروع کرے تو یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ آج کے مہنگائی کے دور میں صرف مرد کا تمام اخراجات اٹھانا مشکل کام ہوتا ہے اس لیے میں نے بس چلانے کا کام شروع کیا تا کہ اپنا حصہ ڈال سکوں۔ نازینہ بیگم کے مطابق وہ بس چلانے کا کام سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کی تنخواہ اتنی نہیں ہے اس لیے خود بھی کام کرنا شروع کیا۔33 سالہ نازینہ کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڈپہ سے ہے۔جنہوں نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے بس ڈرائیونگ کے پیشے کو اختیار کیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نازینہ بیگم نے کہا کہ وہ اپنے شوہر شیخ محمد خواجہ الیاس کی حمایت سے آندھرا پردیش میں بس چلانے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں جب سڑکوں پر بس چلاتی ہوں تو لوگ حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ نازینہ بیگم نے کڈپہ کی مشہور یوگی ویمانا یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن اور بیچلر آف ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے دو سال تک کڈپہ کے نجی ڈگری کالجوں میں طلبہ کو تعلیم بھی دے چکی ہیں۔نازینہ بیگم کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ داروں کو ان کا بس چلانا بالکل بھی گوارا نہیں ہے۔میرے خاندان والے مجھے کہتے ہیں بس چلانے کا کام مجھے نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ غلط ہے۔ ایک مسلمان خاتون کا بس چلانا ٹھیک نہیں ہے۔ لیکن مجھے میرے شوہر بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور کی نوکری سے ایک بڑا عہدہ حاصل کر سکتی ہوں۔پڑھائی کا کام چھوڑ کر بس ڈرائیونگ کا پیشہ اختیار کرنے والی نازینہ بیگم کے شوہر شیخ محمد خواجہ الیاس نے بتایا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ سرکاری بس ڈرائیور کی ملازمت پا سکے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر