06:44 pm
جس کے لیے اپنے بچوں کی ماں کو چھوڑا وہ بھی چھوڑ گئی، راجیش کھنہ کی ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ محبت کی شادی نفرت میں کیوں بدل گئی؟

جس کے لیے اپنے بچوں کی ماں کو چھوڑا وہ بھی چھوڑ گئی، راجیش کھنہ کی ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ محبت کی شادی نفرت میں کیوں بدل گئی؟

06:44 pm

سولہ سال کی لڑکی اور 31 سال کا آدمی، عمر کے اتنے بڑے فرق کے ساتھ عام طور پر ہمارے
مشرقی معاشرے میں تو ساری عمر نبھایا جا سکتا ہے- لیکن اگر یہ شادی فلمی دنیا کے دو بڑے ناموں کے درمیان ہو تو اس شادی کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہی رہ جاتے ہیں- بالی وڈ کی ایک بے جوڑ شادی ویسے تو شوبز کا شعبہ ایسا ہوتا ہے جس کے بارے میں کچھ بھی یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا ہے اور ان میں اکثر بے جوڑ شادیاں اور تعلقات بنتے رہتے ہیں- ستر کی دہائی میں راحیش کھنہ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک سپر اسٹار کے طور پر ہوتا تھا- ان کا انداز، ان کی اداکاری، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری غرص ہر ہر بات عوام میں مقبول تھی اور صرف عوام ہی میں نہیں بلکہ وہ اس وقت ہر بڑی ہیروئين کی دل کی دھڑکن بھی تھے- اسی دوران راج کپور کی فلم بوبی میں ڈمپل کپاڈیا نظرآئيں سولہ سالہ اداکارہ ایک نٹ کھٹ روپ میں رشی کپور کے مقابل پہلی فلم سے ہی اسٹار بن گئيں- ایسے وقت میں جب ڈمپل کپاڈیا کی کامیاب فلم کے بعد ان کا بالی وڈ میں مستقبل بہت روشن نظر آرہا تھا ان پر راجیش کھنہ کی نظر پڑی جنہوں نے انہیں دیکھتے ہی جیون ساتھی کے طور پر منتخب کر لیا- شادی یا کیرئير کسی ایک کا انتخاب ایک سولہ سالہ لڑکی کے لیے یہ فیصلہ بہت دشوار تھا کہ وہ فلمی دنیا کی چکاچوند چھوڑ کر کسی ایک فرد کے ساتھ باقی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیں- مگر ڈمپل اس حوالے سے بہت مختلف ثابت ہوئيں اور انہوں نے راحیش کھنہ کے شادی کے پرپوزل کو نہ صرف اپنا لیا بلکہ فلمی دنیا سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی- مارچ 1973 میں اس جوڑے نے ایک بڑی تقریب میں ایک دوسرے کے ساتھ زںدگی بھر ساتھ گزارنے کا وعدہ کیا اور شادی کے فوراً بعد یورپ ہنی مون ٹور کے لیے چلے گئے- ہر عروج کو ایک زوال ضرور ہوتا ہے شادی کے کچھ سالوں کے بعد ستر کے اختتام اور 1980 کے آغاز کا وقت راجیش کھنہ کی زندگی کا مشکل وقت ثابت ہوا اور پے در پے ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں- کبھی ناکامی کا منہ نہ دیکھنے والے کے لیے یہ سب برداشت کرنا بہت مشکل ہو گیا اوران کا مزاج بگڑنا شروع ہو گیا- شراب نوشی کے سبب چیخنا چلانا غصہ کرنا ان کی عادت بن گیا مگر اس سارے وقت میں ڈمپل کپاڈيا نے ان کو کبھی تنہا نہ چھوڑا اور ہر وقت میں ان کا ساتھ دیتی رہیں- اس وقت جوڑے کی دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ جو کہ مشہور اداکار اکشے کمار کی بیوی ہیں اور رنکی کھنہ بھی دنیا میں آچکی تھیں جو کہ دونوں کو ہی بہت عزیز تھیں- دوبارہ کامیابی اور بے وفائی اس موقع پر راجیش کھنہ کی جوڑی ایک نئی ادکارہ ٹینا منیم کے ساتھ دوبارہ سے مقبول ہونا شروع ہو گئی اور تقریبا گیارہ فلموں میں دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کر لیا گیا- اس وقت میں راجیش کھنہ کامیابی کے نشے میں ڈمپل کی محبت اور قربانیوں کو فراموش کر بیٹھے اور ٹینا منیم کے ساتھ تعلق بنا بیٹھے- طلاق دو اور شادی کر لو ٹینا منیم نے اس وقت میں راجیش کھنہ سے یہ مطالبہ کر دیا کہ اگر وہ ان کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کے لیے ان کو ڈمپل کپاڈیا کو چھوڑنا ہوگا اور اس وقت میں یعنی 1985 میں راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈيا میں علیحدگی بھی ہوگئی تاہم ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق نہیں ہوئی- مگر ٹینا منیم کے لیے یہ قابل قبول نہ تھا اور وہ راجیش کھنہ کو چھوڑ کر چلی گئیں- آخری وقت میں بیوی ہی کام آئی راجیش کھنہ ٹینا منیم کے چھوڑ کر جانے کے بعد دوبارہ ڈمپل کی طرف بڑھے ڈمپل کپاڈیا نے اگرچہ راجیش کھنہ کی محبت بھرے ہاتھ کو تھاما تو نہیں مگر رد بھی نہیں کیا- یہ جوڑا علیحدہ ہوتے ہوئے بھی اپنی بچیوں کے لیے سب سے بڑی سپورٹ تھا- یہاں تک کہ 2012 میں جب راجیش کھنہ کی موت واقع ہوئی تو ان کی بیماری کے وقت ان کی خدمت کے لیے ڈمپل ایک اچھی بیوی کی طرح ہر وقت ان کے ساتھ تھی-

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

لڑکا ہو کر بھی اپنے نکاح کے وقت رو پڑا اور دُلہن مسکراتی رہی ۔۔ مشہور یوٹیوبر ازلان کے نکاح کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لڑکا ہو کر بھی اپنے نکاح کے وقت رو پڑا اور دُلہن مسکراتی رہی ۔۔ مشہور یوٹیوبر ازلان کے نکاح کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

میری ڈیلیویری کے وقت ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کوئی مدد نہیں کی ۔۔ بیماری میں تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

میری ڈیلیویری کے وقت ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کوئی مدد نہیں کی ۔۔ بیماری میں تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اولاد سے محبت، باپ نے بچے کے پاؤں سینے پر کیسے بنوائے ۔۔ سالوں بعد بچہ پیدا ہونے پر باپ کا خوشی منانے کا انوکھا انداز ہر کسی کی آنکھوں میں آ

اولاد سے محبت، باپ نے بچے کے پاؤں سینے پر کیسے بنوائے ۔۔ سالوں بعد بچہ پیدا ہونے پر باپ کا خوشی منانے کا انوکھا انداز ہر کسی کی آنکھوں میں آ

سونا چاندی کے عرفان ہاشمی نے اچانک شوبز چھوڑ کر اپنے 5 بچوں کو حافظ قرآن کیوں بنایا؟

سونا چاندی کے عرفان ہاشمی نے اچانک شوبز چھوڑ کر اپنے 5 بچوں کو حافظ قرآن کیوں بنایا؟

مسلمان نہیں لیکن اسلام کے بتائے راستے پر چلنے والے رونالڈو غربت سے لڑتے لڑتے امیر کیسے بنے، دلچسپ کہانی

مسلمان نہیں لیکن اسلام کے بتائے راستے پر چلنے والے رونالڈو غربت سے لڑتے لڑتے امیر کیسے بنے، دلچسپ کہانی

سکھ اور مسلمان انسانیت کی عظیم تصویر ۔۔ جب ایک معذور پاکستان میں اپنے مذہبی مقام آیا تو مسلمان نے اسے اٹھا کر کیسے پورا کرتار پور دکھایا؟

سکھ اور مسلمان انسانیت کی عظیم تصویر ۔۔ جب ایک معذور پاکستان میں اپنے مذہبی مقام آیا تو مسلمان نے اسے اٹھا کر کیسے پورا کرتار پور دکھایا؟