04:07 pm
میدانی ہوں یا پہاڑی علاقے ، سخت گرمی میں سردیوں کے مزے ، پاکستان میں زبردست بارشیں اور ژالہ باری ہونےوالی ہیں 

میدانی ہوں یا پہاڑی علاقے ، سخت گرمی میں سردیوں کے مزے ، پاکستان میں زبردست بارشیں اور ژالہ باری ہونےوالی ہیں 

04:07 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گر میوں کو کہیں بائے بائے ، کڑاکے کی دھوپ میں لیں سردیوں کے مزے ، سخت گرمی سے ستائے عوام تیاری کر لیں ، پاکستان میں بادلوں کا زبردست دنگل شروع ہونے والا ہے ۔ ملک بھر میں کہاں کہاں زبردست موسلا دھار بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نےپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔۔  قیامت خیز گرمی جس کے طویل انتظار کے بعد بارشوں کا ایک طاقتور مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج  بروز جمعہ بعد از دوپہر یا
شام کے اوقات میں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہا گا اس سسٹم کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے نمی سے بھر پور ہوائوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہو گی یہ سسٹم ابتدائی طور پرآزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب پشمول لاہور گو جر انوالہ سیالکوٹ پر اثر انداز ہو گا اور آہستہ آہستہ ملک کے تمام بالائی اوروسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا یہ سسٹم پاکستان کے وسطی علاقوں میں جمعہ سے پیر تک جبکہ راولپنڈی اسلام ٓاباد سمیت تمام بالائی علاقوں میں بدھ تک موجود رہے گا اس سسٹم کے تحت راولپنڈی اسلام آباد سمیت تمام بالائی علاقوں میں جنعہ سے بدھ کے دوران شدید نوعیت کی آندھیاں متوقع ہیں جس میں آندھی کی رفتار ایک سو بیس کلو میٹرفی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے شدید طوفان تشکیل پائیں گے جس کے نتیجے میں راولپنڈی ، اسلام آباد ، ٹیکسلہ، واہ کینٹ ، چکوال ، گوجر خان ، کہوٹہ ، تلہ گنگ ، اٹک ، میانوالی ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ اسی طرح بعض علاقوں میں شدید موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں. شدید بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ لاہور گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، کھاریاں ، وزیر آباد ، بھمبر اور میر پور میں شدید بارشوں کا امکان موجود ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ۔ وسطی پنجاب کے تمام علاقوں میں بشمول نور پور ، تھل، خوشاب ، سرگودھا ، جھنگ ، میانوالی ، بکھر ، لیہ فیصل آباد ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور میں ہفتے سے اتوار کے دواران شدید آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ۔ ان بارشوں کے نتیجے میں موجود ہیٹ ویو کا خاتمہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔ ناظرین یہ تمام پیشن گوئیاں موسمیات ماڈلز کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی ہیں باقی تمام احوال مالک حقیقی ہی بہتر جانتا ہے ، ناظرین یہاں ہم آپ کو محکمہ موسمیات کے بتایا ہوا موسم کا احوال بھی سنانے جا رہے ہیں ۔ ناظرین پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہےآج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا