01:09 pm
ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،کن کن علاقوں میں بادل برسیں  گے اورکہاں مطلع صاف رہے گا،محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کرڈالی

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے اورکہاں مطلع صاف رہے گا،محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کرڈالی

01:09 pm

لاہور(ویب ڈیسک )موسم جزوی طور پر ابر آلود ، دھند کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابرآلود ہونے اورٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی بڑھ گئی،شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 16 اور کم سے کم 7ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔


سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے پر پابندی عائد
دھند میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ موٹروے عام ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے,بارشوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی،آج شام سے ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال دیر سوات بونیر میں
بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، گجرات ،سیالکوٹ اور ناروال میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ ،صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان ،ناران،سوات استور، ہنزہ، وادی نیلم باغ، حویلی اور راولاکوٹ میں برفباری کی توقع ہے،بلوچستان اور کراچی سمیت
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے جمعہ سے اتوار کے دوران شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی کہ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرم اور کوہاٹ کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سکھر ، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ بارش، برفباری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

 لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ