12:49 pm
رواں سال سردیاں معمول سے طویل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال سردیاں معمول سے طویل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

12:49 pm

کراچی (پی این آئی) سائیبریا کی یخ بستہ ہواوں کے ملک میں ڈیرے، موسم معمول سے زیادہ سرد ہوگیا، سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی پیشن گوئی، کراچی میں نومبر کے ماہ میں ہی کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملککے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواؤں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنیکا امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواں نے ڈیرے ڈال لیے وہیں کراچی میں مغربی سسٹم کی وجہ سے سائبیرین ہوائوں کا راج ہے، سرد ہوائیں چلنے سے رات گئے کراچی میں موسم قدرے سرد اورخنکی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سردی کی لہر 16نومبرس یشروع ہوکر نومبر کے تیسرے ہفتے تک جاری رہے گی، اس دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتا ہے
اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28 سی30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری، لہہ منفی7، قلات، گوپس، مالم جبہ، استور، منفی3، سکردو، بگروٹ اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

 سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

 ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

 سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز