01:46 pm
سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

01:46 pm

کراچی (ویب ڈیسک )سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، طوفان 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ
رہا ہے، طوفان سے بھارت کی 6 ریاستوں کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑی تعداد میں عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ کراچی سے 1300 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود طوفان 18 گھنٹے میں اور بھی شدت اختیار کرے گا، ساحلی پٹی پر 17 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات منہدم ہونےکے خدشات ہیں جبکہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔طوفان کے باعث کراچی شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے اور متوقع ہیٹ ویو کے سبب بلدیہ عظمیٰ کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ٹھٹھہ میں کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھر، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں