06:18 pm
شہزادے دنیا کے لیے تھے، لیکن اپنوں کی قبر خود تیار کرتے ہیں ۔۔ عرب سلطنت میں تدفین کے بعد کیا کیا جاتا ہے؟

شہزادے دنیا کے لیے تھے، لیکن اپنوں کی قبر خود تیار کرتے ہیں ۔۔ عرب سلطنت میں تدفین کے بعد کیا کیا جاتا ہے؟

06:18 pm

عام طور پر ہمارا خیال ہے کہ رئیس اور امراء کی ہر محفل بھی منفرد اور دیکھنے کے قابل ہوتی ہے، پھر چاہے وہ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا پھر افسردگی کا عالم۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔عرب دنیا کے حوالے سے ایک چیز بات کافی عام ہے کہ عرب بادشاہ اور شہزادے کافی عیاش ہوتے ہیں، عیش اور آرام کی زندگی
میں جہاں عربی زندگی گزر بسر کر رہے ہوتے ہیں وہیں تنقید بھی کی جاتی ہے کہ یہ سب پیسوں کا ضیاع ہے۔مگر اس وقت ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے جب عرب سلطنت میں کسی شہزادے یا بادشاہ کی موت واقع ہو، کیونکہ خیال یہ بھی ہوتا ہے جس کی زندگی اتنی آرام دہ تھی اس کے آخرت کے سفر میں بھی کافی انتظام ہوتے ہوں گے، لیکن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن نہیان کے جنازے نے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی پیغام دیا ہے۔عام سا جنازہ، جس میں سوائے سادہ کپڑوں میں ملبوس شہزادے اور سلطنت کے ممبران جنازے کو کندھا دیتے ہوئے قبر تک لائے، نماز جنازہ بھی جب ادا کی جا رہی تھی تو یوں معلوم ہو رہی تھی کہ جیسے کوئی عام انسان ہو اور وہ انتقال کر گیا ہو۔شیخ زید بن نہیان کے جنازے کو بھی سلطنت کے ممبران نے خود کندھا دیا، یہاں تک کہ قبر کی تیاری بھی شہزادوں نے خود کی تھی، قبر پر مٹی ڈالنا ہو یا پھر قبر کی تیاری کو چیک کرنا ہو، ملازمین کی نگرانی خود شہزادے کرتے ہیں۔اس سے پہلے سعودی شہزادی نورہ کے انتقال کی خبر بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا گیا کہ شہزادی کے جنازے کو کندھا دینے سعودی شاہی خاندان موجود تھا، جبکہ قبر بھی عام قبروں سے کچھ مختلف نہیں تھی۔فیشن ویک کی بانی تصور کی جانے والی شہزادی کا جنازہ بھی سادہ تھا، لیکن سعودی جنازوں میں ایک خاص بات یہ بھی ہوتی ہے کہ ان پر ایک سنہرے رنگ کی چادر چڑھائی جاتی ہے، جبکہ قبر پر کنکریاں ڈالی جاتی ہیں۔اس سے پہلے سعودی فرماں رواں عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر بھی کچھ ایسے ہی مناظر تھے جس میں اگرچہ وی آئی پی شخصیات کی وجہ سے صورتحال کچھ حد تک تبدیل ہوئی مگر قبر پر کنکریاں ڈالی گئی تھیں جبکہ جنازے پر بھی وہی سنہرے رنگ کی چادر ڈلی تھی۔ان کی قبروں کو کسی عالی شان محل میں تبدیل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی خاص انتظامات کیے گئے۔ اسی طرح مردے کو دفنانے کے بعد دعائے مغفرت کی جاتی ہے اور پھر لوگوں کی تعزیت کو قبول کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد