09:18 pm
ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا، علاج کے لیے پیسے  جوڑتا باپ موت سے جا ملا، دکھی ماں کی ایسی داستان جس نے سب کو رُلا دیا

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا، علاج کے لیے پیسے جوڑتا باپ موت سے جا ملا، دکھی ماں کی ایسی داستان جس نے سب کو رُلا دیا

09:18 pm

انسان کو اللہ نے بہت سخت جان بنایا ہے مگر اس کے باوجود کچھ قریبی
لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو تکلیف میں دیکھ کر سخت سے سخت جان انسان کو بھی توڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اکلوتی اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر ماں باپ یہی چاہتے ہیں کہ خود کو بیچ کر بھی اولاد کی تکلیف کو دور کر دیں-ایسی ہی ایک دکھ بھری داستان ہیومن آف بمبئی کے سوشل میڈیا پیج سے ایک ماں نے شئیر کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ پرساد اس کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ چار سال کی عمر میں ایک دن اس نے اپنی ماں باپ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بڑا ہو کر فوج میں جانا چاہتا ہے-پرساد کی اس خواہش کو اس کے والد نے جب سنا تو وہ بہت خوش ہوئے کیوں کہ یہ ان کی اپنی بھی بچپن کی خواہش تھی جو معاشی مسائل کے سبب ادھوری رہ گئی تھی مگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس خواہش کو ادھورا نہ رہنے دیں گے-انہوں نے پرساد کا داخلہ ایک فوجی اسکول میں ابتدا ہی سے کروا دیا اس اسکول میں تعلیم حالانکہ ان کے حساب سے بہت مہنگی تھی- مگر پرساد کے مزدور باپ نے اس کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے پہلے سے بھی زيادہ مزدوری اور محنت کرنی شروع کر دی-پرساد کو بھی اپنے والد کی اس محنت کا احساس تھا اس وجہ سے وہ نہ صرف نصابی سرگرمویں میں اول پوزیشن لیتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا-سب کچھ ٹھیک تھا مگر پرساد کی سترہویں سالگرہ کے بعد آٹھ مہینے قبل سے پرساد کی طبعیت کچھ خراب رہنے لگی اسکول سے واپسی کے بعد کبھی سر درد کی شکایت کرتا اور کبھی تھکن کے سبب بے حال نظر آتا-اس کے بعد اس کو مستقل بخار رہنے لگا جو کسی بھی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا- جس کے بعد جب مکمل چیک اپ کروایا گیا تو پرساد کے والدین کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پرساد ایک ایسے خطرناک مرض کا شکار ہے جو کہ وقت کے ساتھ علاج نہ ہونے کی صورت میں کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے-والدین کے لیے یہ خبر کسی سانحہ سے کم نہ تھی اس کے ساتھ اس مرض کا مہنگا علاج ایک اور مسئلہ تھی اس کے ایک وقت کے انجکشن کی قیمت چھ ہزار تھی- جس کو پورا کرنے کے لیے اس کے والد نے ایکسٹرا شفٹ میں کام کرنا شروع کر دیا-گزشتہ ہفتے پرساد کے والد نے فیصلہ کیا کہ گاؤں میں جو ان کی تھوڑی بہت جائیداد ہے اس کو فروخت کر کے کچھ پیسوں کا انتظام کر لیں جس کے لیے وہ گاؤں چلے گئے- مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا رات میں ایک آنے والی فون کال نے ان کو یہ بری خبر سنائی کہ پرساد کے والد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی ہے-پرساد کے والد کی موت نے ان کی ساری امیدوں کو توڑ کر رکھ دیا پرساد کی حالت بھی اپنے والد کی جدائی میں بہت خراب ہے- اس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاج کے لیے مزید پچیس لاکھ کی ضرورت ہے-شوہر کی موت کے بعد پرساد کی ماں اپنے اکلوتے جوان بیٹے کو نہیں کھونا چاہتی ہیں اس وجہ سے انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ان کے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے جواں بیٹے کی جان بچا کر اس کو آرمی میں بھیج کر اس کے والد کے خواب کو پورا کر سکیں-


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی