06:35 pm
بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

06:35 pm

خواتین کا تعلق کسی بھی عمر یا کسی بھی شعبے سے ہو ان کو سب سے چھپا کر پیسے جمع کرنے
کا بہت شوق ہوتا ہے۔ اس وجہ سے وہ چاہے خاتون خانہ ہو یا ورکنگ لیڈی ہو جہاں بھی ہوتی ہے کبھی محلہ کی عورتوں سے مل کر کمیٹی ڈال لیتی ہے اور کبھی آفس کی کولیگ کے ساتھ مل کر کمیٹی ڈال لیتی ہے۔ کمیٹی ڈالنے والی باجی عام طور پر ہمارے اردگرد ایسی ایک عورت ضرور ہوتی ہے جو کسی حد تک تیز طرار ہوتی ہے اور حساب کتاب میں اور تعلقات میں ماہر ہوتی ہے- ایسی عورت اپنے عمل اور رویے سے ایسی فضا قائم کر لیتی ہے کہ دوسری عورتیں اس پر اعتبار کر لیتی ہیں اور اس طرح وہ لاکھوں اور بعض خواتین تو کروڑوں کی کمیٹیاں ڈال لیتی ہیں اور ایک کے بعد ایک کمیٹی ڈال کر سب سے پہلی کمیٹی خود رکھ لیتی ہیں اور باقی نمبر پرچیوں پر دیتی ہیں اور اس طرح خواتین کی بچت کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے- سوشل میڈيا پر کمیٹی ڈالنے والی عورت جیسے جیسے سوشل میڈيا نے ترقی کی تو اس حساب سے سوشل میڈيا پر بہت سارے ایسے گروپ بنے جو خالص خواتین نے بنائے اور ان گروپس میں مرد حضرات کا داخلہ سختی سے ممنوع قرار دیا گیا- ان گروپس میں خواتین بہت سارے ایسے مسائل ڈسکس کرتیں ہیں جو خواتین سے جڑے ہوتے اور ان میں دوسری خواتین کی مدد سے کئی بڑے مسائل حل بھی کیے جاتے ہیں۔ ایسے ہی خواتین کے ایک گروپ میں (گروپ کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا) سدرہ حمید نامی ایک خاتون نے بطور ایکٹو ممبر کئی خواتین کے مسائل حل کیے اور دوسروں کی مدد کے لیے فنڈنگ وغیرہ بھی کی جس سے دوسری خواتین کا اس پر اعتبار بڑھتا گیا- کچھ عرصے قبل انہوں نے گروپ کی خواتین میں کمیٹی ڈالنے کی تجویز دی جس کو ان کے اچھے رویے کے سبب اکثر خواتین نے فوراً مان لیا۔ شروع میں سدرہ نے پانچ سو سے بیس ہزار روپے تک کی کمیٹی ڈالی جو کہ دس مہینوں پر مشتمل ہوتی۔ اس سہولت کی بنا پر کئی خواتین اس میں شامل ہوتی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی سدرہ حمید نے کروشیہ اور سوئیٹر بنانے کا کام اور کھانا ڈیلیور کرنے کا کام بھی شروع کرلیا جس کی وجہ سے خواتین میں انکی شہرت مزید بڑھ گئی۔ ان کا قرآن پاک کی تعلیم دینا، مکمل حجاب میں رہنا اور ڈونیشن جمع کرکے مستحق لوگوں کی امداد کرنے کے انداز نے لوگوں کا دل موہ لیا۔ پچھتاوے سے کیا ہووت مشہور کہاوت ہے کہ مشکل وقت بتا کر نہیں آتا اور یہی سدرہ حمید کے ساتھ کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ ہوا۔ اس اعتبار کی بنا پر جو ان کو سدرہ پر تھا، کئی خواتین ان کے ساتھ جڑتی چلی گئیں اور یہ معاملہ ہزاروں سے لاکھوں اور کروڑوں تک جا پہنچا۔ سوشل میڈیا پر موجود تفصیلات کے مطابق سدرہ تقریبا سو سے زائد کمیٹیاں ایک ساتھ چلا رہی تھیں اوراس مد میں وہ 42 کروڑ روپے جمع کر چکی تھیں۔ شروع میں باقاعدگی سے پیسے جمع کر کے دئیے گئے لیکن اس ماہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں جب لوگوں نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور جب معاملات زیادہ خراب ہوئے تو فیسبک پر عام معافی کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ بینک کرپٹ ہوگئیں ہیں اور مزید کمیٹی دینے کی سکت نہیں رکھتیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں اور ان کے دو اسٹارٹ اپس سے خریداری کریں تاکہ وہ یہ قرض اتار سکیں۔ سدرہ نے درخواست کی کہ انھیں 'جعلساز' نہ کہا جائے، انکی نیت صاف ہے اور وہ پورے نہ سہی تو کچھ رقم ضرور واپس کردیں گی۔ اس پوسٹ کے بعد اپنی حق حلال کی کمائی سے ڈالی جانے والی کمیٹیوں کی ممبران نے جب زیادہ واویلا مچایا تو انہوں نے پانچ سے پچاس ہزار والی کمیٹیوں کی ادائیگی شروع کردی لیکن تیس سے ستر لاکھ والی کمیٹیوں کے متعلق سدرہ نے کچھ نہیں بتایا۔ ایک چھوٹے سے فیسبک گروپ پر خواتین کے ساتھ ہونے والا بڑا فراڈ ساری دنیا کے سامنے کمیٹی ممبران کی بدولت ہی آیا۔ کسی نے عمرے پر جانے کی خاطر تو کسی نے علاج معالجے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کمیٹی ڈالی تھی- لیکن اس جعلی اسکیم کا بھانڈا پھوٹنے پر تمام خواتین یکجا ہوگئیں اور کھلے عام سدرہ حمید کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کیا۔ چونکہ اب یہ معاملہ میڈیا کی نظر میں آگیا ہے اور متاثرین نے بھی سدرہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ کر لیا ہے تو ایک ذرا سی امید ہے کہ لوگوں کو مکمل نہ سہی اپنی جمع پونجی کا کچھ حصہ ضرور مل جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں