06:50 pm
 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

06:50 pm


کراچی(شوبز ڈیسک )شگفتہ اعجاز اپنے خوبصورت چہرے اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے ساری دنیا
میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مداحوں میں پسند کی جاتی ہیں۔ ان کے ڈرامے آنچ کی الفت کا کردار کس کو یاد نہیں ہو گا۔ آنچ کی الفت کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔جانگلوس سے لے کر اب تک کے سفر میں انہوں نے بےشمار کردارادا کئے جو ناظرین میں پسند بھی کیے گئے اور لوگوں کو یاد بھی رہے، درمیان میں شگفتہ اعجاز کچھ عرصہ ڈراموں سے غائب بھی رہیں اس کی وجہ ان کی ائیر لائن میں نوکری تھی۔ لیکن اس نوکری کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ڈراموں میں کام کیا اور لوگوں کواپنی اداکاری سے متاثر کیا۔90 کی دہائی سے ہم سب کی ٹی وی اسکرین پر راج کرنے والی شگفتہ اعجازکے لئے زندگی پھولوں کی سیج نہیں تھی ان کی زندگی میں ڈھیروں اتار چڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ان تمام مسائل اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ان کے موجودہ شوہر جن سے ان کی دوسری شادی تھی ، انہوں نے ان کی زندگی میں دوبارہ رنگ بھر دئیے۔ وہ انتہائی شفیق باپ اوربہترین شوہر ثابت ہوئے۔ ان کے شوہر یحیحٰی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور ان کی چاروں بیٹیوں میں آپس میں بہترین بونڈنگ ہے۔اپنی علیحدگی کے بعد وہ والدین کے ساتھ کیوں نہیں رہیں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جس وجہ سے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے اکیلے اپنی بچیوں کو پالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن وہ یہ بھی چاہتی تھیں کہ اپنی بیٹیوں کو وقت دیں ان کے ساتھ لاڈ کریں ،گھر چلانے کی ذمہ داری کی وجہ سے وہ بچیوں کو وقت نہیں دے پاتی تھیں جس وجہ سے انہوں نے سوچا کہ شادی کریں تاکہ کمانے اور گھر چلانے کی ٹینشن سے آزاد ہو سکیں۔اپنے دوسرے شوہر سے شادی کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگائے اور پھر یہ فیصلہ اس لئے کیا کیوں کہ وہ ان کی بیٹیوں کو بھی بہت چاہتے تھے اور شگفتہ اعجاز سے بھی شادی کرکے ان کو اپنے گھر میں بسانا چاہتے تھے۔ ان کی بیٹیاں بھی ان کو پسند کرتی تھیں تو اپنی بیٹیوں کے ساتھ مشورے کے بعد دوسری شادی کی۔ اور ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔ آج میری بیٹیاں بھی خوش ہیں دو کی شادی ہو گئی ہے وہ اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت جدوجہد کی۔ لیکن اپنی اولاد کو خوش دیکھ کر میں مطمئن ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ ساری پریشانیاں ، وہ ساری جدوجہد کام آگئی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان