02:15 am
تین کام کرو اللہ تم سے راضی ہوجائے گا، دنیا اور آخرت سنور جائے گی، حضرت علی کا فر مان سن لیں

تین کام کرو اللہ تم سے راضی ہوجائے گا، دنیا اور آخرت سنور جائے گی، حضرت علی کا فر مان سن لیں

02:15 am

تین کام کرو اللہ تم سے راضی ہوجائے گا۔ امام علی ؓ کی خدمت میں ایک شخص آیا اور
دستِ ادب کو جوڑ کر عرض کرنے لگا یا علی ؓ اللہ کے قریب ہونے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے بس یہ کہنا تھا تو امام علی ؓ نے فرمایا اے شخص جو یہ تین کام کرتا ہے وہ اللہ کے قریب سے قریب تر ہوتا جاتا ہے تووہ کہنے لگا یا علی وہ تین کام کونسے ہیں۔امام علی ؓ نےفرمایا پہلا کام باربار انسان اپنی خطاؤں پر پشیمان ہوتا رہے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہے دوسرا کام اپنا دل اللہ کی مخلوق کے لئے نرم رکھ کر جئے جتنا ہوسکے اپنے وجود سے لوگوں کو فائدہ دینے کی عادت بنالے اور تیسرا کام ہر نیک کام صدقے کی نیت سے کرے اللہ کی مخلوق کو دیکھ کر اگر مسکرائے تو یہ سوچ کر مسکرائے کہ اس خلقت کو اللہ نے پیدا کیا ہے کسی کی مدد کرے تو یہ سوچ کر مدد کرے کہ میرا اس کی مدد کرنا اللہ کے نزدیک مجھے محبوب بنائے گا اس مدد کی امید نہ رکھے اگر دنیا سے محبت کرتا ہے بھلائی کرتا ہے تو اس بھلائی کی امید نہ رکھے جس انسان میں نیکی کرنے کا فعل صدقہ کی نیت سے ہو گا اللہ کی مخلوق کے لئے اس کا دل نرم ہوگا اور باربار اپنی خطاؤں کو لے کر پشیمان ہوگا تو سمجھ جانا یہی وہ انسان ہے جو اللہ کے قریب رہ کر اللہ کو راضی کربیٹھا ہے ۔ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ اور اپنے کو پکا و سچا مؤمن کہنے والے ایسے بھی ہیں ۔کہ جو زندگی کے دو راہے پر لوگوں کی خوشی کو اپنے معبود کی خوشی و رضا پر ترجیح دیدیتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ ان کا یہ کام ایمان کے ضعیف ہونے اور غضب الہی کے نزدیک ہونے اور رحمت الہی سے دور ہونے کا سبب بنتا ہے ۔ہر چیز کی اپنی کچھ نشانیاں اور علامتیں ہوتی ہیں جس سے وہ پہچانی جاتی ہے اور چونکہ اللہ تعالٰی نے اپنی رضا اور اپنی خوشی کو بندے پر اپنی سب سے عظیم نعمت کے طور پر یاد کیا ہے ایسی نعمت جس کا کسی دوسری چیز سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔اور اکثر لوگوں کے دل میں کبھی نہ کبھی یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، پورا رمضان روزہ رکھتے ہوئے ہوگئے تو کیا خدا ہم سے راضی ہوا یا نہیں چنانچہ روایات میں اللہ کے اپنے کسی بندے سے راضی رہنے کی کچھ علامات بیان کی گئی ہیں جن سے انسان مطمئن ہوسکتا ہے کہ اس کا پروردگار اس سے خوش ہے یا نہیں: ایک مرتبہ حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا: پروردگار! مجھے ان نشانی سے آگاہ کر جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ تو اپنے بندے سے خوش ہے؟اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جب تم یہ پاؤ کہ میں اپنے بندے کو اپنی اطاعت و بندگی کے لئے آمادہ کررہا ہوں اور اسے گناہ سے دور رکھ رہا ہوں تو یہی میرے اس سے خوش اور راضی رہنے کی نشانی ہے۔حدیث کی روشنی میں کسی بندے کا اپنے پروردگار کی قضا و قدر اور فیصلوں پر راضی رہنا اور اس کے کسی فیصلے کے خلاف حرف شکایت زبان پر نہ لانا اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ اس بندے سے خوش ہے۔ چنانچہ امام علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے:اپنے بندے سے اللہ کی رضا کی علامت یہ ہے کہ وہ اللہ کے ہر فیصلہ پر راضی اور تسلیم رہے چاہے وہ فیصلہ اس کے فائدے میں ہو یا نقصان میں۔ایک دیگر روایت میں ملتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالٰی کی بارگا میں عرض کیا: پروردگار!اپنے بندے سے تیرے خوش رہنے کی نشانی کیا ہے؟اللہ تعالٰی نے ان پر وحی نازل فرمائی: اے موسٰی جب تم اپنے دل میں مساکین کی محبت اور ظالمین سے نفرت کو محسوس کرو تو سمجھ لینا کہ ہم راضی ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد