09:16 pm
یہاں آکر کر قرآن بھی حفظ کر لیا، روزہ بھی رکھتی ہیں اور ۔۔ جانیں فلپائن سے  آئی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی شادی کی کہانی

یہاں آکر کر قرآن بھی حفظ کر لیا، روزہ بھی رکھتی ہیں اور ۔۔ جانیں فلپائن سے آئی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی شادی کی کہانی

09:16 pm

ویسے تو سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں
جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، مگر کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کہ دل کو چھو لیتی ہیں۔ اس خبر میں بھی آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جو کہ فلپائن سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ پاکستان آ گئیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسد فلپینی خاتون میلانی کو دل دے بیٹھے تھے، لیکن کہاںفلپائن اور کہاں پاکستان، دو الگ الگ ممالک اور الگ الگ ثقافت، مذہب بھی الگ اور زبان بھی مختلف۔لیکن شاید دونوں ایک دوسرے کو دل سے چاہتے ہیں تب ہی دونوں نے ایک دوسرے کےساتھ کو اپنایا۔ ہوا کچھ یوں کہ 2005 میں اسد قبرص گئے تھے جسے Cyprus بھی کہا جاتا ہے۔ اسد ساحل سمندر پر وقت گزارنے جایا کرتے تھے جہاں انہوں نے پہلی بار میلانی کو دیکھا۔میلانی اور اسد کی پہلی نگاہ نے ہی ایک دوسرے کو پسند کر لیا تھا مگر پہل کرنے میںدونوں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ دوسری مرتبہ بھی انہوں نے ایک دوسرے کو ساحل سمندر پر ہی دیکھا تھا، اس طرح دونوں نے فون نمبروں کا تبادلہ کیا اور بات چیت کا آغاز ہوا۔میلانی اور اسد کے درمیان تقریبا 4 سال تک فون پر بات چیت ہوتی رہی اور پھر بالآخ اسد نے باقاعدہ طور پر میلانی کو نکاح کے لیے پروپوز کیا۔ اسد اس حوالے سے تھوڑا کشمکش کا شکار تھے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میلانی ایک کٹر کرسچن تھیں، اور ان کا گھرانہ مذہبی طور پر کافی مضبوط نظریہ رکھتا تھا۔ اور دوسری بات وہ پاکستان کو منفی طور پر دیکھتی تھیں، ان کا خیال تھا کہ پاکستان ایک خطرناک ملک ہے جہاں زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔لیکن اسد نے انہیں اس حوالے سے مطمئن کیا، اگرچہ میلانی کا خیال تھا کہ شادی کے بعد وہ فلپین یا قبرص ہی میں رہیں گے مگر شوہر کے حفاظتی حصار نے میلانی کو مطمئن کر دیا تھا۔میلانی نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام مریم رکھا، اور اب وہ مریم کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ مریم کو اسلام کے حوالے سے بالکل بھی معلومات نہیں تھیں۔ لیکن اسد نے اس حوالے سے مریم کے لیے ایک استاد کا انتظام کیا جو کہ انہیں قرآن سکھاتا تھا، مریم نے قرآن پڑھا اور قرآن کی بہت سے سورتوں کو حفظ بھی کیا ہے۔ جبکہ مریم نماز بھی پڑھتی ہیں، وہ فاتحہ شریف اور چھوٹی سورتوں کی باآسانی تلاوت کر سکتی ہیں۔ مریم رمضان کے روزے بھی جوش و جذبے کے ساتھ رکھتی ہیں۔ اور اب مریم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کریں، اس حوالے سے وہ اپنے شوہر سے بھی کئی بار کہہ چکی ہیں۔ مریم اصرار کر رہی ہیں کہ مجھے عمرہ اور حج کے لیے لے کر جائیں۔مریم کہتی ہیں کہ مجھے پاکستان اور اسلام نے بے حد متاثر کیا، مجھے بہت اچھا لگا۔ لیکن ان سب میں جس عمل نے مریم کو متاثر کیا وہ تھے روزے۔ کیونکہ روزہ ہمیں خود کو کنٹرول کرنے کا سبق دیتا ہے۔یہ بات جان کر بھی حیرت ہو گی کہ اسد کی والدہ اپنی فلپینی بہو کو خوب مزے مزےکے کھانے سکھاتی ہیں، وہ اپنی بہو سے بیٹی کی طرح ہی سلوک کرتی ہیں۔ اسد نے مریم کا یہ ڈر بھی خوب دور کیا کہ پاکستان خطرناک ملک ہے، کیونکہ وہ مریم کو پاکستان کے مختلف شہروں میں لے کر گئے، سیر و تفریح کے مقامات کی سیر کرائی جس سے مریم کو بخوبی اندازہ ہوا کہ جو میڈیا بتاتا ہے وہ غلط ہے پاکستان ایک پر امن اور خوبصورت ملک ہے۔اسد کہتے ہیں کہ جب ہم فلپائن ان کے میکے جاتے ہیں تو گاؤں کے کافی لوگ آتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں وہ خوش ہوتے ہیں کہ پاکستان سے کوئی ہمیں ملنے آیا ہے۔ یہ جوڑا 13 سال سے ایک خوش گوار زندگی گزار رہا ہے۔مریم اور اسد کے دو بیٹے ہیں اور مریم انہیں بھی سپارہ پڑھانے خود لے کر جاتی ہیں۔ مریم اب پاکستان ہی میں رہنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے