10:16 am
اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار ہوگیا

10:16 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں آندھی کے بعد بارش ہوئی جس کے بعد تینوں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔اسلام آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہر طرف جل تھل ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
 
راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ،قصوراور کے علاوہ نارووال،ظفروال اور گردونواح میں بھی چھاجوں چھاج مینہ برسا۔ڈسکہ ،مریدکے اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ بادل برسے۔ گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ کندیاں، چشمہ اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔آئیسکو کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز پر فالٹ آیا تاہم موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق مختلف مقامات پر بجلی کے تاروں پر درخت اور سائن بورڈز بھی گرے جو بجلی معطلی کا سبب بنا۔لاہور، قصور، کاہنہ، مریدکے، شاہ کوٹ، سانگلہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی رات گئے تیز آندھی اور بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش شروع ہوتے ہی متعدد سیکٹرز اور دیہاتوں میں بجلی غائب ہو گئی۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر