11:20 am
مسلمانوں ! بچو کبوتر کی بد دعا سے ، نبی کریم ﷺ نے گھر میں کبوتر ک جوڑا رکھنے کی ہدایت کیوں کی تھی ؟

مسلمانوں ! بچو کبوتر کی بد دعا سے ، نبی کریم ﷺ نے گھر میں کبوتر ک جوڑا رکھنے کی ہدایت کیوں کی تھی ؟

11:20 am


کبوتر ایک ایسا خوبصورت اور دلکش پرندہ ہے جو ہر کسی کو اچھا لگتا ہے اور
یہی وجہ ہے کہ یہ پرندہ اکثر گھروں میں پالاجاتا ہے اور گھروں کے علاوہ اکثر مزاروں پر بھی یہ پرندہ موجود ہوتا ہے کہتے ہیں کہ کبوتر وہ جانور ہے جس کے لئے حضرت نوح ؑ نے امن و سلامتی کی دعا فرمائی تھی اور یہی وجہ ہے کہ کبوتر انسانی آبادی سے مانوس ہے اور کوے کو خوف کی بد دعا دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ کوا انسانی آبادی سے ہراساں رہتا ہے اسی وجہ سے لوگ آج تک اسے منحوس سمجھتے ہیں آج ہم آپ کو یہ بتانے جارہے ہیں کہ گھر میں کبوتر پالنا کیسا ہے اور یہ کہ کبوتر بددعا کب دیتا ہے ؟کبوتر پالنے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے آپ کے لئے کبوتر کی ایک پرانی کہانی پیش ہے تفاسیر میں ہے کہ حضرت نوح ؑ نے جب کشتی کو جودی پہاڑ پر ٹھہرا یا تو آپ ؑ نے کشتی کا وہ حصہ کھولا جہاں پرندے رہتے تھے تو آپ ؑ نے کوے سے فرمایا زمین کو دیکھ کہ اس پر کتنا پانی ہے یا کتنا شہر غرق ہوچکا ہے کوے کو ایک مردار جانور ملا وہ اسی کو کھانے میں مست ہوگیا واپس نہ آیا اسی سے عرب کی ایک کہانی مشہور ہے فلاں تو کوے سے بھی زیادہ دیر لگتا ہے۔چنانچہ حضرت نوح ؑ کو خشک اور سخت زمین کی ضرورت تھی اسی لئے اس کے دیر کرنے پر کبوتر کو بھیج دیا اسے زمین کا کوئی خطہ بھی نظر نہ آیا اسی لئے زیتون کا پتہ لے کر حاضر ہوگیا اس سے حضرت نوح ؑ نے اندازہ لگایا کہ پانی کم ہے جس سے درخت ظاہر ہوگئے ہیں لیکن زیر آب ہے چند دن ٹھہر کر پھر اسی کبوتر کوبھیجا تو زمین کی کیچڑ میں اس کے پاؤں پھر گئے واپس آیا تو حضرت نوحؑ نے اسے دیکھ کر اندازہ لگایا کہ اب پانی زمین میں جذب ہوگیا ہے لیکن زمین خشک نہیں ہوئی حضرت نوح ؑ کبوتر کی اس کاروائی پر بہت خوش ہوئے اور اس کے گلے میں سبز طوق پہنایا آج وہی طوق کبوتر کی اس خوشبختی کی خبر دیتا ہے اور ساتھ ہی حضرت نوحؑ نے کبوتر کے لئے امن و سلامتی کی دعا فرمائی یہی وجہ ہے کہ کبوتر انسانی آبادی سے مانوس ہے اور کوے کو خوف کی بدعادی یہی وجہ ہے کہ کوا انسانی آبادی سے ہراساں رہتا ہے اسی وجہ سے لوگ آج تک اسے منحوس سمجھتے ہیں (تفسیر روح البیان ج5) یہ تو کبوتر کی کہانی تھی ایک ایسے کبوتر نے حضرت نوح ؑ کی بات مانی اور ان کے لئے خبر لانے کا کام کیا ۔فقہاء کے نزدیک گھروں میں شوقیہ پرندے رکھنا اور پالنا جائز و مباح ہے بشرطیکہ ان کی غذا اور سردی گرمی اور بارش سے حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ اور جب اہل خانہ کہیں باہر جائیں تو ان کی غذا اور دیکھ بھال کا مناسب نظم کر کے جائیں۔سیدنا انس ؓ کے چھوٹے بھائی نے ایک پرندہ پال رکھا تھا جب رسول اللہ ﷺ ان کے ہاں تشریف لاتے تو اس سے کہتے اے ابو عمیر پرندے نے کیاکیا(بخاری ح6129) یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ﷺ نے پرندے رکھنے سے منع نہیں فرمایا اگر گھر میں پرندہ پالنا منع ہوتا تو آپ ﷺ ضرور انس ؓ کے بھائی کو اس بات سے منع فرماتے ۔اسی روایت کی بنیاد پر یہ کہاجاتا ہے کہ گھر میں پرندوں کا پالنا جائز ہے لیکن جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا کہ ان کے پالنے کے لئے ضروری ہے کہ پرندوں کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے تا کہ پرندوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ پہنچے چنانچہ کبوتر بھی ایک پرندہ ہی ہے اسی لئے کبوتر کا گھر میں پالنادرست ہے یادرہے کہ پرندوں کو ستانے کے بارے میں ممانعت ہے جیسا کہ ابو داؤد میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی روایت کردہ ایک حدیث میں کبوتر کا ذکر ہے جس میں کبوتر اللہ کے رسول ﷺ کے سر مبارک پر منڈلا رہاتھا اور اپنی زبان میں شکایت کررہا تھا کہ کسی نے اس کے گھونسلے سے انڈے اٹھا لئے ہیں حضورﷺ نے صحابہ میں اعلان کیا اور ایک صحابی ؓ نے انڈے اٹھانا قبول کیا تو انہیں حکم دیا گیا کہ وہ گھونسلے میں انڈے واپس رکھ دیں تو اس روایت سے معلوم ہوا کہ پرندوں کو ستانا ناجائز ہے اور پرندوں کو ستانے سے اسی لئے روکا گیا ہے کہ پرندوں کی بددعا لگنے کا احتما ل ہے اور چونکہ کبوتر بھی ان پرندوں میں شامل ہے جو کہ انبیاء کا پسندیدہ رہا ہے اسی لئے اگر کبوتر کو ستایا جائے گا تو کبوتر بھی بددعا دے سکتا ہے لہذا کبوتر کو ستانے سے اجتناب کرنا چاہئے ۔ کبوتر کے حوالے سے آپ کو بتاتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں ۔احادیث میں ہے کہ گھریلو کبوتر خدا کو بہت یادکرتے ہیں اہل بیت کو دوست رکھتے ہیں اور صاحب خانہ کو دعا دیتے ہیں کہ اللہ تمہیں برکت دے کسی شخص نے رسول اللہ ﷺ سے تنہائی کی شکایت کی تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ایک جوڑا کبوتر کا پال لے جعفر ؒ فرماتے ہیں کہ کبوتر پیغمبروں کے پرندوں میں سے ہے کبوتر گھر میں رکھو چونکہ حضرت نوح ؑ نے اس کو پسند کیا ہے اور دعا دی ہے کہ کسی پرندے پر اتنا پیار نہیں آتا جتنا کبوتر پر آتا ہے آپ نے فرمایا جس گھر میں کبوتر ہوں اس گھر کے رہنے والے جنوں کی آفتوں سے محفوظ رہیں گے کیونکہ جنوں کے بچے گھروں میں کھیلتے پھرتے ہیں جس گھر میں کبوتر ہوتےہیں وہ ان سے مشغول رہتے ہیں اور آدمیوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتے اسی طرح ایک اور روایت میں آتا ہے کبوتر کا جو پر جھڑتا ہے وہ شیاطین کی نفرت اور بھاگنے کا سبب ہوتا ہے ۔ ان روایات سے یہ بات معلوم ہوئی کہ کبوتر کا گھر میں پالنا موجب برکت ہے اور جیسا کہ آپﷺ صحابی کو گھر میں کبوتر پالنے کا بولاہے تو اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کبوتر پالنے میں خیر ہے ۔کبوتر پالنے کے ساتھ منسلک ہے یاد رہے کہ بعض لوگ شوق سے کبوتر پالتے ہیں ان کا شوق کبوتر پالنے کی حد تک ہوتا ہے لیکن بعض لوگ کبوتر بازی کی نیت سے کبوتر پالتے ہیں اور چونکہ کبوتر بازی میں وقت اور پیسہ کا ضیاع ہے ۔یاد رہے کہ کبوتر پالنا ایک مہنگا اور محنت طلب شوق ہے کبوتر بازی کے مقابلے اگر سخت گرمی میں ہوتے ہیں مگر ان کی تیاری سارا سال جاری رہتی ہے شوقین افراد ایک ایک کبوتر پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اعلی نسل کے ان کبوتروں کو خاص طریقے سے تربیت دی جاتی ہے اور یہ مقابلے صوبائی اور قومی سطح پر ہوتے ہیں شوقین افراد آبادی میں جگہ جگہ پنجرے لگا کر اپنے وقت کا کافی حصہ ان پالتو پرندوں پر صرف کرتے ہیں اسی لئے کبوتر بازی کے بارے میں اگر فقہاء سے پوچھاجائےتو وہ اس کو درست نہیں فرماتے کیونکہ اس میں مال و وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جو کہ فضول خرچی میں آتا ہے اسی لئے ہمیں ایسے کاموں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔شکریہ


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

3 کروڑ کا گھر دیا تو کسی نے 90 لاکھ کی گاڑی دے دی۔۔۔ جانیں ان 5 مہنگے تحفوں کے بارے میں جو ان کرکٹرز کو ملے

3 کروڑ کا گھر دیا تو کسی نے 90 لاکھ کی گاڑی دے دی۔۔۔ جانیں ان 5 مہنگے تحفوں کے بارے میں جو ان کرکٹرز کو ملے

آدمی نے خود کو تھپڑ مارنے کے لیے خاتون کو نوکری پر رکھ لیا ۔۔ جانیے یہ شخص کون ہے اور یہ تھپڑ کیوں کھا رہا ہے ؟

آدمی نے خود کو تھپڑ مارنے کے لیے خاتون کو نوکری پر رکھ لیا ۔۔ جانیے یہ شخص کون ہے اور یہ تھپڑ کیوں کھا رہا ہے ؟

ﷲ کا شکر ہے گھر کا گزارا چل رہا ہے... پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں تمام دکانیں خواتین چلاتی ہیں، ویڈیو دیکھیں

ﷲ کا شکر ہے گھر کا گزارا چل رہا ہے... پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں تمام دکانیں خواتین چلاتی ہیں، ویڈیو دیکھیں

بیٹا میں وہی ماں ہوں بس منہ دھو کر آؤں گی تو پرانی امی نکلوں گی ۔۔ جانیے اس والدہ کے بارے میں جسے بچے نے میک اپ کے بعد پہچانا نہیں؟

بیٹا میں وہی ماں ہوں بس منہ دھو کر آؤں گی تو پرانی امی نکلوں گی ۔۔ جانیے اس والدہ کے بارے میں جسے بچے نے میک اپ کے بعد پہچانا نہیں؟

اس خوفناک حادثے نے میری دنیا ہی بدل دی۔۔۔ جانیے بابر علی کی رُلا دینے والی کہانی کے بارے میں جو کم لوگ جانتے ہیں

اس خوفناک حادثے نے میری دنیا ہی بدل دی۔۔۔ جانیے بابر علی کی رُلا دینے والی کہانی کے بارے میں جو کم لوگ جانتے ہیں

اللہ پاک کی قدرت ۔۔   سائنسدانوں نے زمین کی تہہ میں موجود بہتا چھٹا سمندر دریافت کر لیا 

اللہ پاک کی قدرت ۔۔   سائنسدانوں نے زمین کی تہہ میں موجود بہتا چھٹا سمندر دریافت کر لیا 

سردیوں میں2 کینو کے جوس میں ایک چٹکی اجوائن ڈال کر ہمارے بتائے طریقے سے پی لیں،؟ جانیں

سردیوں میں2 کینو کے جوس میں ایک چٹکی اجوائن ڈال کر ہمارے بتائے طریقے سے پی لیں،؟ جانیں

کیا آپ کے ہاتھوں میں بھی یوں’ ب‘ کی شکل بنتی ہے تو جان لیں کہ آپ کی زندگی میں جلد ہی ۔۔۔! کیا ہونے والا ہے ؟

کیا آپ کے ہاتھوں میں بھی یوں’ ب‘ کی شکل بنتی ہے تو جان لیں کہ آپ کی زندگی میں جلد ہی ۔۔۔! کیا ہونے والا ہے ؟

میں نے جب امی کو دیکھا تو وہ رونے لگیں ۔۔ اس لڑکی کا کیڈٹ بننے کا خواب کیسے پورا ہوا؟ اور کیسے گھر والوں نے اسے سپورٹ کیا؟ جانیے دلچسپ کہانی

میں نے جب امی کو دیکھا تو وہ رونے لگیں ۔۔ اس لڑکی کا کیڈٹ بننے کا خواب کیسے پورا ہوا؟ اور کیسے گھر والوں نے اسے سپورٹ کیا؟ جانیے دلچسپ کہانی

آج کے امیر کل غریب بھی تھے، مشہور شخصیات نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا کونسا لباس پہنا جس کو آج کوئی بھی پہننے کو تیار نہ ہو

آج کے امیر کل غریب بھی تھے، مشہور شخصیات نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا کونسا لباس پہنا جس کو آج کوئی بھی پہننے کو تیار نہ ہو

جلد شادی ہونے والی تھی مگر۔۔۔ جانیں ایک ساتھ  150 لوگوں کی جان بچانے والے، کیپٹن روح اللہ کی  شہادت سے پہلے کی وہ باتیں جو کہ کم لوگ جانتے ہیں

جلد شادی ہونے والی تھی مگر۔۔۔ جانیں ایک ساتھ 150 لوگوں کی جان بچانے والے، کیپٹن روح اللہ کی شہادت سے پہلے کی وہ باتیں جو کہ کم لوگ جانتے ہیں

کھانا صرف بھنڈی اور سادہ چاول  کچھ ایسی دولت مند اور مشہور ہستیاں جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتیں

کھانا صرف بھنڈی اور سادہ چاول کچھ ایسی دولت مند اور مشہور ہستیاں جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتیں

بھاگیہ شری نےگلیمرکی دنیا کو کیوں کہا تھا  الوداع،اداکارہ نے سالوں بعد وجہ بتادی

بھاگیہ شری نےگلیمرکی دنیا کو کیوں کہا تھا الوداع،اداکارہ نے سالوں بعد وجہ بتادی

یہاں لوگ گائے کو بھگوان مانتے ہیں ۔۔ مسلمانوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے اس علاقے میں ہندو اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟

یہاں لوگ گائے کو بھگوان مانتے ہیں ۔۔ مسلمانوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے اس علاقے میں ہندو اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟

پہلے کہتے تھے پتہ نہیں کہاں جاتی ہے صبح صبح لپ سٹک لگا کر؟ عمر کوٹ کی کستوری جسے اب پورا گاؤں اپنی بہو مانتا ہے

پہلے کہتے تھے پتہ نہیں کہاں جاتی ہے صبح صبح لپ سٹک لگا کر؟ عمر کوٹ کی کستوری جسے اب پورا گاؤں اپنی بہو مانتا ہے

 شادی کے صرف 5 ہفتوں بعد کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان نے ٹوئٹر  پر کیا پیغام بھیجا کہ سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہو گئے

شادی کے صرف 5 ہفتوں بعد کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان نے ٹوئٹر پر کیا پیغام بھیجا کہ سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہو گئے