06:18 pm
پانی نہ پینے والا یہ شخص زندہ کیسے رہ رہا ہے؟ ایسے شخص کا واقعہ جو گھر والوں کے بغیر اکیلا ایسی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے

پانی نہ پینے والا یہ شخص زندہ کیسے رہ رہا ہے؟ ایسے شخص کا واقعہ جو گھر والوں کے بغیر اکیلا ایسی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے

06:18 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)انسان بیماری کی حالت میں دوسروں کا محتاج ہوجاتا ہے اور اگر اس دوران گھروالے ہی ساتھ چھوڑ جائیں تو وہ لمحہ اس کے لیے کسی قیامت کے منظر سے کم نہیں ہوتا جس کے بعد اس کی ساری زندگی تڑپ کر گزرتی ہوگی۔ ایک ایسا ہی واقعہ ہم آج بیان کرنے جا رہے ہیں جس میں ایک شخص موذی بیماری کا شکار ہوا
تو اس کے بیوی بچوں نے ہی اس سے منہ موڑ لیا۔طیب نامی شخص جس نے ایک ویب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ پیسوں کی قلت کے باعث میں اپنا علاج نہیں کروا سکتا۔ پہلے ہفتے میں 2 بار ڈائیلاسز ہوتے تھے مگر اب چار چار بار ڈائیلاسز کروانا پڑ رہا ہے۔طیب نے بتایا کہ میں کام نہیں کرسکتا میرے ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کے آنے کے بعد میرے بیوی بچے مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں اور اس حالت میں میرا کوئی خیال رکھنے والا نہیں میں بہت مجبور ہوگیا ہوں۔ایک سوال کے جواب نے بیماری کا شکار طیب کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے بچوں کو نہیں مارا بلکہ میں ان کے ساتھ بہت پیار و شفقت سے پیش آتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں صبح فجر کی نماز کے بعد کام پر نکل جاتا تھا پھر رات کو دس بجے گھر آتا تھا۔30 سالہ طیب نے بتایا کہ میری شادی کو 11 سال ہوگئے مگر جیسی میں بیمار پڑا تو میری اہلیہ بچوں کو لے کر چلی گئی۔ بیوی کے چھوڑنے کے ایک ڈیڑھ ماہ بعد اس کا فون آیا کہ مجھے طلاق دے دو تو میں نے اس سے کہا کہ میرے بچے مجھے واپس دے دو میں نے طلاق نہیں دینی۔طیب نامی شخص نے بتایا کہ میرے پاس جو تھوڑے بہت پیسے تھے میں نے ان پیسوں سے گزر بسر کسی طرح کرلیا لیکن اب میرے پاس کچھ باقی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے پانچ دن ہوچکے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اپنا ڈائیلاسز نہیں کرایا۔ مجھے وہاں جانا ہوتا ہے پانی پینا ہوتا ہے، ڈائیلاسز کے درمیان میں کچھ کھانا بھی ہوتا ہے، انجیکشن بھی لگتے ہیں۔ طیب نے انٹرویو میں بتایا کہ پانچ دن ہوگئے پانی نہیں پیا صرف قطرہ قطرہ پانی پی رہا ہوں۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ جو کوئی بھی مجھے دیکھ رہا ہے میری مالی امداد کر کے میرے ساتھ تعاون کریں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر