09:22 pm
موجودہ حالات میں خاندانی منصوبہ سازی کیوں ضروری ہے؟

موجودہ حالات میں خاندانی منصوبہ سازی کیوں ضروری ہے؟

09:22 pm

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کو ہر معاملے میں سوچ وچار کرنے اور حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا
اختیار دیا ہے ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تقاضے بدلتے رہے اور انسان نے اپنی سوچ اور علم کی روشنی میں اپنے مفادات اور مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے ۔اس میں آبادی میں بے ہنگم اضافہ ایک اہم مسئلہ ہے جو آج پاکستان سمیت  پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔
نومبر2022کو دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے اس لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے کہ اس ماہ دنیا کی آبادی 8 ارب ہو گئی ہے اور دنیا بھر کے دانشور اس بات پر فکر مند ہیں کہ اگر آبادی بڑھنے کی یہی رفتار رہی تووسائل اور آبادی میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہو جائے گا جس سے غربت، افلاس، تعلیم ، ترقی اور پائیدار خوشحالی کے وہ اہداف حاصل کرنا مشکل ہو جائیں گے جو عالمی اداروں نے مقرر کیے ہیں۔ جنہیں ہم عام طور پر پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کہتے ہیں ۔
ترقی  یافتہ ممالک میں سے زیادہ ترممالک میں آبادی میں اضافہ کے مسائل پر قابو پایا جا چکا ہے اور روس ، جرمنی اور جاپان سمیت کئی ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی اب مسلسل کم  ہو رہی ہے ۔جب  کہ باقی بہت سے ممالک میں شرح پیدائش صفر اعشایہ 5 کی مثالی سطح پر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک ترقی اور خوشحالی کی وہ منازل طے کر چکے ہیں جن کا ترقی پذیر ملکوں میں تصور بھی مشکل ہے ۔
پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں پر شرح پیدائش 1.91%ہے اور اب اس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔جب پاکستان بنا تو اس وقت موجودہ خطہ پاکستان کی آبادی دوکروڑ کے لگ بھگ تھی اور گزشتہ 75 برسوں میں یہ 11 گنا اضافے کے ساتھ اب 23کروڑ سے کچھ زیادہ ہے اور آبادی میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو ہم آئندہ دس سے 15 برس کے دوران شائد 35 کروڑ کی حد بھی عبور کر جائیں اور یوں ہمارا ملک غربت، پسماندگی اور سماجی مسائل کے دلدل میں بری طرح دھنستا چلا جائے گا ۔ 
پاکستان کو نوجوانوں پر مشتمل آبادی کے سرفہرست ملکوں میں شمار کیا جا تا ہے جہاں نوجوان کل آبادی کا 65 فیصد ہیں۔جہاں یہ نوجوان ہماری ترقی کو چار چاند لگا سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ملکی وسائل میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں وہیں ان نوجوانوں کو آبادی کے ان سنگین مسائل کی جانب توجہ مبذول کروا کر ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں لیکن اس کی پہلی شرط آبادی کے سونامی پر بندھ باندھنا ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی آبادی میں بے ہنگم اضافہ بذات خود ایک بم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور یہی بم ہماری معاشی ، سماجی اور فکری تباہی کا سبب بنے گا اگر ہم نے آبادی کے اس سیلاب کو نہ روکااوربطور قوم دور اندیشی کا مظاہرہ نہ کیا۔ ہمارے وسائل آبادی کا یہ بوجھ برداشت نہیں کر پار ہے ہیں جس کی وجہ سے صاف  پانی تک اکثریتی آبادی کی رسائی ممکن نہیں رہی ۔ شہروں کی آبادی میں بے ترتیب اضافے اور غیر متوقع بڑھوتری کی وجہ سے تمام بنیادی سہولیات کم پڑ گئی ہیں جب کہ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اندوہناک مسئلے کا بھی سامنا ہے ۔ اس وقت آبادی میں غیر متوقع اضافے کی وجہ سے ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے جن میں درج ذیل بہت نمایاں ہیں ؛
بے روزگاری میں بے حد اضافہ اور تقریبا ہر سال 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے مواقع درکار ہیں
صحت کی سہولیات میں ہر سال ایک ملین افراد کی اضافی استعداد کی ضرورت ہے جو کہ ایک ناممکن ہدف ہے 
ہمیں غذائی تحفظ کے لیے ہر سال کم سےکم 10 لاکھ ایکڑ اضافی رقبے پر گندم سمیت دیگر فصلیں کاشت کرنے کی ضرورت ہے مگر پانی کے وسائل میں کمی کے سبب قابل کاشت رقبہ پہلے ہی کم ہو رہا ہے ۔
ہمیں گندم ، چینی ، چائے تک بیرون ملک سے درآمد کرنے پڑ رہے ہیں اور ہمارا ملک درآمدات کے بوجھ کی وجہ سے ڈایفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔
پاکستان معاشی ترقی کے اعتبار سے اب بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے بھی بہت پیچھے رہ گیا ہے جس کی ایک وجہ آبادی میں اضافہ ہے ۔

خاندانی منصوبہ سازی ۔۔ ہر فرد کی ذمہ داری کیا ہے ؟
قوم افراد کا نام ہے اور افراد کی تشکیل و ترقی میں خاندان کی مالی حیثیت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ہم ایک طرف تو مغرب کی معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کو رشک کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں مگر دوسری طرف خاندانی منصوبہ سازی کے لیے سوچ وچار نہیں کرتے ۔ دنیا بھر کے اسلامی اور معاشی دانشور اس بات پر متفق ہیں کہ ترقی پذیر ممالک جب تک آبادی او ر وسائل میں توازن نہیں رکھیں گے ان میں انفرادی اور اجتماعی ترقی و خوشحالی ناممکن ہے ۔ چند عرب ممالک کو چھوڑ کر جو کہ تیل و معدنی وسائل سے مالا مال ہیں ، تمام ملکوں میں آبادی کے بارے میں منصوبہ سازی کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے ۔ ہمارے لیے کامیابی کی مثال ایران اور بنگلہ دیش ہیں جو بہت منظم انداز سے آبادی کے سیلاب کو کنٹرول کر چکے ہیں۔
پاکستان میں ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ سازی کو ایک خیر خواہ کے طور پر دیکھے اور اس کا مشورہ دینے والے کی بات دھیان سے سنے اور عمل بھی کرے ۔ ہر خاندان ہمارے ملک میں ایک اکائی ہے اور جب ایک ایک کر کے سب لوگ خوشحال ہو ں گے تو اس سے ہمارے مسائل بھی بڑھنے کے بجائے کم ہوتے جائیں گے ۔ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم سب اپنا خاندان چھوٹا رکھیں اور اس معاملے  میں ایک خیر خواہ کا کردار ادا کر کے ہر نوجوان سے بات کریں خاص طور پر وہ افراد جن کے پہلے ہی ایک سے دو بچے ہوں یا جن کی نئی نئی شادی ہو۔اس معاملے میں اساتذہ ، سماجی رہنما، علماء اور بزرگ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں'' بات کرو ٗ'' ایک نعرہ نہیں بلکہ اس کو عملی تعبیر بھی دینی  چاہیے ۔ خاندانی منصوبہ سازی کے فوائد نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ آپ وسائل کے مطابق اپنا خاندان چھوٹا رکھیں تاکہ ماں اور بچے کی صحت کے ساتھ ساتھ بہتر پرورش  اور اچھی تعلیم کے اعلیٰ ترین مقاصد حاصل کئے جا سکیں ۔

حالیہ سیلاب اور خاندانی منصوبہ سازی ۔ ۔ہنگامی توجہ کی ضرورت کیوں ہے ؟
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرین ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں حالیہ غیر متوقع بارشوں اور شدید سیلاب کے سبب ساڑھے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اورپاکستان عالمی برادری سے مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہے جو کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں جب کہ موسم سرما کا بھی آغاز ہو چکا ہے ۔ تمام وفاقی و صوبائی امدادی  اداروں اور حکومتوں کی یہ کوشش ہے کہ کسی طرح  خیبر پختونخوا سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین  کو اس سردی سے بچایا جا سکے ۔ اس ضمن میں ہمیں وسائل کی شدید تنگی کا سامنا ہے ۔ صحت و تعلیم کی سہولیات ، سڑکیں ، فصلیں اور املاک تباہ ہو چکی ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کو اس سیلاب سے پہنچنے والا نقصان 35 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن عالمی امداد جو اب تک ملی ہے وہ اس کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔
ایک جائزے کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس وقت سیلاب متاثرین میں ساڑے 6لاکھ خواتین امید سے ہیں اور نامساعد حالات ان مائوں اور ان کے بچوں کے لیے سنگین چیلنجز ہیں ۔ ان خواتین میں سے تقریبا 3 لاکھ خواتین کے ہاں آئندہ چند ماہ کے دوران  بچوں کی  پیدائش متوقع ہے ۔صحت عامہ سے وابستہ اداروں کے لیے یہ ایک اور بڑی مشکل ہے جس سے نکلنے کے لیے ہمیں اضافی وسائل مختص کرنے ہوں گے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر سیلاب متاثرین کو خاندانی منصوبہ سازی کی ترغیب دی جائے اور گھر کے ہر فرد کو اس حوالے سے احساس دلایا جائے کہ یہ وقت خاندان میں اضافے کا نہیں بلکہ خاندان کی بقاء کا ہے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر خیر خواہ کے طور پر ایک مباحثہ شروع کیا جا ناچاہیے ۔ہمارا ملک پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں سے تشویشناک حالات سے گزر رہا ہے جب حالات بہتر ہوں تو پھر متاثرین بھی اپنے خاندان میں اضافہ کے بارے میں سوچیں ۔یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم خاندان کی بقاء کا سوچیں اور اپنے خاندان، بیوی اور بچوں کو کسی نئے امتحان میں نہ ڈالیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے خاندانی منصوبہ سازی کے  فوائد
 ملنے والی امداد کو اپنے گھروں کی بحالی پر خرچ کریں
 اپنے وسائل کو اپنے گھر اور دیگر نقصانات کے ازالے کے لیے کام میں لائیں
  بیوی ، بچوں کی صحت اور تعلیم  پر توجہ دیں
 اپنی شریک حیات کو آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کے لیے فعال کریں
 تمام وسائل اپنے خاندان کی بقاء کے لیے صرف کریں

ماں اور نوزائیدہ بچوں کے صحت کو جہاں مختلف بیماریوں کا سامنا ہے وہیں غذائی قلت کا شکار یہ زندگیاں خطرے کے دہانے پر کھڑی ہیں۔اس طرح کے حالات میں خاندانی منصوبہ سازی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے تاکہ وسائل اور آبادی میں توازن کو برقرار رکھا جائے  کیونکہ  یہی وقت کی پکار بھی ہے اور اچھے مستقبل کا راستہ بھی۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

مجھے جنید نے کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا تھا ۔۔ والد نے آخری بار کیا کہا تھا؟ جنید جمشید کے بچے والد کی برسی پر افسردہ ہو گئے

سالوں بعد ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ بیٹے نے اپنی والدہ کو بائیک پر بٹھانے کے لئے ایسا کیا کیا کہ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں؟

سالوں بعد ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ بیٹے نے اپنی والدہ کو بائیک پر بٹھانے کے لئے ایسا کیا کیا کہ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں؟

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

مرحومہ بیوی کا موت سے پہلے لکھا خط پڑھا تو ۔۔ مشہور شخصیات، جو اپنے پیارے کی تکلیف دیکھ کر رو پڑے

مرحومہ بیوی کا موت سے پہلے لکھا خط پڑھا تو ۔۔ مشہور شخصیات، جو اپنے پیارے کی تکلیف دیکھ کر رو پڑے

رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے

رات کی بچی ہوئی روٹی کو پھینکیں نہیں بلکہ جانیئے اس سے نوڈلز اور یہ 3 چیزیں بنانے کے آسان طریقے جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہیئے

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

والدہ کو اپنے خوابوں کا بتایا تو وہ رونے لگیں ۔۔ چھوٹے سے گھر کی یہ لڑکی مشہور پائلٹ کیسے بنی؟

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

آقائے دو جہاں ﷺ کا پڑوسی ۔۔ نماز جمعہ کے وقت انتقال کرنے والے 107 سالہ شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

ٹھیکیدار نے کام سے نکال دیاپھرایک دن وہی ٹھیکیدار بیماربیٹے کے ساتھ پرچی لے کر۔۔۔پاکستان کا وہ ڈاکٹر جس نے میڈیکل کالج کی فیس کے لیے اسی کالج

بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

بیٹی کا جہیز، عمرے کے پیسے سب کچھ لٹ گیا، سوشل میڈيا کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں