12:58 pm
’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

12:58 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ 1998 کی بات ھے، مصر میں مشہور ڈانسر فیفی عبدو کا
طوطی بولتا تھا،حکومتی ایوانوں سے بزنس کلاس تک سب فیفی کے ٹھمکوں کی زد میں تھے۔ ‏قاہرہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنے جلوے دکھانے کے بعد فیفی نے شراب پینے کیلئے بار کا رخ کیا ،شراب زیادہ پینے کی وجہ سے وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی اور بار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، ہوٹل میں وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور پولیس آفیسر فوراً وہاں پہنچ گیا،اس نے بڑے مودبانہ انداز میں فیفی سے کہا کہ آپ ایک مشہور شخصیت ہیں اس طرح کی حرکتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔ ‏یہ آفیسر خوش مزاجی اور خوش اخلاقی کیلئے مشہور تھا اس ہوٹل میں قیام کرنے والی اہم شخصیات انہیں پسند کرتی تھیں، وہ ایک فرض شناس آفیسر تھے۔ ‏فیفی کو پولیس آفیسر کی مداخلت پسند نہ آئی اس نے نشے کی حالت میں ھی اعلیٰ ایوانوں کا نمبر گھمایا اور پولیس آفیسر کا کہیں دور تبادلہ کروا دیا۔ ‏اگلی شام جب فیفی کا نشہ اترا اس نے ہوٹل انتظامیہ سے پولیس آفیسر کے متعلق پوچھا اسے بتایا گیا کہ آپ نے اس کا تبادلہ کروا دیا ھے فیفی نے فون گھمایا سرکار نے پولیس آفیسر کو واپس ہوٹل رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ ‏پولیس آفیسر نے پولیس سے متعلقہ وزیر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ ان دنوں وجدی صالح وزیر ہوتے تھے وزیر نے حیرت سے پولیس آفیسر سے پوچھا کہ اس ہوٹل میں ڈیوٹی کرنے کیلئے پولیس آفیسر بڑی بڑی سفارشیں کرواتے ہیں آپ کو دوسرا موقع ملا لیکن آپ استعفیٰ پیش کر رھے ہیں؟ ‏پولیس آفیسر نے تاریخی جواب دیا۔"جس ملک میں ایک شرابی عورت کے اشارے پر ٹرانسفر اور ایک رقاصہ کے حکم پر واپسی ھو اس ملک میں کسی غیرت مند کا رہنا عار اور عیب ھے" ۔چند ماہ بعد اس آفیسر نے مصر ھی چھوڑ دیا۔۔۔ قارئین یہ کہانی یہ صرف مصر کی نہیں بلکہ میرے ملک کی بھی کہانی ھے۔۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان