09:32 pm
کچھ قبریں ٹوٹیں کچھ میں پانی بھر گیا! تیز بارش میں اپنے ان پیاروں کی قبروں کی خبر گیری ضرور کریں جو آپ کی توجہ کے منتظر ہیں

کچھ قبریں ٹوٹیں کچھ میں پانی بھر گیا! تیز بارش میں اپنے ان پیاروں کی قبروں کی خبر گیری ضرور کریں جو آپ کی توجہ کے منتظر ہیں

09:32 pm


جون جولائی عام طور پر پورے ملک میں ہی مون سون کا موسم ہوتا ہے۔ اس دفعہ موسمی تغیرات کے باعث بارشوں نے پورے ملک میں سارا نظام تلپٹ 
کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ۔ کہیں مکان بہہ گئے، کہیں مال مویشی بہہ گئے، کہیں زندہ انسان اس پانی کی نذر ہو گئے۔ ایسے میں کہیں وہ بھی ہیں جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں، راہئ ملک عدم کے مسافر، ہمارے پیارے، کسی کے والد، کسی کے بھائی، کسی کا بیٹا، کسی کی بیوی ، کسی کا شوہر، کسی کی ماں ، کسی کی بہن اور کسی کی بیٹی۔جانے والے چلے جاتے ہیں کہتے ہیں انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے، اب ان کا اس دنیا سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ان بارشوں میں جہاں طوفانی بارشوں نے سارے ملک میں تباہی مچادی ہے، وہیں قبرستانون کی بھی حالت دیکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ کچھ قبریں وہاں ایسی بھی ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، لوگ اپنے پیاروں کو سپردِ خاک کر کے ایسا گئے کہ پلٹ کے ان کی خبر تک نہ لی، ان طوفانون میں ، ان بارشوں میں جب بھی قبرستان کا چکر لگائیں تو ایسی قبروں کو بھی دیکھ لیا کریں جن کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ان قبروں کے مکیں اپنے پیاروں کے منتظر رہتے ہیں۔ ان قبرستانوں کے مکین آپ کے وہ پیارے، آپ کے وہ عزیز ہیں جو آپ کو اپنی جان سے زیادہ پیار کرتے تھے، جو بجلی کی چمک یا بادل کی گرج میں آپ کو اپنے سینے میں چھپا لیتے تھے۔ جو سارے زمانے کے طوفانوں اور حوادث سے بچا کر آپ کو اپنی آغوش میں بھر لیتے تھے ، اب یہ بجلی جب کڑکتی ہو گی تو ان پیاروں کے پاس کوئی نہیں ہوتا ، کوئی نہیں جو ان کی بہتی ہوئی قبروں کو سنبھال سکے ، کوئی نہیں جوان کی قبر پر کوئی پودا لگا کر ان کے لئے صدقہ جاریہ بنا دے۔ ان بارشوں کے بعد اپنے ان پیاروں اپنے ان عزیزوں کی ان ابدی رہائش گاہوں کا چکر ضرور لگا لیا کریں تاکہ ایسا نہ ہو کہ ان بارشوں نے ان قبروں کو کھول دیا ہو اور کوئی جانور یا کوئی موقع پرست ان کو کوئی نقصان پہنچائے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد