06:53 pm
ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

06:53 pm


شوہر پیدائشی معذور اور بیوی پیدائشی نابینا مگر یہ ایک ایسی زندگی گزارتے ہی جس کی ہر شادی شدہ

جوڑا خواہش کرتا ہے اور تو اور اس نابینا عورت کے شوہر کا نام ہے خرم مگر انہیں خدمت والا خرم کے نام سے دنیا جانتی ہے، آئیے ان کی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں۔ان کا نام اس طرح خرم خدمت والا پڑا کیونکہ یہ بچپن سے معذور ہیں تو ان کی والدہ انہیں اپنے کندھوں پر اٹھا کر اسکول چھوڑنے جاتی تھیں بس وہ بات ان کے دل سے نہ نکلی اور یہ جوان ہونے پر اپنے جیسے کئی لوگوں کا سہارا بن گئے انہیں وہیل چیئر دینے لگ گئے جس کے بعد سے انہیں خرم خدمت والا کے نام سے جانا جانے لگا۔آج اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے اور یہ ایک بہت ہی اچھی اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں مگر ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ایک ادارے میں کورس کے دوران ملے تو میں ان کے اخلاق اور سماجی کاموں سے بہت متاثر ہوئی۔اس کے بعد ہماری شادی میں بہت سے مسئلے مسائل پیدا ہوئے جیسا کہ گھر والے مانتے نہیں تھے، کہتے تھے کہ تم دونوں میں کچھ نہ کچھ کمی ہے تو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گی، مگر میں ضد پر تھی کہ مجھ کو انہی سے شادی کرنی ہے۔پر پھر بھی گھر والے نہ مانے تو میں نے پہلے دادا جی کو منایا پھر اپنے باقی چاچو کو کیونکہ والد صاحب کے گزر جانے کے بعد سب گھر والوں نے مل کر مجھے پالا اور میرے ناز اٹھائے ہیں۔مگر جب ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تو کچھ عرصے بعد میری والدہ کی طبعیت بہت خراب ہوئی تو خرم نے ان کی خدمت کی اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھی لے جانا چاہتے تھے پر شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔یہی نہیں اس کے علاوہ بھی زندگی کے کئی ایک موقعوں پر میرے خاوند خرم نے میرے گھر والوں کا ساتھ دیا جس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ خرم جیسا لڑکا ہم نے نہیں دیکھا اور ہمارا فیصلہ صحیح اور اچھا تھا۔ دوران انٹرویو اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت زیادہ سیر و تفریح کرتے ہیں ، رات کے 12 بجے بھی گھومنے نکل جاتے ہیں۔اور میں سمجھتی ہوں کہ بہت خوش نصیب ہوں کیونکہ شادی کے وقت میں نے گریجویشن کر رکھی تھی مجھے آگے انہوں نے پڑھوایا، خود بھی انہوں نے اس وقت ایم فل کر رکھا، اب ہماری ایک بیٹی بھی ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان