12:54 pm
اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا ہو گا؟

اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا ہو گا؟

12:54 pm

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ برفباری سے ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی ، دیر کے مختلف علاقوں میں 2 روز کےدوران ریکارڈ برفباری ہوئی، دیر کے علاقے گانشان سر میں چار فٹ تک برف پڑی ہے، مہوڈنڈ میں 3 فٹ جب کہ کالام ، مالم جبہ اور ملحقہ علاقوں میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مسلسل بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ،
 
ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ڑالہ باری سے خشک سرد موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے،داتا کی نگری لاہور میں اتوار کو دن میں گہرے بادلوں کی وجہ سے رات کا سماں ہوگیا جس کے بعد ٹاوَن شپ، کوٹ لکھ پت ، گرین ٹاوَن، ٹھوکر نیاز بیگ اورچونگی امرسدھو سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہی بارش ہوئی، جس کے ساتھ ہی شہر کی آلودہ فضا میں کمی ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ اور اوچ شریف سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اورلاہور میں پیر کے روز تک تیز ہوائوں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،وزیرستان ،کرم اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

 سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

 ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

 سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز